دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

وَجَلَّ ایسی قوم لے آئے گا جو گناہ کریں گے ۔ پھر ( توبہ کے بعد ) اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ان کی مغفرت فرمادے گا ۔ ‘‘ ( [1] )

عَلَّامَہ عَبْدُ الرَّحْمٰن جَلَالُ الدِّيْن سُيُوْطِي عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیاس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں :  ’’ابنِ اَبی حاتم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے حضرت سَیِّدُنَا صالح ابو خلیل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے یہ روایت کیا ہے کہ جب یہ آیت مبارکہ نازل ہوئی تو اس  کے بعد حضور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کبھی نہیں ہنسے ، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمصرف تبسم فرماتے ۔ ‘‘ ( [2] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر :  446                                                                                                                                                          رسولُ اللہ کی چشمان مبارکہ سے آنسو

عَنِ ابنِ مَسْعُوْدٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ ، قَالَ :  قَالَ لِيَ النَّبيُّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم :  اِقْرَاْ علَيَّ الْقُرْآنَ قُلْتُ :  يَا رَسُولَ اللهِ اَقْراُ عَلَيْكَ؟ وَعَلَيْكَ اُنْزِلَ قَالَ :  اِنِّي اُحِبُّ اَنْ اَسْمَعَهُ مِنْ غَيرِيْ فَقَرَاْتُ عَلَيْهِ سُوْرَةَ النِّسَاءِ حَتّٰى جِئْتُ اِلٰی هٰذِهِ الآيَةِ : ( فَكَیْفَ اِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ اُمَّةٍۭ بِشَهِیْدٍ وَّ جِئْنَا بِكَ عَلٰى هٰۤؤُلَآءِ شَهِیْدًاﳳ(۴۱) ) قَالَ :  حَسْبُكَ الآنَ فَالَتَفَتُّ اِلَيْهِ فاِذًا عَيْنَاهُ تَذْرِفَانِ. ( [3] )

ترجمہ : حضرت سَیِّدُنَا ابنِ مَسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ تاجدارِ رِسالت ، شہنشاہِ نبوت  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے مجھ سے ارشادفرمایا : ’’میرے سامنے قرآن پڑھو ۔ ‘‘ میں نے عرض کی :  ’’یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !  میں آپ کے سامنے قرآن پڑھوں ، حالانکہ قرآنِ پاک تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر ہی نازل کیا گیا ہے ۔   ‘‘  آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا  : ’’میں اپنے علاوہ کسی اورسے سننا چاہتا ہوں ۔ ‘‘ سَیِّدُنَاابن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں : ’’میں نے سورہ نساء کی تلاوت شروع کی جب میں اس آیت مبارکہ پر پہنچا :  ( فَكَیْفَ اِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ اُمَّةٍۭ بِشَهِیْدٍ وَّ جِئْنَا بِكَ عَلٰى هٰۤؤُلَآءِ شَهِیْدًاﳳ(۴۱) ) ( پ۵ ، النساء : ۴۱ ) ترجمۂ  کنزالایمان  : ’’تو کیسی ہوگی جب ہم ہر امت سے ایک گواہ لائیں اور اے محبوب تمہیں ان سب پر گواہ اور نگہبان بنا کر لائیں ۔   ‘‘  تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا : ’’بس کافی ہے ۔   ‘‘  اور جب میں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی طرف متوجہ ہوا تو میں نے دیکھا کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مبارک آنکھوں سے آنسو جاری ہیں ۔

رسولُ اللہ کا تلاوت سننے کی خواہش کرنا :

عَلَّامَہ مُحَمَّد بِنْ عَلَّان شَافِعِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی مذکورہ حدیث پا ک کے تحت فرماتے ہیں : ’’حضرت سَیِّدُنَا ابنِ مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسمجھ گئے تھے کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ان کی قراءت سے لذت حاصل کرنا چاہتے ہیں نہ کہ آپ ان کے ضبط کا امتحان لینا چاہتے ہیں ، اسی لیے سَیِّدُنَا ابنِ مسعود  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے مُتَعَجِّب ہو کر سوال کیا ، ورنہ یہ کوئی تعجب کا مقام نہ تھا ۔ پیارے آقا ، مدینے والے مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا  : ’’میں اپنے علاوہ کسی اور سے سننا چاہتا ہوں ۔ ‘‘ کہ یہ سمجھنے اور غور و فکر کرنے میں بلیغ طریقہ ہے کیونکہ سننے کی حالت میں دل  معانی کا ادراک کرنے کے لئے خالی ہوتا ہے جبکہ تلاوت کرنے والا  ضبط ِالفاظ اور اس کی کما حقہ ادائیگی میں مشغول ہوتا ہے اور چونکہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عادت ِ مبارکہ سیدنا جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام سے سننے کی تھی اور عادت انسان کو طبعی طور پر محبوب ہوتی ہے ، اسی لئے دوسرے کو قرآن  سنانا سنت ہے ۔ ‘‘ ( [4] )

رسولُ اللہ کی اشک باری کی وجوہات :

 ” دلیل الفالحین“ میں ہے : ابن نحوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا قول ہے کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اس آیت کو سن کر اس وجہ سے اشک بار ہوئے کہ آپ کے لئے ( بروز قیامت امتوں کے حق میں ) گواہی دینا ضروری ہے اور مَشْھُوْد عَلَیْہ ( یعنی جس پر گواہی دی جائے ) پر حکم شَاھِدْ ( یعنی  گواہی دینے والے ) کے قول کے مطابق لگتا ہے ( یعنی بروز قیامت امتوں کے بارے میں جو بھی فیصلہ ہوگا وہ حضور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی گواہی کے مطابق ہوگا )  ۔ پس آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم گواہی دینے میں اپنی اور جن کے بارے میں گواہی دی جائے گی ان کی حالت کا اندازہ کر کے اشک بار ہوئے ۔ ایک قول یہ ہے کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم آیت میں موجود ( قیامت کے ) ہولناک مناظر اور معاملے کی سختی  کی وجہ سے اشک بار ہوئے کہ جس دن انبیاء کرام  عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو اپنی اپنی امتوں کی تصدیق و تکذیب پر گواہی کے لئے بلایا جائے گا  ۔ ایک قول یہ ہے کہ آپ قیامت کے دن اپنی اُمَّت کی شہادت کی قبولیت کی وجہ سے اشک بار ہوئے ۔ ( [5] )

حدیث پاک سے ماخوذقراءت کے چند مسائل :

عَلَّامَہ مُحَمَّد بِنْ عَلَّان شَافِعِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’اس حدیث پاک کے فوائد میں سے یہ بھی ہے کہ فضیلت والا مفضول علیہ یعنی جس پر اسے فضیلت ہے ، اس سے کوئی چیز لینے میں ناپسندیدگی نہ دکھائے ۔   ‘‘  آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا یہ فرمانا کہ’’بس کافی ہے ۔   ‘‘  اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی مصلحت کی وجہ سے قراءت کو منقطع کرنا درست



[1]     تفسیر روح البیان ، پ۲۷ ، النجم  ، تحت الایۃ : ۵۹ ، ۹ /  ۲۶۰ ، شعب الایمان ، باب فی الخوف من اللہ تعالی ، ۱ / ۴۸۹ ، حدیث :  ۷۹۸ ۔

[2]     تفسیر د ر منثور ، پ۲۷ ، النجم ، تحت الایۃ : ۵۹ ، ۷ /  ۶۶۶ ۔

[3]     بخاری ، کتاب فضائل القران ، باب قول المقری ء للقاری  : حسبک ۔ ۔ ۔ الخ  ، ۳ / ۴۱۶ ، حدیث : ۵۰۵۰ ۔

[4]     دلیل الفالحین ، باب فضل البکاء من خشیۃ اللہ تعالٰی ، ۲ /  ۳۶۱ ،

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن