30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
علامہ غلام رسول رضوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’اگر انسان کواللہ عَزَّ وَجَلَّ کی پوری رحمت کا علم ہوتووہ کبھی ناامیدنہ ہواوراگراس کواللہ عَزَّ وَجَلَّکے پورے عذاب کاعلم ہوتووہ ہروقت ڈرتا رہے لہٰذا انسان کوبیم ورجاء ( خوف وامید ) کے درمیان رہناچاہیے اتنازیادہ اُمیدواربھی نہ ہوجائے کہ اس کایہ عقیدہ ہوجائے کہ ایمان لانے کے بعدکوئی معصیت اور گناہ ضررنہیں پہنچاسکتاجیسے مرجئہ کہتے ہیں اور نہ ہی اس قدرخائف رہے کہ اس کاعقیدہ یہ ہوجائے کہ کبیرہ گناہ کرنے والاجب توبہ کے بغیرمرجائے تو ہمیشہ دوزخ میں رہے گا جیسے معتزلہ اور خارجیوں کا عقیدہ ہے لہٰذاانسان کوان دونوں حدوں کے مابین رہناچاہیے اللہ عَزَّ وَجَلَّکی رحمت کا امید وار بھی رہے اور اس کے عذاب سے ڈرتابھی رہے ۔ ‘‘ ( [1] )
لطف وقہر ، رحمت وغضب کا بیان :
شیخ عبدالحق محدث دہلوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’ کافروں میں سے بھی کوئی اس کی رحمت سے ناامیدنہ ہو ۔ اس حدیث کااندازاللہ عَزَّ وَجَلَّ کی صفت لطف وقہراور رحمت وغضب کے بیان کے لیے ہے کہ کوئی بھی شخص اس کی حقیقت تک نہیں پہنچ سکتا ۔ پس مؤمنین جوکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّکی رحمت ولطف کا مظہر ہیں اگروہ اللہ عَزَّ وَجَلَّکے قہرکاتصورکرلیں توان میں سے کوئی بھی جنت کاتصورنہ کرسکے اورکفارجو غضب و قہرکامظہرہیں اگر یہ اس کی رحمت ولطف پرنگاہ ڈال لیں تو اس سے نا اُمید نہ ہوں ۔ ‘‘ ( [2] )
عَلَّامَہ بَدْرُ الدِّیْن عَیْنِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْغَنِی فرماتے ہیں : ’’امیدسے مقصودیہ ہے اگر کسی شخص سے کوئی گناہ ہوجائے تواللہ عَزَّ وَجَلَّسے یہ حسن ظن اور امیدرکھے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّاس کے گناہوں کومعاف فرما دے گا ، اسی طرح اگر اس نے اللہ عَزَّ وَجَلَّکی اطاعت و فرمابرداری کی ہے تویہ امید رکھے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کی اطاعت وفرمابرداری کوقبول فرمائے گا ۔ رہاوہ وہ شخص جوگناہ کرتارہے اور بغیر ندامت کے گناہوں کو ترک کئے بغیریہ امیدرکھتاہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّاس کی پکڑنہیں فرمائے گا تویہ غروراور دھوکہ ہے ۔ ‘‘ ( [3] )
مدنی گلدستہ
اسم جلالت’’اللہ ‘‘ کے 4حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور
اس کی وضاحت سے ملنے والے 4مدنی پھول
(1) اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رحمت بہت وسیع ہے ، اسی طرح اس کا عذاب بھی بہت سخت ہے ۔
(2) بندے کواگراللہ عَزَّ وَجَلَّ کی کامل رحمت کاعلم ہوجائے تو وہ کبھی اس کی رحمت سے ناامیدنہ ہواوراگر اس کے عذاب کاعلم ہوجائے توہروقت ڈرتارہے لہٰذا بندے کوچاہیے کہ وہ خوف واُمیدکے درمیان رہے یعنی اس کی رحمت پرامیدبھی رکھے اوراس کے عذاب سے ڈرتابھی رہے ۔
(3) اگرکسی سے کوئی گناہ ہوجائے تو وہ اپنے گناہوں سے توبہ کرے اوراللہ عَزَّ وَجَلَّسے یہ حسن ظن اور امیدرکھے کہ وہ اس کے گناہوں کو معاف فرمادے گا ۔
(4) جوشخص گناہ کرتاہے اورندامت کے بغیرگناہوں کونہیں چھوڑتااور یہ اُمیدرکھتاہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے گناہوں کومعاف فرمادے گاتوایساشخص دھوکے میں ہے ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّسے دعاہے کہ وہ ہمیں اپنی رحمت سے امید اور اپنی ذات کا خوف نصیب فرمائے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حدیث نمبر : 444 نیک اور بدکار مُردے کی پکار
عَنْ اَبِي سَعِيْدٍ الْخُدْرِيّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ اَنَّ رَسُوْلَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : اِذَا وُضِعَتِ الْجِنَازَةُ وَاحْتَمَلَهَا النَّاسُ اَوِ الرِّجَالُ عَلَى اَعْنَاقِهِمْ فَاِنْ كَانَتْ صَالِحَةً قَالَتْ : قَدِّمُوْنِي قَدِّمُوْنِي وَاِنْ كَانَتْ غَيْرَ صَالِحَةٍ قَالَتْ : يَا وَيْلَهَا ! اَيْنَ تَذْهَبُوْنَ بِهَا؟ يَسْمَعُ صَوْتَهَا كُلُّ شَيْءٍ اِلَّا الْاِنْسَانَ وَلَوْ سَمِعَهُ صَعِقَ. ( [4] )
ترجمہ : حضرتِ سَیِّدُناابوسعیدخدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ حضور نبی رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا : ’’جب جنازے کورکھاجاتاہے اورلوگ یا مرد اسے اپنے کندھوں پر اُٹھاتے ہیں تو اگروہ نیک ہوتوکہتاہے : مجھے آگے بڑھاؤ ، مجھے آگے بڑھاؤ اور اگر نیک نہ ہوتووہ کہتا ہے : ہائے افسوس ! تم مجھے کہاں لے جارہے ہو؟انسان کے علاوہ ہرچیزاس کی آوازسنتی ہے اگر انسان سنے تو بے ہوش ہوجائے ۔ ‘‘
مذکورہ حدیث پاک میں نیک اور بدکار دومُردوں کے احوال کا ذکر ہے ، نیک مردے کا حال اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رحمت سے ناامید ومایوس نہیں ہونا چاہیے کہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع