دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

حدیث نمبر :  416                                                                                                                              رسولُ اللہ کی دعا کی برکت

عَنْ اَبِي هُرَيْرَةَ اَوْ اَبِي سَعِيْدٍ الْخُدْرِیِّ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا  شَكَّ الرَّاوِی ( وَلَا یَضُرُّ الشَّکُّ فِی عَیْنِ الصَّحَابِی لِاَنَّہُمْ کُلُّھُمْ عَدُوْلٌ ) قَالَ :  لَمَّا كَانَ غَزْوَةُ تَبُوْكَ اَصَابَ النَّاسَ مَجَاعَةٌ قَالُوْا : يَارَسُولَ اللهِ !  لَوْ اَذِنْتَ لَنَا فَنَحَرْنَا نَوَاضِحَنَا فَاَكَلْنَا وَادَّهَنَّا فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :  افْعَلُوا فَجَاءَ عُمَرُ فَقَالَ :  يَا رَسُولَ اللهِ !  اِنْ فَعَلْتَ قَلَّ الظَّهْرُ وَلَكِنِ ادْعُهُمْ بِفَضْلِ اَزْوَادِهِمْ ثُمَّ ادْعُ اللهَ لَهُمْ عَلَيْهَا بِالْبَرَكَةِ لَعَلَّ اللهَ اَنْ يَجْعَلَ فِي ذٰلِكَ الْبَرَکَۃِ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :  نَعَمْ فَدَعَا بِنِطَعٍ فَبَسَطَهُ ثُمَّ دَعَا بِفَضْلِ اَزْوَادِهِمْ فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَجِيْءُ بِكَفِّ ذُرَةٍ وَيَجِيْءُ الْآخَرُ بِكَفِّ تَمْرٍ ، وَيَجِيءُ الْآخَرُ بِكَسْرَةٍ حَتَّى اجْتَمَعَ عَلَى النِّطَعِ مِنْ ذَلِكَ شَيْءٌ يَسِيْرٌ فَدَعَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهِ بِالْبَرَكَةِ ثُمَّ قَالَ :  خُذُوا فِي اَوْعِيَتِكُمْ قَالَ :  فَاَخَذُوا فِيْ اَوْعِيَتِهِمْ حَتّٰى مَا تَرَكُوْا فِي الْعَسْكَرِ وِعَاءً اِلَّا مَلَئُوْهُ وَاَكَلُوْا حَتّٰى شَبِعُوْا وَفَضَلَ فَضْلَةٌ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : اَشْهَدُ اَنْ لَا اِلَهَ اِلَّا اللهُ وَاَنِّي رَسُولُ اللهِ  لَا يَلْقَى اللهَ بِهِمَا عَبْدٌ غَيْرَ شَاكٍّ فَيُحْجَبَ عَنِ الْجَنَّةِ. ( [1] )

ترجمہ : حضرتِ سَیِّدُنا ابو ہریرہ یا پھر حضرتِ سَیِّدُنا ابو سعید خدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے مروی ہے ( راوی کو شک ہے لیکن تعیین صحابہ میں شک مُضِر نہیں کیونکہ تمام صحابہ کرام عادل ہیں ) غزوۂ تبوک کے سفر میں لوگوں کوسخت بھوک لگی تو انہوں نے بارگاہِ رِسالت میں عرض کی : ’’یارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !  اگر آپ ہمیں اجازت دیں تو ہم اپنے اونٹوں کو نحر کر کے کھالیں اور ان کی چربی کا تیل نکال لیں ۔ ‘‘ تو رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اجازت عطا فرمادی ۔ پھر حضرتِ سَیِّدُنا عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ حاضرِ خدمت ہوئے اور عرض کی : ’’یارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !  اگر آپ نے اِس طرح کیا ( یعنی اونٹ ذبح کرنے کی اجازت دے دی ) تو ہماری سواریاں کم پڑ جائیں گی ، آپ لوگوں سے بچا ہوا توشہ منگوالیجئے پھر اللہ عَزَّوَجَلَّ سے اس میں برکت کی دعا فرمائیے ، یقیناً اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس میں برکت عطا فرمائے گا ۔ ‘‘ رسول اکرم ، شاہِ  بنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا  :  ” ٹھیک ہے ۔ “پھر آپ عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام نے دستر خوان منگواکر بچھایا اور لوگوں سے بچا ہوا کھانا منگوایا تو کوئی مٹھی بھر مکئی لایا ، کوئی مٹھی بھر کھجور تو کوئی روٹی کا ٹکڑا لے آیا حتّٰی کہ دستر خوان پر تھوڑا سا مان جمع ہوگیا ۔   پھر نبیوں کے سالار احمد مختار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس میں برکت کی دعا فرمائی اور ارشادفرمایا : ” اپنے اپنے برتن بھر لو ۔ “ سب نے اپنے اپنے برتن کھانے سے بھر لیے یہاں تک کہ لشکر کا کوئی بھی برتن ایسا نہ تھا جو بھرا ہوا نہ ہو ۔ پھر سب نے خوب سیر ہوکر کھایا ، پھر بھی کچھ کھانا بچ گیا ۔  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے محبوب ، دانائے غیوبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا : ” میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کا رسول ہوں ، جو بھی شخص بغیر شک و شبہ کے اس کلمے کا اقرار کرتے ہوئے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے ملے گا وہ جنتی ہوگا ۔ “

غزوۂ تبوک کا مختصر تعارف :

مُفَسِّرشہِیر ، مُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّتمُفتِی احمد یار خان نعیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں :  ’’تبوک ایک مشہور بستی ہے حجاز اور شام کے درمیان خیبر سے پانچ سو ( 500 ) میل جانب عمان ہے اور خیبر مدینہ منورہ سے ایک سو چالیس ( 140 ) میل ہے ، یہ غزوہ۹ ہجری ماہِ رجب میں ہوا ۔  یہ حضورِ انور ( صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ) کا آخری غزوہ ہے ، اونٹ کی سواری سے مدینہ منورہ سے ایک ماہ کا راستہ ہے ، اب تو ہوائی جہاز مدینہ منورہ سے عمان ڈھائی گھنٹہ میں پہنچ جاتے ہیں ۔ اسی غزوہ کا ذکر سورۂ توبہ شریف میں ہے یہ غزوہ سخت گرمی میں واقع ہوا تھا ، لوگوں پر بہت سختی تھی ۔ ‘‘ ( [2] )

جنگی لشکر میں احتیاطی تدبیر :

مذکورہ حدیث پاک میں ہے کہ بھوک کی شدت کی وجہ سے صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے اپنی سواریوں کے اُونٹ ذبح کرنے کی اجازت مانگی تو رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے انہیں اجازت عطا فرمادی ۔ حدیث کے اس حصے کے تحت  ” شَرَح مُسْلِمْ لِلْنَوَوِی“ میں ہے :  ’’جنگ کے لشکر والوں کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ امیر لشکر کی اجازت کے بغیر اپنے ان جانوروں کو ذبح کریں جن سے جنگ لڑنے میں مدد لی جاتی ہے اور سپہ سالار کو بھی چاہیے کہ وہ حالات کا جائزہ لے اگر کسی فساد کا خوف نہ ہو تو انہیں اجازت نہ دے ۔ ‘‘ ( [3] )

تھوڑا سا کھانا لشکرنے کھایا :

اس حدیث پاک میں حضور نبی رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ایک عظیم معجزے کا مبارک ذکر ہے کہ تھوڑا سا کھانا دستر خوان پر جمع ہوا ، پھر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے برکت کی دعا فرمائی تو سارے لشکر والوں نے نہ صرف اپنے تمام برتن بھر لیے بلکہ خوب سیر ہوکر تمام لوگوں نے کھانا بھی کھایا پھربھی کھانا بچ گیا ۔ ‘‘ ( [4] )

رسولِ خدا کا وحدانیت ونبوت کی گواہی دینا :

مذکورہ حدیث میں رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ربّ تعالیٰ کی وحدانیت اور اپنی نبوت کی گواہی دی ۔  اس کی حکمت بیان کرتے ہوئے مُفَسِّر شہِیر ، مُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : ’’اس گواہی سے دو مسئلے معلوم ہوئے :  ٭ایک یہ کہ حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ربّ تعالیٰ کی توحید کے بھی گواہ ہیں اور اپنی نبوت



[1]      مسلم ، کتاب الایمان ، باب الدلیل علی ان من مات علی التوحید دخل الجنۃ قطعا ، ص۳۵ ، حدیث : ۲۷ ۔

[2]      مرآۃ المناجیح ، ۸ / ۲۲۵ ۔

[3]      شرح مسلم للنووی ، کتاب الایمان ، باب الدلیل علی ان من مات علی التوحید دخل الجنۃ قطعا ، ۱ / ۲۲۵ ، الجزء الاول ملخصا  ۔

[4]      اشعۃ اللمعات ، کتاب الفتن ، باب فی المعجزات ، ۴ / ۵۹۲ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن