دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

کھانے کے بعد اللہ کی حمدکرو :

مُفَسِّرشہِیرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی اَحمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانفرماتے ہیں : ’’اس فرمان عالی کے دو مطلب ہوسکتے ہیں : ایک یہ کہ اگرکسی وقت تھوڑا سا کھانا بھی کھائے ، ایک آدھ لقمہ تب بھی خدا کی حمد کرے ۔ دوسرے یہ کہ کھاتے وقت ہر لقمہ پر اللہ کی حمد کرے ، ہم نے بعض بزرگوں کو کھانے کے ہر لقمے اور پانی کے ہر گھونٹ پر حمد کرتے دیکھا ہے ۔ ‘‘ ( [1] )

کھانے کے بعد حمد مستحب ہے :

عَلَّامَہ اَبُو زَکَرِیَّا یَحْیٰی بِنْ شَرَف نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِیفرماتے ہیں :  ’’اس حدیث میں ہے کہ کھانے اور پینے کے بعد اللہ عَزَّوَجَلَّ کی حمد کرنا مستحب ہے ۔  بخاری شریف میں حمدِ باری تعالیٰ کرنے کی صفت یوں بیان کی گئی ہے : ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ كَثِيْرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيْهِ غَيْرَ مَكْفِيٍّ وَلَا مُوَدَّعٍ وَلَا مُسْتَغْنًى عَنْهُ رَبَّنَا  ‘‘  اس کے علاوہ اور بھی روایات ہیں اور اگر صرف اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہہ دیا جائے تب بھی حمد کی سنت ادا ہوجائے گی ۔ ‘‘ ( [2] )

گناہوں کی معافی کا نسخہ :

حدیث پاک سے معلوم ہوا کہ  کھانا کھانے کے بعد حمدِ باری تعالی کرنی چاہیے اس سے رب تعالیٰ راضی ہوتا ہے چنانچہ ترمذی شریف میں فرمانِ مصطفے ٰصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہے : ’’جو شخص کھانا کھائے اور یہ کلمات پڑھے تو اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں ۔ ‘‘ وہ کلِمات یہ ہیں : ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنِیْ ھٰذَا وَ رَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیرِ حَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَاقُوَّ ۃٍ یعنی تمام تعریفیں اللہتعالیٰ کے لیے ہیں جس نے مجھے یہ کھاناکِھلایا اور میری کسی مَہارت وقوت کے بِغیر مجھے یہ رِزق عطا فرمایا ۔ ‘‘ ( [3] )

امیراہلسنت اور کھانے کھاتے ہوئے ذکرُاللہ :

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! آج کے اس پرفتن دور میں جہاں لوگ سنن ومستحبات پر عمل تو دور کی بات فرائض وواجبات کو بھی ترک کرتے نظر آتے ہیں ، امیراہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ذات اس کوشش میں مصروفِ عمل ہے کہ تمام مسلمان نہ صرف فرائض وواجبات بلکہ سنن ومستحبات کے بھی عامل بن جائیں ، ہر مسلمان کی زندگی پیارے آقا مدینے والے مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سنتوں کے سانچے میں ڈھل جائے ۔  یہی وجہ ہے کہ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہاکثرمعاملات میں حتّٰی کہ کھانا کھاتے ہوئے بھی اسلامی بھائیوں کی اس بہترین انداز میں مدنی تربیت فرماتے نظر آتے ہیں کہ جس سے ان کا کھانا بھی عبادت بن جائے ۔ کھانے کی سنتوں اور آداب کے حوالے چندجھلکیاں ملاحظہ فرمائیے :

٭ آپ کھانا کھانے سے قبل اچھی اچھی نیتوں کرواتے ہیں تاکہ کھانے کے ساتھ ساتھ ثواب کا خزانہ بھی ہاتھ آجائے کہ مسلمان کی نیت اس کے عمل سے بہتر ہے اور جتنی نیتیں زیادہ اتنا ثواب زیادہ ۔

٭ کھانے سے قبل کھانے کا وضو کرنے کی ترغیب دلاتے ہیں کہ یہ سنت مبارکہ ہے اور احادیث میں اس کی ترغیب دلائی گئی ہے ۔

٭کھانا کھاتے ہوئے سنت کے مطابق بیٹھنے اور کھانا بھی سنت کے مطابق تین انگلیوں سے کھانے کی ترغیب دلاتے ہیں ۔ نیز تین انگلیوں سے کھانا کھانے کی سنت پرعمل کی معاونت کے لیے ربربینڈ بھی تقسیم فرماتے ہیں تاکہ اسلامی بھائی تین انگلیوں سے کھانے کی سنت پر بھی عمل کرکے ثواب کمائیں ۔

٭کھانا کھانے سے قبل بسم اللہ اور کھانے کی دعا وغیرہ پڑھنے کی بھی ترغیب دلاتے ہیں تاکہ روایات کے مطابق شیطان اس کھانے میں شریک نہ ہوسکے ۔

٭مذکورہ حدیث پاک کے مطابق رضائے الٰہی کے حصول کے لیے ہر لقمہ کھانے اور ہر گھونٹ پینے سے قبل اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا نام لینے اور لقمہ کھالینے اور گھونٹ پی لینے کے بعد اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ کہنے کی ترغیب دلاتے ہیں ۔ نیز ہر لقمہ پر یَاوَاجِدُ کہنے کی بھی ترغیب دلاتے ہیں کہ روایات کے مطابق کھانا کھاتے وقت ہر نوالے پر یَاوَاجِدُ پڑھنے سے وہ کھانا پیٹ میں نور ہوگا اور مرض دور ہوگا ۔

٭کھانا کھانے کے دوران بھی کھانے کی مختلف سنتیں اور آداب بیان فرماتے رہتے ہیں ۔

٭کھانا کھانے کے بعد شکر الٰہی بجالانے اور کھانے کے بعد کی دعائیں پڑھنے کی بھی ترغیب دلاتے ہیں ، آپ کو بارہا دیکھا گیا ہے کہ آپ کھانے کے بعد حمد الٰہی پر مشتمل پانچ دعائیں پڑھتے ہیں ، نیز کھانے کے بعد سورۂ اخلاص اور سورۂ قریش کی تلاوت کرنا بھی  آپ کے معمول میں شامل ہے ۔  

کھانا کھانے کی سنتیں اورآداب  کی تفصیلی معلومات کے لیے شیخ طریقت ، امیراہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز تصنیف’’آداب طعام  ‘‘   کا مطالعہ کیجیے ۔

مری عادتیں ہوں بہتر بنوں سنتوں کا پیکر         ………    مجھے متقی بنانا مدنی مدینے والے

شہاایسا جذبہ پاؤں کہ میں خوب سیکھ جاؤں        ………    تری سنتیں سکھانا مدنی مدینے والے

تری سنتوں پہ چل کر مری روح جب نکل کر      ………    چلے تم گلے لگانا مدنی مدینے والے

مدنی گلدستہ

 



[1]      مرآۃ المناجیح ، ۶ / ۲۷ ۔

[2]      شرح مسلم للنووی ، کتاب الذکر والدعا والتوبۃ ، باب استحباب حمد اللہ تعالٰی بعد الاکل والشرب ، ۹ / ۵۱ ، الجزء  السابع عشر ۔

[3]      ترمذی ، کتاب الدعوات ، باب مایقول اذااکل طعاما ، ۵ / ۲۸۴ ، حدیث : ۳۴۶۹ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن