دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

ترجمہ : حضرتِ سَیِّدُنا انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی وفات کے بعد حضرتِ سَیِّدُنا ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے حضرتِ سَیِّدُنافاروق اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے فرمایا : ’’آئیے حضرتِ اُمِّ اَیْمَن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے ملاقات کے لیے چلتے ہیں جیساکہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ان سے ملاقات فرمایا کرتے تھے ۔ ‘‘ جب دونوں ان کے پاس پہنچے تو وہ رونے لگیں ۔  سَیِّدُنَا  صدیق اکبر و سَیِّدُنَا  فاروق اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے فرمایا :  ’’آپ کیوں روتی ہیں؟ کیا آپ نہیں جانتیں کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے یہاں رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے لیے بہتر مقام ہے ۔   ‘‘  سَیِّدَتُنَا  اُمِّ اَیْمَن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا بولیں : ’’ میں اس لیے نہیں روتی کہ میں اس بات سے لاعلم ہوں کہ اللہتعالیٰ کے یہاں حضور عَلَیْہِ السَّلَام کے لیے بہتر مقام ہے بلکہ میں تو اس وجہ سے رورہی ہوں کہ آسمان سے وحی آنے کا سلسلہ منقطع ہوگیا ہے ۔   ‘‘  سَیِّدَتُنَا اُمِّ اَیْمَن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی اس گفتگو نے سَیِّدُنَا صدیق اکبر و سَیِّدُنَا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کو بھی رونے پر مجبور کردیااور وہ دونوں بھی ان کے ساتھ رونے لگے ۔

حدیث پاک کی باب سے مناسبت :

مذکورہ حدیث پاک میں اس بات کا بیان ہے کہ جب سَیِّدُنَا صدیق اکبر وفاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا حضرت سَیِّدَتُنَا اُمِّ ایمن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی زیارت کے لیے گئے تو وہ سیدالانبیاء ، محبوب خدا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے وصال ظاہر ی کے بعدفکر امت  میں رونے لگیں ، نیز ان کو دیکھ کر شیخین کریمین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا بھی رونے لگے ۔  یقینا ان مقدس ہستیوں کا اپنے محبوب آقا کی امت کے غم اور فکر میں رونا بھی اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا اور اس کے خوف کے لیے رونا ہے ۔ یہ باب بھی چونکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے خوف میں رونے کی فضیلت کے بارے میں ہے اس لیے علامہ نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے یہ حدیث اس باب میں ذکر فرمائی ۔  واضح رہے کہ مذکورہ حدیث پاک  کی تفصیلی شرح باب نمبر45 ، حدیث نمبر360میں گزر چکی ہے ۔  لہٰذا تفصیل کے لیے وہاں موجود شرح کا مطالعہ فرمائیں ۔

سیدتنا اُمِّ اَیمن کے رونے کی وجوہات :

  میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! مذکورہ حدیث پاک میں اس با ت کا ذکر ہے کہ حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی وفات کے بعد شیخین کریمینرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَااپنے آقا و مولا حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سنت پر عمل کی نیت  سے حضرت سَیِّدَتُنَا اُمِّ اَیْمَن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاکی زیارت کرنے ان کے گھر تشریف لے  گئے ، کیونکہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بھی اپنی حیاتِ مبارکہ میں حضرت اُمِّ اَیْمَن کے گھر تشریف لے جاتے ، حضرت اُمِّ اَیْمَن کے ساتھ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا رشتہ ماں بیٹے جیسا تھا ، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمحضرت اُمِّ اَیْمَن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا بہت اکرام کرتے اور فرماتے : ’’ اُمِّ اَیْمَن میری والدہ ہیں ۔ ‘‘ اسی وجہ سے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکثرت سے ان کی زیارت کے لیے جایا کرتے ، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ان کے یہاں بیٹے کی طرح تھے اور وہ بھی آپ سے بیٹوں جیسا برتاؤ کرتیں ، آپ پر ناراض ہوتیں ، زور سے آواز دیتیں جیسے کوئی ماں اپنی اولاد سے پیش آتی ہے ۔  ( [1] ) شیخین کریمین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا حضرت سیدتنا اُمِّ اَیْمَن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاکے گھر پہنچے تو وہ آپ  دونوں حضرات  کو دیکھ کر رونے لگیں ، جب رونے کی وجہ پوچھی گئی تو اُمِّ اَیْمَن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے فرمایا : ’’حضور نبی رحمت ، شفیع اُمَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دنیا سے پردہ فرمانے کے بعد آسمان سے وحی آنے  کا سلسلہ ختم ہو گیا ۔ ‘‘ آپ کو روتا دیکھ کر حضرت صدیقِ اکبر و فاروقِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَابھی رونے لگے ۔ مُفَسِّرشہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الْاُمَّت مُفتِی احمد یار خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : ’’ ( حضرت اُمِّ اَیْمَن کا مقصود یہ بیان فرمانا تھا کہ ) میرا رونا اپنی محرومی پر ہے کہ حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی وفات کی وجہ سے ہم اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی بہت نعمتوں سے محروم ہوگئے ، آیاتِ قرآنیہ کا آنا بند ہوگیا ، احادیث نبویہ کا سلسلہ ختم ہوگیا ، مسلمانوں کا صحابی بننا ختم ہوگیا ، حضور سب کچھ ہم کو دے گئے مگر یہ چیزیں اپنے ساتھ لے گئے ۔  اُمِّ اَیْمَن ( رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا ) کی یہ بات سن کر حضرت صدیق و فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا بھی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے ۔  یہ رونا تو اُمَّت کو قیامت تک رہے گا کہ کسے دیکھ کر صحابی بنیں گے ، کس کے منہ سے آیات و اَحادیث کے پھول جھڑتے ہوئے دیکھیں ، حضرت بلال ( رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ) یہ ہی سوچ کر مدینہ چھوڑکر دمشق چلے گئے کہ اب میں کس کی طرف اشارہ کرکے اذان کہا کروں گا ۔ حالت یہ ہو گئی تھی کہ :

قافلہ سالار سفر کر گیا                                  ……    قافلہ کو  زیرو  زبر  کر  گیا ( [2] )

مدنی گلدستہ

سَیِّدَتُنَا  ’’اُمِّ اَیْمَنْ  ‘‘  کے 6حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور

 اس کی وضاحت سے ملنے والے 6مدنی پھول

(1)   حضرتِ سَیِّدَتُنا اُمِّ اَیْمَنرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا بہت ہی مقام ومرتبے اور فضیلت والی خاتون تھیں ، حضور نبی کریم ، رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی پرورش کرنے اور انہیں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رضاعی والدہ ہونے کی سعادت حاصل ہے ، نیز حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بذاتِ خود انہیں اپنی والدہ فرمایا کرتے اور ان سے ملاقات کے لیے تشریف لے جاتے تھے ۔

(2)   بزرگوں کی وفات کے بعد اُن کے معمولات قائم رکھنا ، ان کے دوستوں سے محبت کرنا ، بلکہ وہ حضرات جن سے ملاقات کرتے ہوں ان سے ملاقات کے لیے جانا صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی سنت ہے ۔

 



[1]     دلیل الفالحین ، باب فی زیارۃ اھل الخیر ومجالستھم ۔ ۔ ۔ الخ ، ۲ /  ۲۲۲ ، تحت الحدیث : ۳۶۰ ۔

[2]     مرآ ۃ المناجیح ، ۸ / ۳۰۱ملخصًا ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن