30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مَدَنی چَینل سنّتوں کی لائے گا گھر گھر بہار ……… مَدَنی چَینل سے ہمیں کیوں والِہانہ ہونہ پیار
اے گناہوں کے مریضو ! چاہتے ہو گر شِفا ……… آن کرتے ہی رہو تم مَدَنی چَینل کو سدا
اِس میں عصیاں سے حفاظت کا بہت سامان ہے ……… اِنْ شَاءَ اللہ خُلد میں بھی داخِلہ آسان ہے
مدنی گلدستہ
’’عبادت ‘‘ کے 5حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور
اُس کی وضاحت سے ملنے والے 5مدنی پھول
(1) حضور سیدالمرسلین ، رحمۃ اللعالمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کائنات میں سب سے زیادہ علم والے ہیں ، اسی لیے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سب سے زیادہ خوفِ خدا رکھنے والے ہیں ۔
(2) حضور نبی رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے وسیلہ سے صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان بھی خوف خدا رکھنے والے تھے ، نیز آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا وعظ سن کر ان پر گریہ طاری ہوجاتا تھا ۔
(3) وعظ ونصیحت کرنا اور لوگوں کو خوفِ خدا سے ڈرانا سنت ہے ۔
(4) حضورنبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا کلام فصیح و بلیغ اور خوفِ خدا سے بھر پور ہوا کرتاتھا اور ایسا نصیحت آموز ہوتا کہ سننے والوں کے دلوں پر اس طرح اثر کرتا کہ خوف خدا کے سبب آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے ۔
(5) واعظ کو چاہیے کہ حاضرین کی حالت کے مطابق بسا اوقات اُن کو خوف خدا سے بھی ڈراتا رہے ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں وعظ و نصیحت کو سننے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، ہمیں خوف خدا میں گریہ وزاری نصیب فرمائے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
باب نمبر : 55 زُہد اور فَقْر کی فضیلت کا بیان
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! ہم اِس دنیائے ناپائیدار میں بہت کم عرصے کے لئے آئے ہیں ۔ اِس لئے ہمیں جمعِ مال اور آسائشوں کے حُصُول میں وقت صَرف کرنے کے بجائے زُہدو قناعت اور فقر کی راہ اختیار کرنی چاہئے ۔ سَلَف صالحین نے بھی زُہد وفقر کی راہ اپنائی اوردارَین میں سُرخُرو ہوئے ۔ یہاں فقر سے مراد یہ ہے کہ بندہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی تقسیم پر راضی رہے ، مصیبت پر صبرکرے ، اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی ناراضگی والے کاموں سے بچے ، ضرورت کے مطابق حلال روزی کے لیے جدو جہد کرتا رہے ، سوال اورذِلَّت و رُسوائی والے ہر کام سے بچے اوراللہ عَزَّ وَجَلَّ کی ذات ہی پر بھروسہ کرے ۔ رِیاضُ الصالحین کا یہ باب بھی ” زُہد و فقر کی فضیلت“ کے بارے میں ہے ۔ عَلَّامَہ اَبُو زَکَرِیَّا یَحْیٰی بِنْ شَرَف نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی نے اِس باب میں7 آیاتِ مُقَدَّسہ اور34 اَحادیث ِمبارکہ بیان فرمائی ہیں ۔ پہلے آیات اور ان کی تفسیر ملاحظہ کیجئے ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ قرآنِ مجید میں ارشاد فرماتا ہے :
اِنَّمَا مَثَلُ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا كَمَآءٍ اَنْزَلْنٰهُ مِنَ السَّمَآءِ فَاخْتَلَطَ بِهٖ نَبَاتُ الْاَرْضِ مِمَّا یَاْكُلُ النَّاسُ وَ الْاَنْعَامُؕ-حَتّٰۤى اِذَاۤ اَخَذَتِ الْاَرْضُ زُخْرُفَهَا وَ ازَّیَّنَتْ وَ ظَنَّ اَهْلُهَاۤ اَنَّهُمْ قٰدِرُوْنَ عَلَیْهَاۤۙ-اَتٰىهَاۤ اَمْرُنَا لَیْلًا اَوْ نَهَارًا فَجَعَلْنٰهَا حَصِیْدًا كَاَنْ لَّمْ تَغْنَ بِالْاَمْسِؕ-كَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّتَفَكَّرُوْنَ(۲۴) ( پ۱۱ ، یونس : ۲۴ )
ترجمۂ کنزالایمان : دنیا کی زندگی کی کہاوت تو ایسی ہی ہے جیسے وہ پانی کہ ہم نے آسمان سے اُتارا تو اس کے سبب زمین سے اُگنے والی چیزیں گھنی ( زیادہ ) ہوکر نکلیں جو کچھ آدمی اور چوپائے کھاتے ہیں ، یہاں تک کہ جب زمین نے اپنا سنگار لے لیااور خوب آراستہ ہوگئی اور اس کے مالک سمجھے کہ یہ ہمارے بس میں آگئی ، ہمارا حکم اس پر آیا رات میں یا دن میں تو ہم نے اسے کردیا کاٹی ہوئی گویا کل تھی ہی نہیں ، ہم یونہی آیتیں مفصّل بیان کرتے ہیں غور کرنے والوں کے لیے ۔
” تفسیر ِخازن“میں ہے : ” اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اِس آیتِ مبارکہ میں دنیا میں حددرجہ مشغول ہونے والوں اوراس کی بہار و حُسن میں رغبت کرنے والوں کو سمجھانے کے لئے مثال بیان فرمائی ہے کہ جس طرح بارش سے زمین میں اُگنے والی گھاس اور نباتات دلکش و حسین ہو جاتے ہیں اور اس پر مختلف قسم کے پھل اور سبزیاں اُگ آتی ہیں اور زمین کی یہ حسن و خوبی دیکھ کر اُس کا مالک بہت خوش ہوتا ہے اور اس سے ایک بڑے نفع کی امید لگا لیتا ہے ، مگر اچانک اللہ عَزَّ وَجَلَّ بجلی ، اولے یا آندھی کی صورت میں اپنا عذاب نازل فرماتا ہے تووہ زمین ایسی ہو جاتی ہے جیسے کل اس پر کچھ تھا ہی نہیں ۔ یہی حال دنیا کی زندگی کا ہے کہ انسان جب اس کی لذّتوں اور بہاروں سے لطف اندوز ہو رہا ہوتا ہے اورزیادہ نفع حاصل ہونے کی اُمیدلگائے بیٹھاہوتا ہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع