دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

بنادیا ہے یہ اس کی بندہ نوازی ہے ۔ ‘‘ ( [1] )

خوفِ خداسے رونے پر اَقوالِ بزرگانِ دِین  :

تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ616صفحات پرمشتمل کتاب’’نیکی کی دعوت  ‘‘  سے خوفِ خدا سے رونے کے متعلق بزرگانِ دِین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن کے چند اَقوال پیش خدمت ہیں :  ( 1 ) امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں : ’’جس سے ہوسکے وہ روئے اور جسے رونا نہ آئے تو وہ رونے جیسی صورت ہی بنالے ۔ ‘‘ ( 2 ) امیر المؤمنین حضرتِ سَیِّدُنَا مولائے کائنات ، علی المرتضیٰ شیرِخدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے فرمایا :  ’’جب تم میں سے کسی کوخوفِ خداسے رونا آئے تو وہ آنسوؤں کو کپڑے سے صاف نہ کرے بلکہ رُخساروں پر بہ جانے دے کہ وہ اِسی حالت میں ربّ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضِر ہو گا ۔ ‘‘ ( 3 ) حضرت سيِّدُنا محمد بن مُنكَدِررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہجب روتے تو اپنے آنسوؤں کو چہرے اور داڑھی پر مل لیتے اورفرماتے : ’’مجھے معلوم ہوا کہ آگ اُس جگہ کو نہ چھوئے گی جہاں خوف خدا سے نکلنے والے آنسو لگے ہوں ۔ ‘‘ ( 4 ) حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عَمْرو بن عاصرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں : ’’ رویا کرو !  اگر رونا نہ آئے تو رونے کی کوشِش کرو ، اُس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے  !  اگر تم میں سے کسی کو عِلم ہوتا تو وہ اِس قَدَر چیختا کہ اُس کی آوازپھٹ جاتی اور اِس طرح نَماز پڑھتا کہ اُس کی پیٹھ ٹوٹ جاتی ۔ ‘‘ ( 5 ) حضرتِ سَیِّدُناابوسلیمان دارانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی فرماتے ہیں : ’’ ( خوفِ خدا کے باعث ) جو آنکھیں ڈَبڈَبائیں گی ( یعنی آنسوؤں سے بھرجائیں گی ) ، اُس چہرے پرقِیامت کے دن سیاہی اور ذِلّت نہیں چڑھے گی اور اگر ان ڈَبڈَبانے والی آنکھوں سے آنسو جاری ہو جائیں گے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اُن آنسوؤں کے پہلے قطرے کے ساتھ ہی آگ کے کئی سَمُندر بجھا دے گا اور جس قوم میں سے کوئی شخص ( خوفِ خدا سے ) روتا ہے ، اُس قوم پررحم کیا جاتا ہے ۔ ‘‘ ( 6 ) حضرتِ سَیِّدُناعبدُاللہ بِن عَمرْو بِن عاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے فرمایا : ’’اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے خوف سے آنسو کا ایک قطرہ بہنا میرے نزدیک ایک ہزار دینار صَدَقہ کرنے سے بہتر ہے ۔ ‘‘ ( 7 ) حضرتِ سیدنا کعب احبار  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا : ’’خوفِ خدا سے آنسو بہانا مجھے اپنے وَزن کے برابر سونا صَدَقہ کرنے سے بھی زیادہ پسندیدہ ہے کیوں کہ جو شخص اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے ڈر سے روئے اور اُس کے آنسوؤں کا ایک قطرہ بھی زمین پر گرجائے تو آگ اُس ( رونے والے ) کو نہ چُھوئے گی ۔ ‘‘ ( [2] )

مرے اَشک بہتے رہیں کاش ہردم                  ………    ترے خوف سے یا خدا یا الٰہی

ترے خوف سے تیرے ڈر سے ہمیشہ               ………    میں تھرتھر رہوں کانپتا یا الٰہی

مدنی گلدستہ

’’رب کا خوف  ‘‘  کے 7حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور

 اس کی وضاحت سے ملنے والے 7مدنی پھول

(1)   خوفِ خدا کے سبب رونے والا فضلِ الٰہی سے کبھی بھی جہنم میں داخل نہیں ہوگا ۔

(2)   مسجد کو جاتے ، طلب علم ، جہاد ، حج وعمرہ کرنے کی حالت میں جو گردوغبار بدن یا کپڑوں یا پاؤں یا چہرے پر پڑے تو راہِ خدا کا یہ غبار اور جہنم کا دھواں جمع نہیں ہوسکتے ۔

(3)   جن چیزوں کو کرنے کا حکم ہے اُن پر عمل کرنا اور جن کی ممانعت ہے  ان سے بچنا حقیقی خوفِ خدا ہے ۔

(4)   اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا حقیقی خوف علم سے ہی حاصل ہوتا ہے ، جس کے پاس علم نہیں اس کے خوف کا کوئی معنیٰ نہیں ، کیونکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے خوفِ خدا کو علماء کی شان بیان فرمایا ہے ۔

(5)   بندے کو چاہیے کہ کم ازکم اتنی معرفت حاصل کرے کہ عاجزی وخوفِ خدا سے رونے کا تصور کرسکے کیونکہ جو رونے کی وجہ نہیں جانتا اس کیلئے رونا ممکن نہیں ۔

(6)   جو غبار ربّ تعالیٰ کی رضا کے لیے کسی راستے پر چلتے ہوئے بدن یا کپڑوں یا پاؤں یا چہرے پر پڑے وہ راہِ خدا کا غبار ہے ۔

(7)   خوفِ خدا کے سبب رونے کے بہت فضائل بیان کیے گئے ہیں ، لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ اپنے اندر خوفِ خدا پیدا کریں اور خوفِ خدا کے سبب گریہ وزاری کریں ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنا خوف نصیب فرمائے ، خوف خدا میں رونا نصیب فرمائے ۔  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر : 449                                                                                                                                    سایۂ عرش کس کس کو ملے گا؟

 عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ قَاَلَ : قَالَ : سَبْعَةٌ يُظِلُّهُمُ اللهُ في ظِلِّهِ يَوْمَ لَا ظِلَّ اِلاَّ ظِلُّهُ : اِمَامٌ عَادِلٌ وَشَابٌّ نَشَاَ فيِْ عِبَادَةِ اللهِ تعالٰی وَرَجُلٌ قَلْبُهُ مُعَلَّقٌ بِالْمَسَاجِدِوَرَجُلاَنِ تَحَابَّا في اللهِ اجْتَمَعَا عَلَيْهِ وتَفَرَّقَا عَلَيْهِ وَرَجُلٌ دَعَتْهُ امْرَاَةٌ ذَاتُ مَنْصِبٍ وَجَمَالٍ ، فَقَالَ : اِنِّيْ اَخَافُ اللهَ وَرَجُلٌ تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ فَاَخْفَاهَاحَتّٰى لَاتَعْلَمَ شِمَالُهُ مَا تُنْفِقُ يَمِينُهُ وَرَجُلٌ ذَكَرَ اللهَ خَالِيًافَفَاضَتْ عَيْنَاهُ. ( [3] )

 



[1]     مرآۃ المناجیح ، ۵ / ۴۳۶ ۔

[2]     نیکی کی دعوت ، ص۲۸۰تا۲۸۴ملخصاً ۔

[3]     بخاری ، کتاب  الزکاۃ ، باب الصدقۃ بالیمین ، ۱ /  ۴۸۰ ، حدیث : ۱۴۲۳ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن