30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
( از شیخ طریقت ، امیر اہلسنّت ، بانی دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطاؔر قادری رضوی ضیائیدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ )
اَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی اِحْسَا نِہٖ وَبِفَضْلِ رَسُوْلِہٖ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمتبلیغ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ’’دعوتِ اسلامی ‘‘ نیکی کی دعوت ، اِحیائے سنّت اور اشاعتِ علمِ شریعت کو دنیا بھر میں عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے ، اِن تمام اُمور کو بحسنِ خوبی سر انجام دینے کے لئے متعدد مجالس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن میں سے ایک’’المدینۃ العلمیۃ ‘‘ بھی ہے جو دعوتِ اسلامی کے عُلماء و مُفتیانِ کرام کَثَّرھُمُ اللّٰہُ تَعَالٰی پر مشتمل ہے ، جس نے خالص علمی ، تحقیقی او راشاعتی کام کا بیڑا اٹھایا ہے ، اِس کے مندرجہ ذیل چھ شعبے ( [1] ) ہیں :
( 1 ) شعبہ ٔکتُبِ اعلیٰ حضرت ( 2 ) شعبہ ٔ درسی کُتُب ( 3 ) شعبہ ٔ اصلاحی کُتُب
( 4 ) شعبہ ٔ تراجمِ کتب ( 6 ) شعبہ ٔ تفتیشِ کُتُب ( 6 ) شعبہ ٔ تخریج
’’المدینۃ العلمیۃ ‘‘ کی اوّلین ترجیح سرکارِ اعلی حضرت اِمامِ اَہلسنّت ، عظیم البَرَکت ، عظیم المرتبت ، پروانۂ شمعِ رِسالت ، مُجَدِّدِ دین و مِلَّت ، حامی سنّت ، ماحی بِدعت ، عالم شریعت ، پیرطریقت ، باعثِ خیر و بَرَکت ، حضرتِ علامہ مولانا الحاج الحافِظ القاری شاہ امام اَحمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کی گِراں مایہ تصانیف کو عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق حتَّی الْوَسْعْ سَہْل اُسلُوب میں پیش کرنا ہے ۔ تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اِس عِلمی ، تحقیقی اور اِشاعتی مدنی کام میں ہر ممکن تعاون فرمائیں اور مجلس کی طرف سے شائع ہونے والی کُتب کا خود بھی مطالَعہ فرمائیں اور دوسروں کو بھی اِس کی ترغیب دلائیں ۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ’’دعوتِ اسلامی ‘‘ کی تمام مجالس بَشُمُول ’’المدینۃ العلمیۃ ‘‘ کو دن گیارہویں اور رات بارہویں ترقّی عطا فرمائے اور ہمارے ہر عملِ خیر کو زیورِ اِخلاص سے آراستہ فرما کر دونوں جہاں کی بھلائی کا سبب بنائے ۔ ہمیں زیرِ گنبدِخضراء شہادت ، جنّت البقیع میں مدفن اور جنّت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے ۔
![]()
رمضان المبارک۱۴۲۵ھ
اِمَام اَبُو زَکَرِیَّا یَحْیٰی بِنْ شَرَف نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی وہ عظیم بزرگ ہیں جنہوں نے حضور نبی رحمت شفیعِ اُمَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے اَفعال واَقوال کو اپنی مایہ ناز ومشہورِ زمانہ تصنیف’’ریاض الصالحین ‘‘ میں نہایت ہی اَحسن انداز سے پیش کیا ہے ۔ اس کتاب میں کہیںمُنْجِیَات ( یعنی نجات دلانے والے اَعمال ) مثلاً اِخلاص ، صبر ، اِیثار ، توبہ ، توکُّل ، قناعت ، بُردْباری ، صلہ ٔ رحمی ، خوفِ خدا ، یقین اورتقویٰ وغیرہ کا بیان ہے تو کہیں مُہلِکات ( یعنی ہلاک کرنے والے اَعمال ) مثلاً جھوٹ ، غیبت ، چغلی وغیرہ کا بیان ۔ یہ کتاب راہِ حق کے سَالِکِیْن کے لئے مَشعلِ راہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ احادیث کی اس عظیم کتاب کی اسی افا دِیت کے پیشِ نظر تبلیغِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ’’دعوتِ اسلامی ‘‘ کی مجلس المدینۃ العلمیۃ نے اس کے ترجمے وشرح کا بیڑا اُٹھایا تاکہ عوام وخواص اس نہایت ہی قیمتی علمی خزانے سے مالا مال ہو سکیں ، چنانچہ مجلسالمدینۃ العلمیۃنے یہ عظیم کام’’شعبہ ٔفیضانِ حدیث ‘‘ کو سونپا ۔ اس شعبے کے اسلامی بھائیوں نے خالقِ کائنات پر بھروسہ کر کے فی الفور کام شروع کردیا ، بِحَمْدِ اللہِ تَعَالٰیقلیل عرصے میں اِس کی پہلی جلد مکمل ہوکر زیور طبع سے آراستہ ہوگئی ۔ ریاض الصالحین کے اس ترجمے وشرح کا نام شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ ومولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے ’’اَنْوَارُ الْمُتَّقِیْن شَرْحُ رِیَاضِ الصَّالِحِیْن المعروف فیضانِ ریاض الصالحین ‘‘ رکھاہے ۔ ’’فیضانِ ریاض الصالحین ‘‘ ( جلدچہارم ) آپ کے ہاتھوں میں ہے ۔ جو15ابواب اور155اَحادیث پرمشتمل ہے ، واضح رہے کہ اَبواب اور اَحادیث کی نمبرنگ ترتیب وارپچھلی جلدوں کے اعتبار سے کی گئی ہے ۔
’’فیضانِ ریاض الصالحین ‘‘ ( جلدچہارم ) پرکام کی تفصیل درج ذیل ہے :
( 1 ) ہرباب کے شروع میں تمہیدونئے صفحے سے ابتداء ، تمام ابواب ، آیات ، احادیث کی نمبرنگ ، آیات کی سافٹ ویئر سے پیسٹنگ وحتی المقدور ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام کیا گیا ہے ۔
( 2 ) اَحادیث کی آسان شرح ، بعض اَحادیث کی باب کے ساتھ مطابقت ، بامحاورہ ترجمہ ، موقع کی مناسبت سے شرح میں ترغیبی وترہیبی و دعائیہ کلمات اور بعض جگہ مختلف الفاظ کے معانی بھی دیے گئے ہیں ۔
( 3 ) مکرراحادیث میں مناسبت والے مواد کو تفصیلاً اور دیگرمواد کو اجمالاً بیان کرکے پچھلے باب یا جلد کی تفصیلی شرح کی طرف نشاندہی کردی گئی ہے ۔
( 4 ) احادیث کی شرح کے بعد آخر میں مدنی گلدستے کی صورت میں اُن کا خلاصہ ، اصل ماخذ تک پہنچنے کے لیے آیات ، اَحادیث و دیگر مواد کی مکمل تخریج بھی کردی گئی ہے ۔
( 5 ) اجمالی وتفصیلی فہرست کے ساتھ آخر میں ماخذومراجع بھی دیے گئے ہیں ، نیزکئی بار پروف ریڈنگ کے ساتھ ساتھ مفتیان کرام سے اس کی شرعی تفتیش بھی کروائی گئی ہے ۔
1 تادم تحریر ( شعبان المعظم۱۴۳۷ھ ) مزیدشعبے قائم ہوچکے ہیں : ( ۷ ) فیضانِ قرآن ( ۸ ) فیضانِ حدیث ( ۹ ) فیضانِ صحابہ واہل بیت ( ۱۰ ) فیضانِ صحابیات وصالحات ( ۱۱ ) شعبہ امیراہلسنت مَدَّظِلُّہُ ( ۱۲ ) فیضانِ مدنی مذاکرہ ( ۱۳ ) فیضانِ اولیاء وعلماء ( ۱۴ ) بیاناتِ دعوتِ اسلامی ( ۱۵ ) رسائل دعوتِ اسلامی ( ۱۶ ) عربی تراجم ۔ مجلس المدینۃ العلمیۃ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع