دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

اَلْهٰىكُمُ التَّكَاثُرُۙ(۱) حَتّٰى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَؕ(۲) كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَۙ(۳) ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَؕ(۴) كَلَّا لَوْ تَعْلَمُوْنَ عِلْمَ الْیَقِیْنِؕ(۵) ( پ۳۰ ، التکاثر :  ۱تا۵ )                     اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رَحم والا ۔

تمہیں غافِل رکھا مال کی زیادہ طلبی نے  ۔ یہاں تک کہ تم نے قبروں کا مُنہ دیکھا ۔ ہاں ہاں جلد جان جاؤ گے ۔ پھر ہاں ہاں جلد جان جاؤ گے ۔ ہاں ہاں اگر یقین کا جاننا جانتے تو مال کی مَحَبَّت نہ رکھتے ۔

مَدَنی مُنّا برابر روئے جا رہا تھا ، وہ بُزُرگ اُس کی یہ رِقّت دیکھ کر بے حد متاثر ( مُتَ ۔ ءَ ث ۔ ثِر ) ہوئے اور فرمانے لگے : ’’بیٹا !  اِس سورت کا سبق یہاں تک پورا نہیں ہو جاتا بلکہ آگے بھی ہے ، جو شاید تمہیں کل دیا جائے ۔ یہ کہتے ہوئے اُنہوں نے سورۃ التکاثر کی بَقِیّہ آیاتِ کریمہ بھی سُنا دِیں جو یہ ہیں :

لَتَرَوُنَّ الْجَحِیْمَۙ(۶) ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَیْنَ الْیَقِیْۙنِ(۷)ثُمَّ لَتُسْــٴَـلُنَّ یَوْمَىٕذٍ عَنِ النَّعِیْمِ۠(۸) ( پ۳۰ ، التکاثر :  ۶تا۸ )

ترجمۂ  کنزالایمان  :  بے شک ضَرور جہنم کو دیکھو گے ۔ پھر بے شک ضَرور اُسے یقینی دیکھنا دیکھو گے ۔ پھر بے شک ضَرور اُس دن تم سے نعمتوں سے پرسش ہو گی ۔

مَدَنی مُنّا جہنم کا تذکِرہ سُن کر تھرّا اُٹھا ، کانپتا ہوا گرا اور تڑپنے لگا اور پچھاڑیں کھا کھا کر ٹھنڈا ہو گیا ۔ اُس کا اُستاذ لپک کر آیا اور اُس نے اُن بُزُرگ کو پکڑ لیا ۔ لوگ اِکٹھے ہو گئے ، مرحوم مَدَنی مُنّے کے ماں باپ بھی آپہنچے ۔ اُن بُزُرگ کو بطورِ قاتِل عدالت میں پیش کر دیا گیا ۔ قاضی صاحب نے اُن بُزُرگ سے صفائی طَلَب کی تو اُنہوں نے سارا ماجرا ( ما ۔ جَ ۔ را ) کہہ سُنایا ۔ یہ سُن کر قاضی صاحِب نے فرمایا : ’’یہ مَدَنی مُنّا انتِہائی سعادت مند تھا اور خوفِ الٰہیعَزَّ  وَجَلَّ کی تلوار سے شہید ہوا ہے ۔ اُن بُزُرگ کو باعِزّ ت بَری کر دیا گیا ۔  ( [1] )

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو ۔

مرے اَشک بہتے رہیں کاش ہر دم                 ………    ترے خوف سے یا خدا یا الٰہی

ترے خوف سے تیرے ڈر سے ہمیشہ               ………    میں تھرتھر رہوں کانپتا یا الٰہی

مدنی گلدستہ

’’بریلی  ‘‘  کے 5حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور

  اس کی وضاحت سے ملنے والے 5مدنی پھول

(1)   خوف خدا میں آنسو بہانا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کو بے حد محبوب ہے ۔

(2)   اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا خوف  اُس علم و عمل سے پید ہوتا ہے جس میں معرفت الٰہی شامل ہو  ۔

(3)   اسلام کی سر بلندی کے لئے کیے جانے والے جہاد میں اپنے خون کا نظرانہ پیش کرنا یہ خوفِ خدا میں آنسو بہانے سے افضل ہے  ۔

(4)   اللہ عَزَّ  وَجَلَّکی راہ میں ملنے والی تکلیف انسان کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا محبوب بنا دیتی ہے ۔

(5)   کسی شرعی فریضہ کو ادا کرنے کے لیے جو نشان لگ جائیں جیسے چلتے وقت پاؤں  میں پڑنے والے نشان یہ نشان بھیاللہ عَزَّ  وَجَلَّ کو محبوب ہیں  ۔ اسی طرح سردیوں میں وضو کرنے سے پاؤں پھٹ جانے والے نشان ، زمین کی سختی کے سبب پیشانی پر بننے والے سجدے کے نشان ۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنا خوف عطا فرمائے ، اپنے خوف میں رونے کی سعادت عطا فرمائے ، نیک لوگوں کا فیضان عطا فرمائے ، ہماری حتمی مغفرت فرمائے ۔  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر  : 456                                                                                                                                                         دل دِہْل گئے ، آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے

حَدِيْثُ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيةَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ ، قَالَ :  وَعَظَنَارَسُوْلُ اللهِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَوْعِظَةً وَجِلَتْ مِنْهَا القُلُوبُ وَذَرِفَتْ مِنْهَا الْعُيُونُ. ( [2] )

تر جمہ : حضرتِ سَیِّدُناعِرباض بن سارِیہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی حدیث پاک ہے فرماتے ہیں کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّم نے ہمیں ایسا بلیغ وعظ فرمایا ، جس سے دل دہل گئے اور آنکھوں سے آنسوبہہ نکلے ۔ ‘‘

ایک اہم وضاحت :

واضح رہے کہ عَلَّامَہ اَبُو زَکَرِیَّا یَحْیٰی بِنْ شَرَف نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے یہ مکمل حدیث پاک بیان نہیں فرمائی بلکہ اس کا فقط وہی جزء بیان فرمایا ہے جس کی باب کے ساتھ مناسبت ہے ۔ یہاں بھی فقط اسی جزء کی شرح بیان کی جائے گی ، مکمل حدیث پاک ’’فیضانِ ریاض الصالحین  ‘‘   جلددوم ، حدیث نمبر۱۵۷ میں گزر چکی ہے ، تفصیلی حدیث پاک بمع شرح کے لیے اُسی مقام کا مطالعہ کیجئے ۔

نصیحتوں سے بھرپور بلیغ وعظ :

 



[1]     نزھۃ المجالس ، ۲ / ۹۴ ملخصا ، نیکی کی دعوت ، ص۵۳ ۔

[2]     ترمذی ، کتاب العلم ، باب ما جاء فی الاخذ بالسنۃ واجتناب البدع ، ۴ / ۳۰۸ ، حدیث : ۲۶۸۵  ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن