دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

کے بھی گواہ جیسے ربّ تعالیٰ خود اپنی وحدانیت کا گواہ ہے ، فرماتا ہے : ( شَهِدَ اللّٰهُ اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۙ- ) ( پ۳ ، آل عمران :  ۱۸ ) ترجمۂ  کنزالایمان  : اللہ نے گواہی دی کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ) اورحضورِ انور کی یہ گواہی ہم سے گواہی دلوانے ، ہم کو گواہ بنانے کے لیے ہے ۔ ٭ دوسرے یہ کہ معجزات اور آیات دیکھ کر بندے کا یقین زیادہ ہوجانا چاہیے اور زیادتی یقین پر گواہی دینا سنت ہے گویا اب دیکھ کر نبوت و وحدانیت کی گواہی دے رہا ہے ، پہلے سن کر گواہی دی تھی اب دیکھ کر گواہی دی ۔ ‘‘ ( [1] )

حدیث کو باب میں ذکرکرنے کی وجہ :

حدیث شریف کے آخر میں ہے کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ’’جس نے ان دو چیزوں کی سچے دل سے گواہی دی اور اسی حالت میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے جا ملا تو وہ جنت میں جائے گا ۔ ‘‘ حدیث کا یہی حصہ اس باب سے متعلق ہے اسی وجہ سے علامہ نووی نے اس حدیث کو اس باب میں بیان فرمایا ہے کہ جو شخص توحید و رسالت کی سچے دل سے گواہی دے اور اسی حالت میں مر جائے وہ جنت میں جائے گا ۔  چنانچہ ،  ” مرآۃ المناجیح“میں ہے : ’’یعنی یہ ناممکن ہے کہ بندہ کا توحید و رسالت پر خاتمہ ہو اور پھر وہ جنت میں کبھی نہ جائے وہ جنت میں ضرور جائے گا خواہ اولًا ہی وہاں پہنچے یا کچھ سزا پا کر پاک و صاف ہو کر ، مگر شرط یہ ہے کہ اس گواہی میں تردد نہ کرے ، دل کے یقین سے گواہی دے ۔  لہٰذا اِس بشارت سے منافقین خارج ہیں ۔ خیال رہے کہ اِن جیسی احادیث میں کلمہ سے مراد سارے ایمانی عقائد ہوتے ہیں جیسے کہا جاتا ہے کہ نماز میں الحمد پڑھنا واجب ہے ، الحمد سے مراد ہے پوری سورۂ فاتحہ ۔  لہٰذا یہ نہیں کہا جاسکتا کہ مرزائی چکڑالوی سب ہی کلمہ پڑھتے ہیں کیا سب جنتی ہیں؟حضور ( صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ) فرماتے ہیں کہ میری اُمَّت کے تہتر ( 73 ) فرقے ہوں گے ، سارے دوزخی ہوں گے سوائے ایک کے ۔ ‘‘ ( [2] )

مدنی گلدستہ

غزوۂ ’’ تبوک  ‘‘  کے 4حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور

 اس کی وضاحت سے ملنے والے 4مدنی پھول

(1)   غزوۂ تبوک حضور ِاَنور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا آخری غزوہ ہے ۔  

(2)   جنگ میں امیر لشکر کی اجازت کے بغیر مجاہدین کسی جنگی سامان میں کسی قسم کا تصرف نہ کریں ۔

(3)   محکوم حاکم کے سامنے اپنی رائے پیش کرسکتا ہے ۔

(4)   جو توحید و رسالت کی سچے دل سے گواہی دے اور دل میں بھی یقین ہو اور اسی حالت میں مر جائے تو وہ جنت میں داخل ہوگا ۔  

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ہمیشہ توحیدورسالت پر استقامت عطا فرمائے ، ہمارا ایمان پر خاتمہ فرمائے ، ہمیں جنت میں داخلہ نصیب فرمائے ۔  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر :  417                                                                                                                              بزرگوں کی جگہ سے برکت

عَنْ عِتْبَانَ بْنِ مَالِكٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ  وَهُوَ مِمَّنْ شَهِدَ بَدْرًا قَالَ :  كُنْتُ اُصَلِّى لِقَوْمِى بَنِى سَالِمٍ ، وَكَانَ يَحُولُ بَيْنِى وَبَيْنَهُمْ وَادٍ اِذَا جَاءَتِ الاَمْطَارُ فَيَشُقُّ عَلَىَّ اجْتِيَازُهُ قِبَلَ مَسْجِدِهِمْ فَجِئْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ  فَقُلْتُ لَهُ :  اِنِّى اَنْكَرْتُ بَصَرِى وَ اِنَّ الْوَادِىَ الَّذِى بَيْنِىْ وَبَيْنَ قَوْمِى يَسِيْلُ اِذَا جَاءَتِ الاَمْطَارُ فَيَشُقُّ عَلَىَّ اجْتِيَازُهُ فَوَدِدْتُ اَنَّكَ تَأْتِى فَتُصَلِّى مِنْ بَيْتِىْ مَكَانًا اَتَّخِذُهُ مُصَلًّى فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : سَاَفْعَلُ فَغَدَا عَلَىَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاَبُو بَكْرٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ بَعْدَ مَا اشْتَدَّ النَّهَارُ وَاسْتَأْذَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ  فَاَذِنْتُ لَهُ فَلَمْ يَجْلِسْ حَتَّى قَالَ : اَيْنَ تُحِبُّ اَنْ اُصَلِّىَ مِنْ بَيْتِكَ فَاَشَرْتُ لَهُ اِلَى الْمَكَانِ الَّذِى اُحِبُّ اَنْ يُصَلِّىَ فِيهِ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ  صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَبَّرَ وَصَفَفْنَا وَرَاءَهُ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ وَسَلَّمْنَا حِينَ سَلَّمَ فَحَبَسْتُهُ عَلَى خَزِيْرَةٍ تُصْنَعُ لَهُ فَسَمِعَ اَهْلُ الدَّارِ اَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ  فِى بَيْتِىْ فَثَابَ رِجَالٌ مِنْهُمْ حَتّٰى كَثُرَ الرِّجَالُ فِى الْبَيْتِ فَقَالَ رَجُلٌ :  مَا فَعَلَ مَالِكٌ لَا اَرَاهُ فَقَالَ رَجُلٌ :  ذَاكَ مُنَافِقٌ لَا يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا تَقُلْ ذٰلِكَ اَ لَا تَرَاهُ  قَالَ :  لَا اِلٰهَ اِلَّا اللَّهُ يَبْتَغِى بِذٰلِكَ وَجْهَ اللَّهِ فَقَالَ : اَللَّهُ وَرَسُولُهُ اَعْلَمُ اَمَّا نَحْنُ فَوَاللَّهِ مَا نَرَى وُدَّهُ وَ لَا حَدِيثَهُ اِلَّا اِلَى الْمُنَافِقِينَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :  فَاِنَّ اللَّهَ قَدْ حَرَّمَ عَلَى النَّارِ مَنْ قَالَ : لَا اِلٰهَ اِلَّا اللَّهُ يَبْتَغِى بِذٰلِكَ وَجْهَ اللَّهِ. ( [3] )

ترجمہ : بدری صحابی حضرتِ سَیِّدُنا عتبان بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں  :  ” میں اپنی قوم بنی سالم کو نماز پڑھاتا تھا میرے اور اُن کے درمیان ایک نالہ تھا جب بارش ہوتی تھی تو میرے لیے مسجد تک پہنچنا بہت مشکل ہوجاتا تھا پس میں رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ میری نظر کمزور ہوگئی ہے اور میرے اور میری قوم کے درمیان ایک بہتا نالہ ہے ، جب بارش ہوتی ہے تو میرا مسجد پہنچنا بہت مشکل ہوجاتا ہے ، میں چاہتا ہوں کہ آپ میرے غریب خانے پر تشریف لائیں اور وہاں نماز پڑھیں تاکہ میں اس جگہ کو اپنا مُصَلّی ( جائے نماز ) بنالوں ۔ “ ورسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ” عنقریب میں ایسا کردوں گا ۔ “دوسرے دن سورج بلند ہونے کے بعد رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور حضرتِ سَیِّدُنا ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ تشریف لائے ، انہوں نے اندر داخل ہونے کی اجازت طلب فرمائی ، میں نے انہیں اندر بلالیا ۔  سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ” تمہیں کون



[1]      مرآۃ المناجیح ، ۸ / ۲۲۶ ۔

[2]      مرآۃ المناجیح ، ۸ / ۲۲۶ ۔

[3]      بخاری ، کتاب الصلاۃ ، باب المساجد فی البیوت ، ۱ / ۱۶۳ ،  حدیث :  ۴۲۵ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن