30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس کے چہرے کو جہنم کی لپٹ سے محفوظ رکھوں گا اور اسے روزِ قیامت امن عطافرماؤں گا ۔ ‘‘ ( [1] )
حضرت سَیِّدُنا انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ حضور نبی اکرم نورِمجسم شاہِ بنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے یہ آیت مبارکہ تلاوت فرمائی :( یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِیْكُمْ نَارًا وَّ قُوْدُهَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَةُ ) ( پ۲۸ ، التحریم : ۶ ) ترجمۂ کنزالایمان : ’’اے ایمان والو اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کو اس آگ سے بچاؤ جس کے ایندھن آدمی اور پتھر ہیں ۔ ‘‘ پھر ارشادفرمایا : ’’جہنم کی آگ ایک ہزار برس جلائی گئی تو وہ سرخ ہوگئی ، پھر ایک ہزار سال تک دہکائی گئی تو سفید ہوگئی ، پھر ہزار سال بھڑکائی گئی تو سیاہ ہوگئی ، اور اب وہ سیاہ و تاریک ہے ۔ ‘‘ یہ سن کرایک حبشی جو وہاں موجود تھا ، رونے لگا ۔ مکی مدنی سرکار ، حضور احمد مختار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے پوچھا : ’’یہ کون رو رہا ہے ؟ ‘‘ عرض کی گئی : ’’حبشہ کا رہنے والا ایک شخص ہے ۔ ‘‘ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس کے رونے کو پسند فرمایا ۔ حضرت سَیِّدُنا جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام وحی لے کر اترے اور عرض کی کہ رب تعالیٰ فرماتا ہے : ’’مجھے اپنی عزت وجلال کی قسم ! میرا جو بندہ دنیا میں میرے خوف سے روئے گا ، میں ضرور اسے جنت میں زیادہ ہنساؤں گا ۔ ‘‘ ( [2] )
قلب پتھر سے بھی سختی میں بڑھا جاتا ہے ……… خول پر خول سیاہی کا چڑھا جاتا ہے
نفس وشیطان کی ہر آن اطاعت پر دل ……… آہ مائل مرے اللہ ہوا جاتا ہے
لاؤں وہ اشک کہاں سے جو سیاہی دھوئیں ……… گندگی میں مرا دل حد سے بڑھا جاتا ہے
مدنی گلدستہ
’’حجر اسود ‘‘ کے 7حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور
اس کی وضاحت سے ملنے والے 7مدنی پھول
(1) عدل وانصاف کی بدولت معاشرے کی اصلاح ، حقوق کی حفاظت ، جرائم کی روک تھام ، امن وامان اوراتحاد کی فضا قائم ہوتی ہے ، لہٰذا ہر شخص کو چاہیے کہ ہمیشہ عدل وانصاف سے ہی کام لے ۔
(2) جوانی میں عبادت کرنا اور اس پر استقامت اختیار کرنا نہایت ہی سعادت مندی کی بات ہے کیونکہ جوانی میں نفسانی خواہشات عروج پر ہوتی ہیں اور شیطان بھی گناہوں کی طرف زیادہ مائل کرنے کی کوشش کرتا ہے اس لیے جوانی میں عبادت کو لازم پکڑ نا چاہیے ۔
(3) مسجد میں جس کا دل لگا رہے اس کو بھی کل بروز قیامت عرش کا سایہ نصیب ہوگا ، مسجد کی طرف چلنا ، مسجد سے محبت کرنا ، مسجد میں عبادت کرنا ، نماز ادا کرنا ، تلاوت کرنا ، مسجد میں بیٹھ کر دوسری نماز کا انتظار کرنا وغیرہ یہ سب معاملات اجروثواب کا باعث ہیں ۔
(4) جب بھی کسی سے محبت کریں تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رضا کے لیے کریں کہ اس کی بہت فضیلت بیان فرمائی گئی ہے ، نیز اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رضا کے لیے آپس میں محبت کرنے والوں کے لیے جنت کی بشارت ہے ۔
(5) گناہ پر قدرت کے باوجود اسے ترک کرنا اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا فضل وکرم اور اس کی عنایت ہے ، جو ہرشخص کو نصیب نہیں ہوتی ، خوف خدا رکھنے والا گناہ پر قادر ہونے کے باوجودبھی گناہ کو ترک کر دیتاہے ۔
(6) چھپا کر صدقہ کرنے کی بہت فضیلت بیان فرمائی گئی ہے ، لہذا تمام نفلی صدقات کو چھپاکر بغیر ریاکاری کے کرنا چاہیے کہ ریاکاری نیک عمل کو تباہ وبرباد کردیتی ہے ۔
(7) خوف خدا کے سبب گریہ وزاری کرنا نصیب والوں کا حصہ ہے ، خوف خدا کے سبب رونے والوں کو بھی کل بروزِ قیامت عرشِ الٰہی کا سایہ نصیب ہوگا ، جو دنیا میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے خوف سے روئے گا کل بروزِ قیامت اسے امن وسکون نصیب ہوگا ، جنت میں داخلہ نصیب ہوگا ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں بروز قیامت اپنے عرش کے سایے میں جگہ عطا فرمائے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حدیث نمبر : 450 رسولُ اللہ کی نماز میں گریہ وزاری
وَعَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الشِّخِّيرِ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ ، قَالَ : اَتَيْتُ رَسُوْلَ الله صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم وَهُوَ يُصَلِّي وَلِجَوْفِهِ اَزِيْزٌ كَاَزِيْزِ الْمِرْجَلِ مِنَ الْبُكَاءِ. ( [3] )
[1] شرح بخاری لابن بطال ، کتاب المحاربین ، باب من فضل ترک الفواحش ، ۸ / ۴۲۶ ۔
[2] شعب الایمان ، باب فی الخوف من اللہ تعالیٰ ، ۱ / ۴۹۰ ، حدیث : ۷۹۹ ۔
[3] ابو داود ، کتاب الصلاۃ ، باب البکاء فی الصلاۃ ، ۱ / ۳۴۲ ، حدیث : ۹۰۴ ۔
الشمائل المحمدیۃ للترمذی ، باب ما جاء فی بکاء رسول اللہ ، ص۱۸۴ ، حدیث : ۳۰۵ ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع