30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس کی وضاحت سے ملنے والے 5مدنی پھول
(1) صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے بہت محبت کرتے تھے اور آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا نام مبارک لینے میں انہیں لذت محسوس ہوتی تھی ۔
(2) حضور عَلَیْہِ السَّلَام کو بتا دیا گیا تھا کہ مسلمانوں پر مال و دولت کی فراوانی ہوگی ۔
(3) غیب کی خبریں دینا حضور عَلَیْہِ السَّلَام کی نبوت کی علامات میں سے ہے ۔
(4) نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنے صحابہ پر بہت شفقت فرماتے تھے اور اُن کے دِین کے حوالے سے بہت فکر مند رہا کرتے تھے ۔
(5) اللہتعالیٰ نے حضور کے صحابہ کو دنیاوی ناجائز رغبت اور ہلاکت یعنی کُفرو طُغیان سے محفوظ رکھا ، وہ حضرات بادشاہ و امیر ہوکر بھی دنیا میں پھنسے نہیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ مال و دولت کے فتنے سے ہماری حفاظت فرمائے اور ہمیں آخرت کی تیاری کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حدیث نمبر : 458 دنیا کی زیب و زینت آزمائش ہے
عَنْ اَبِيْ سَعِيْدِنِ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ جَلَسَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ ، وَجَلَسْنَا حَوْلَهُ ، فَقَالَ : اِ نَّ مِمَّا اَخَافُ عَلَيْكُمْ مِنْ بَعْدِيْ ، مَا يُفْتَحُ عَلَيْكُمْ مِنْ زَهْرَ ةِ الدُّنْيَا وَزِينَتِهَا. ( [1] )
ترجمہ : حضرت سَیِّدُنَا ابو سعید خُدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم منبر اقدس پر جلوہ افروز تھے اور ہم آپ کے ارد گردحاضر تھے ، آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے فرمایا : ” بے شک ! مجھے تم پر اپنے بعد جن چیزوں کا ڈر ہے ان میں سے یہ بھی ہے کہ تم پر دنیا کی زیب و زینت کا دروازہ کھول دیا جائے گا ۔ “
غربت میں یادِخُدا ، وُسعت میں غفلت :
حدیثِ مذکور میں حضور عَلَیْہِ السَّلَام نے اِس خدشے کا اظہار فرمایا ہے کہ میری وفات کے بعد تمہارے لیے دنیا کی زیب و زینت اور مال و متاع ظاہر کیا جائے گا کہیں ایسا نہ ہو کہ تم دنیا کے اس ظاہری حسن کے فریب میں پھنس جاؤ ۔ ٭مُفَسِّرشہِیر ، مُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّتمُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان حضور عَلَیْہِ السَّلَام کے ارشاد کا مطلب بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ” یعنی میری وفات کے بعد تم پر دنیا کی دولت ، فتوحات ، عزت و جاہ کے دروازے کُھل جائیں گے اُن کا مجھے خطرہ ہے کہ تم اُن میں پھنس کر اللہ تعالیٰ سے غافل نہ ہوجاؤ ، غریبی میں خدا یاد رہتاہے اور امیری میں بھول جاتا ہے ۔ “ ( [2] ) ٭عَلَّامَہ مُحَمَّد بِنْ عَلَّان شَافِعِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ” حضور عَلَیْہِ السَّلَام کااپنی امت کے معاملے میں اندیشے کا اظہار کرنا اس وجہ سے تھا کہ کہیں دنیا کی محبت ان کے دل میں نہ بیٹھ جائے اور دنیا کی خوبصورتی نگاہ کو اپنی طرف کھینچ نہ لے اور پھر وہ ان اسباب میں مبتلا ہو جائیں جو دین میں بگاڑ کی طرف لے جانے والے ہوں ۔ “ ( [3] ) ٭عَلَّامَہ مُلَّا عَلِی قَارِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی فرماتے ہیں : ” حضور عَلَیْہِ السَّلَامکے ارشاد کا معنی یہ ہے کہ میں تم پر اس بات کا اندیشہ کرتا ہوں کہ ملکوں اور شہروں کو فتح کرنے کی وجہ سے تمہارے مال میں جو کثرت ہوگی کہں وہ تمہیں اعمالِ صالحہ سے نہ روک دے اور تمہیں علوم نافعہ ( یعنی قرآن و حدیث اور فقہ کے علم ) سے غافل نہ کردے اور تمہارے اندر تکبر ، خود پسندی ، غرور ، مال و جاہ کی محبت جیسے اخلاق مذمومہ پیدا نہ کردے کہ جس کی وجہ سے تم موت اور آخرت کے احوال کی تیاری سے غافل ہو جاؤ ۔ “ ( [4] )
مدنی گلدستہ
’’مدينه ‘‘ کے 5حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور
اس کی وضاحت سے ملنے والے 5مدنی پھول
(1) کثرت مال کی وجہ سے عموماً بندہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی یاد سے غافل ہو جاتا ہے ۔
(2) غربت و پریشانی میں انسان کو خدا یاد رہتا ہے لیکن مالداری و خوشحالی میں عموماً انسان خدا کو بھول جاتا ہے ۔
(3) دنیا کی محبت انسان کو دینی علوم سے دُور کردیتی ہے ۔
(4) مال و دولت کی محبت انسان میں غرور و تکبر جیسی برائیاں پیدا کردیتی ہے ۔
(5) دنیا کی محبت میں بندہ موت اور آخرت کی تیاری سے غافل ہو جاتا ہے ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں دنیا کی محبت سے محفوظ فرمائے اور ہمیں آخرت کی تیاری کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع