دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

مکرمہ سے مدینہ منورہ سب سے پہلے پہنچنے والے مہاجر آپ ہی ہیں ، بیعت عُقبہ اُولیٰ کی رات رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تشریف لائے تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو دیگر مسلمانوں کے ساتھ بھیج دیا تاکہ آپ مدینہ منورہ میں انہیں قرآن پاک کی تعلیم دیں ، امامت کروائیں اور دیگر اَحکامِ شرعیہ سکھائیں ۔  زمانہ جاہلیت میں نہایت مالداری اور ناز و نعمت میں رہتے تھے ، اِس دَور میں آپ کا لباس و کھانا بہت عمدہ اور نفیس ہوتا تھا ، مسلمان ہونے پر زُہد و فقر اختیار کر لیا ۔ حضور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم آپ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کرتے تھے کہ ’’میں نے مصعب بن عمیر سے زیادہ بہترین رفیق سفراوران سے زیادہ خوشحال کسی کو نہ دیکھا ۔   ‘‘  مروی ہے کہ ایک دفعہ حضور نبی رحمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے ، اس وقت آپ نے بکری کا چمڑا کمر میں باندھا ہواتھا ، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانسے ارشادفرمایا  : ’’اس مردِ خدا کی طرف دیکھو جس کے دل کو خدا تعالیٰ نے نورِ ایمان سے روشن کر دیا ہے  ۔ میں نے اسے مکہ میں دیکھا تھا کہ اس کے والدین اسے بہترین کھانا کھلا تے تھے اور اس کا لباس نہایت عمدہ ہوتا تھا ، خدا اور رسول کی محبت میں اس کا یہ حال ہو گیا ۔ ‘‘ ( [1] )

سیدناعبد الرحمٰن بن عَوف کا مختصر تعارف :

حضرت سَیِّدُنَا عبد الرحمٰن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا نام اسلام لانے سے قبل عبد الکعبہ یا عبد عمرو تھا لیکن رسولُ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اسے تبدیل فرمادیا ۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ عشرہ مبشرہ صحابہ میں سے ہیں یعنی وہ دس صحابہ جنہیں خود رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایک ساتھ دنیا میں ہی جنت کی بشارت عطا فرمادی تھی ۔ ابتدائے اسلام میں ایمان لے آئے ، آپ کی والدہ ماجدہ نہایت خوش بخت خاتون تھیں ، حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی جب دنیا میں تشریف آوری ہوئی تو سب سے پہلے جن ہاتھوں نے آپ کو چھونے کا شرف حاصل کیا وہ سَیِّدُنَا عبدالرحمٰن بن عَوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی والدہ کے ہاتھ تھے ، بارگاہ رسالت سے آپ کو سَیِّدٌمِنْ سَادَاتِ الْمُسْلِمِیْن کا لقب عطا ہوا ، اہل بیت وازواجِ مطہرات سے بہت محبت فرمانے والے اور ان کی خیر خواہی کی سعادت پانے والے تھے ، نہایت ہی مالدار صحابی تھے ، حضور نبی رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے خود آپ کے مال میں برکت کی دعا فرمائی ، اغنیاء یعنی مالدارو ں میں سب سے پہلے آپ ہی جنت میں داخل ہوں گے ، مالدار ہونے کے باوجود نہایت ہی سخی تھے ، راہِ خدا میں کثیر مال خرچ کیا کرتے تھے ، بارگاہِ رسالت سے آپ کو کئی اِعزازات حاصل ہوئے ، رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے آپ کا عمامہ شریف باندھا اور باندھنا سکھایا ، حضور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے عزوہ تبوک میں ان کے پیچھے نماز ادا فرمائی جبکہ یہ لوگوں کو ایک رکعت پڑھا چکے تھے ۔ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے انہیں دنیا وآخرت میں اپنا دوست ارشاد فرمایا ، عہد رِسالت کے مفتی تھے ، بڑے بڑے اکابر صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان آپ سے علمی مشاورت کیا کرتے تھے ،  آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا وصال پرملال ۳۱ یا ۳۲ سن ہجری میں امیر المؤمنین حضرت سیدنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے دور خلافت میں ہوا ، انتقال کے وقت آپ کی عمر ۷۲ یا ۷۵ سال تھی ، آپ کی نمازِ جنازہ سَیِّدُنَا عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے پڑھائی ۔  آپ کا مزار مبارک جنت البقیع میں ہے ۔  ( [2] )

دنیا کی نعمتیں میرے نیک اعمال کا بدلہ تو نہیں :

عَلَّامَہ مُحَمَّد بِنْ عَلَّان شَافِعِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’حضرت سَیِّدُنَا عبد الرحمٰن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ روزے سے تھے ، افطاری کے وقت آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو کھانا پیش کیا گیا ۔ “آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ روزے سے تھے یہ اس لئے بتایا گیا تا کہ آ پ کے کمال کو بیان کیا جائے کہ کھانا سامنے موجود ہونے کے باوجودمحض اس لئے چھوڑ دیا کہ کہیں  میرے درجات میں کمی نہ ہو جائے ۔ سَیِّدُنَا عبد الرحمٰن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا یہ فرمانا کہ حضرت مصعب بن عمیر مجھ سے بہتر تھے ۔ یہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کاکمالِ تواضع ہے ورنہ تمام صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان میں سے سب سے افضل عشرہ مبشرہ ہیں اور سیدنا عبد الرحمٰن بن عوفرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ بھی ان ہی میں سے ایک ہیں ۔ سَیِّدُنَا عبد الرحمٰن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے فرمایا : ” ہمیں خوف ہے کہ ہماری نیکیوں کا بدلہ جلد دے دیا گیا ہو ۔ “دراصل سَیِّدُنَا عبد الرحمٰن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو خطرہ ہو ا  کہ کہیں دنیا میں ملنے والی وسعت و خوشحالی ان کے نیک اعمال کا بدلہ نہ ہو جو کہ انہیں دنیا میں ہی دے دیا گیا حالانکہ ان کو ملنے والی یہ وسعت ، اعمالِ صالحہ اور آخرت کی تجارت کا ذریعہ تھی جیسا کہ آپ کے بارے میں یہ معلوم ہے کہ آپ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی راہ میں مال خرچ کرتے اور لوگو ں پر صدقہ کیا کرتے تھے اس خوف سے کہ کہیں یہ مال مجھے میرے رب سے دور نہ کردے ۔  ” پھرآپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ رونے لگے یہاں تک کہ کھانا بھی چھوڑ دیا ۔   ‘‘  اس خوف سے ان پر رونے کی کیفیت طاری ہو گئی کہ کہیں قیامت میں  میرے ہاتھ نیک اعمال سے خالی نہ ہوں ، اور  ( خوفِ خدا میں ) رونے کی وجہ سے کھانا بھی چھوڑ دیا ۔  ( [3] )

حددرجے کا خوفِ خدا  :

مُفَسِّرشہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : ’’یہ خوفِ صحابہ کی حد ہے کیونکہ ان بزرگوں کا سارا مال حلال و طیب تھا جو غنیمتوں اورتجارتوں سے حاصل ہوا ، پھر ان مالوں سے ان بزرگوں نے بڑی دِینی خدمات کیں اس کے باوجود اتنا خوف خدا ہے ۔ ‘‘ ( [4] )

جنتی ہونے کے باوجود بھی خوف خدا :

عَلَّامَہ اَبُو الْحَسَن اِبْنِ بَطَّالعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ ذیالْجَلَالفرماتے ہیں : ’’مذکورہ حدیث پا ک سے معلوم ہو ا کہ عالِم کو صالحین کی سیرت پر عمل کرنا چاہیے اور دنیا سے بہت کم حصہ لینا چاہیے تا کہ دنیا میں رغبت کم ہو اور صالحین کا طریقہ نہ ملنے پر رونا چاہیے ۔  کیا تم نے نہیں دیکھا کہ حضرت سَیِّدُنَا عبد الرحمٰن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  روئے اور انہوں نے کھانا نہیں کھایا  ۔ اور انسان کو چاہیے کہ اس کے پاس جو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی نعمتیں ہیں ان کو یاد کر ے اور ان نعمتوں  کے شکر کی ادائیگی میں کمی کا اعتراف کرے اور اس بات  سے خوف زدہ رہے کہ وہ آخرت کی



[1]     اشعۃ اللمعات ، کتاب الجنائز ، باب غسل المیت وتکفینہ ، ۱ / ۷۱۹ ، اسدالغابۃ ، مصعب بن عمیر ، ۵ / ۱۹۰ ۔

[2]     دلیل الفالحین ، باب  فی فضل البکاء من خشیۃ اللہ تعالی ، ۲ / ۳۶۹ ، تحت الحدیث : ۴۵۴ ، حضرت سیدنا عبد الرحمن بن عوف ، ص۱۹ ۔

[3]     دلیل الفالحین ، باب  فی فضل البکاء من خشیۃ اللہ تعالی ، ۲ / ۳۷۱ ، ۳۷۲ ، تحت الحدیث : ۴۵۴ ۔

[4]     مرآۃ المناجیح ۲ / ۴۶۴ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن