30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
‘‘ پھر اسے عبادت کے معاملے میں مفلس ہونے کے باجودرب تعالیٰ سے حسن ظن اور معافی کی امید رکھنے کے باعث بخش دیا ۔ ‘‘ ( [1] )
گناہ گار ہوں میں لائق جہنم ہوں ……… کرم سے بخش دے مجھ کو نہ دے سزا یارب
برائیوں پہ پشیماں ہوں رحم فرما دے ……… ہے تیرے قہر پہ حاوی تری عطا یارب
مدنی گلدستہ
’’کعبہ ‘‘ کے 4حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور
اس کی وضاحت سے ملنے والے 4مدنی پھول
(1) ہرمسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنے رب تعالیٰ سے ہمیشہ اچھا گمان ہی رکھے ۔
(2) بندے کوچاہیے کہ نیک اعمال کرتارہے تاکہ موت کے وقت اللہ عَزَّ وَجَلَّسے اچھاگمان رکھے کیونکہ جس نے موت سے پہلے بُرے عمل کئے ہوں گے تووہ موت کے وقت بھی براہی گمان رکھے گا ۔
(3) اللہ عَزَّ وَجَلَّسے امیدلگاتے ہوئے عبادت کرناخوف کرتے ہوئے عبادت کرنے سے افضل ہے ۔
(4) زندگی میں ہرشخص پرخوفِ خداغالب ہوناچاہیے ، مرتے وقت اللہ عَزَّ وَجَلَّسے بخشش کی امید ، نیک شخص نیکیاں قبول ہونے کی امیدرکھے اورگناہ گارشخص معافی کی امیدرکھے ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّسے دعاہے کہ وہ ہماری مغفرت فرمائے ، موت کے وقت اللہ عَزَّ وَجَلَّسے اچھاگمان رکھنے کی توفیق عطافرمائے اورہمارا خاتمہ ایمان وعافیت کے ساتھ فرمائے ۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حدیث نمبر : 442 شرک کے سوا تمام گناہوں کی معافی
عَنْ اَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُوْلُ : قَالَ اللَّهُ تَعَالَى : يَا ابْنَ آدَمَ اِنَّكَ مَا دَعَوْتَنِي وَرَجَوْتَنِي غَفَرْتُ لَكَ عَلَى مَا كَانَ مِنْكَ وَلَا اُبَالِيْ يَاابْنَ آدَمَ ! لَوْ بَلَغَتْ ذُنُوْبُكَ عَنَانَ السَّمَاءِ ثُمَّ اسْتَغْفَرْتَنِيْ غَفَرْتُ لَكَ وَلَا اُبَالِي يَا ابْنَ آدَمَ اِنَّكَ لَوْ اَتَيْتَنِيْ بِقُرَابِ الْاَرْضِ خَطَايَا ثُمَّ لَقِيْتَنِيْ لَا تُشْرِكُ بِیْ شَيْئًا لَاَتَيْتُكَ بِقُرَابِهَا مَغْفِرَةً. ( [2] )
ترجمہ : حضرت سَیِّدُنَا انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ میں نے سرکارِ مدینہ ، قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کویہ فرماتے سناکہ’’اللہ عَزَّ وَجَلَّارشادفرماتاہے : اے ابن آدم ! توجب بھی مجھ سے امیدلگا کردعا ما نگے گا تو میں تیرے گناہوں کوبخش دوں گا ۔ مجھے پرواہ نہیں اے ابنِ آدم ! اگر تیرے گناہ آسمان کے کناروں تک پہنچ جائیں پھر تومجھ سے معافی مانگے تو میں تجھے بخش دوں گااورمجھے کوئی پرواہ نہیں اے ابن آدم ! اگرتومیرے پاس زمین بھر گناہ لے کر آئے اورپھر مجھ سے اس حال میں ملے کہ میرے ساتھ کسی کوشریک نہ ٹھہرائے تومیں زمین بھر مغفرت لے کرتیرے پاس آؤں گا ۔ ‘‘
شرک کے سوا تمام گناہوں کی مغفرت :
مذکورہ حدیث پاک میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ اپنے بندوں کو اپنی ذات سے حددرجے کے حسن ظن کی تعلیم ارشاد فرمارہا ہے کہ اے میرے بندو ! تمہارے گناہوں سے اگر زمین وآسمان بھی بھرجائیں ، اور تم مجھ سے ان گناہوں کی معافی طلب کرو تو میں ان تمام گناہوں کو معاف کردوں گا ۔ واضح رہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہر گناہ کو معاف فرمادے گا مگر کفروشرک کی حالت میں مرنے والے کو ہرگز معاف نہ فرمائے گا ۔ یہ حدیث پاک قرآنِ پاک کی اس آیت مبارکہ کی شارح ہے جس میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے :
اِنَّ اللّٰهَ لَا یَغْفِرُ اَنْ یُّشْرَكَ بِهٖ وَ یَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِكَ لِمَنْ یَّشَآءُۚ- ( پ۵ ، النساء : ۴۸ )
ترجمۂ کنزالایمان : بے شک اللہ اسے نہیں بخشتا کہ اس کے ساتھ کفر کیا جائے اور کفر سے نیچے جو کچھ ہے جسے چاہے معاف فرمادیتا ہے ۔
رب تعالیٰ لغزشوں کومعاف فرمادیتاہے :
عَلَّامَہ مُلَّا عَلِی قَارِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْبَارِی فرماتے ہیں کہ ’’اللہ عَزَّ وَجَلَّبندے سے فرماتاہے : توکتناہی بڑاگناہگارہوتیرے گناہوں کوبخشنا میرے لیے کوئی بڑی بات نہیں ہے کیونکہ میری رحمت میرے غضب پر غالب ہے ، ابن آدم جنس ہے اوراس سے تمام اولادِ آدم مرادہیں ۔ ‘‘ ( [3] )
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع