حدیث نمبر 413 ایک کے بدلے دس نیکیاں
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

نے بھی انہیں عیسیٰ بن مریم  فرمایا حالانکہ فرماتا ہے : (اُدْعُوْهُمْ لِاٰبَآىٕهِمْ)  ‘‘   ( [1] ) ( پ۲۱ ، الاحزاب : ۵ ) ترجمۂ  کنزالایمان  : ’’انہیں ان کے باپ ہی کا کہہ کر پکارو ۔  )

حضرت عیسٰی عَلَیْہِ السَّلَام کو کلمۃ اللہ کہنے کی وجہ :

حدیثِ پاک میں حضرت سَیِّدُنَا عیسٰی عَلَیْہِ السَّلَام کو کلمۃُ اللہ کہا گیا ہے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے مُفَسِّر شہِیر ، مُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : ’’ خیال رہے کہ جناب مسیح کا لقب کَلِمَۃُاﷲہے یا اس لیے کہ آپ کی پیدائش کلمہ ٔکُنْ سے ہے ۔ ربّ فرماتا ہے : (  اِنَّ مَثَلَ عِیْسٰى عِنْدَ اللّٰهِ ) ۔ ۔ ۔ الخ ، آدم عَلَیْہِ السَّلَام کو کَلِمَۃُ اللہ اس لیے نہیں کہتے کہ ان کے جسم کی پیدائش مٹی سے ہے ، صرف روح پھونکنا کلمۂ کُنْ سے ، ربّ فرماتا ہے : (  فَاِذَا سَوَّیْتُهٗ وَ نَفَخْتُ فِیْهِ مِنْ رُّوْحِیْ ) مگر جنابِ مسیح کا جسم اور روح سب کُنْ سے نطفہ ، علقہ ، مضغہ کچھ نہیں ۔  یا اس لیے کہ جنابِ مسیح از سر تا پا اللہ کی حجت ہیں گویا سراپا کلمہ ہیں ۔  یا اس لیے کہ آپ ایک کلمہ دم کر کے بیماروں کو تندرست ، مُردوں کو زندہ کرتے تھے ( اس سے بزرگوں کی جھاڑ پھونک ثابت ہوئی ) یا اس لیے کہ آپ نے پیدا ہوتے ہی کلمہ پڑھا کہ کہا : ( اِنِّیْ عَبْدُ اللّٰهِ ﳴ ) ۔  ( [2] )

کرلے توبہ رب کی رحمت ہے بڑی :

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !  اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت واقعی بہت بڑی ہے یہ اس کا کرم اور اس کا فضل عظیم ہے کہ وہ ہم گناہ گاروں کو ہمیشہ جہنم میں نہیں جلائے گا بلکہ بعض کو اپنے فضل و کرم سے بلا حساب ، بعض کو سزا پوری ہونے سے پہلے اور بعض کو سزا پوری کرنے کے بعد بالآخر جنت میں ہی داخل فرمائے گااگر وہ گناہ گارمسلمانوں کو بھی ہمیشہ کے لیے جہنم میں ڈال دیتا تو ہم جیسے گنہگاروں کا کیا ہوتا؟ آئیے  !  اپنے پاک پروردگار کی بارگاہ میں توبہ کرلیجئے ، اپنے گناہوں پر ندامت اختیار کرلیجئے ، آئندہ نیکیاں کرنے کا عزم مصمم کرلیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ وہ رب تعالیٰ ہماری بھی مغفرت فرمادے گا ، ہمیں بھی بلا حساب داخل جنت فرمادے گا ۔

کرلے توبہ رب کی رحمت ہے بڑی                 ………    قبر میں ورنہ سزا ہوگی کڑی

ایک حبشی کی توبہ :

     ایک حبشی نے سرکارمدینہ ، سُرور قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں عرض کی :  ’’یارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! میرے گناہ بے شمار ہیں ، کیا میری توبہ بارگاہِ الٰہی میں قبول ہو سکتی ہے ؟  ‘‘   آپ نے ارشاد فرمایا : ’’کیوں نہیں  ۔   ‘‘  اس نے عرض کی : ’’ کیا وہ مجھے گناہ کرتے ہوئے دیکھتا بھی رہا ہے ؟  ‘‘   ارشاد فرمایا :  ’’ہاں !  وہ سب کچھ دیکھتا رہا ہے ۔   ‘‘  یہ سن کر حبشی نے ایک چیخ ماری اور زمین پر گرتے ہی دم توڑگیا ۔ ( [3] )

گناہ بے عدد اور جرم بھی ہیں لاتعداد               ………    معاف کردے نہ سہہ پاؤں گا سزا یاربّ

میں کرکے توبہ پلٹ کر گناہ  کرتا ہوں              ………    حقیقی توبہ کا کردے شرف عطا یاربّ

مدنی گلدستہ

’’ربِّ محمد  ‘‘  کے 6حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور

اس کی وضاحت سے ملنے والے 6مدنی پھول

(1)   جو شخص تمام ضروریاتِ دین پر ایمان رکھے اور اسی حالت میں اس دنیا سے چلا جائے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے جنت میں داخل فرمائے گا ۔  

(2)   گناہ گار مسلمان اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل سے ابتداہی میں جنت میں چلے جائیں گے اور اگر فضلِ الٰہی نہ ہوا تو پھر پہلے اپنے گناہوں کی سزا پائیں گے پھر بالآخرجنت میں ہی جائیں گے  ۔

(3)   گناہوں سے بچنا بہت ضروری ہے کیونکہ گناہوں کی وجہ سے مؤمن جہنم میں جائے گا ۔

(4)   نیک اَعمال کرنا بھی ضروری ہے جنت اگرچہ ایمان کی بنیاد پر ملے گی لیکن جنت میں درجے نیک اعمال کے حساب سے ملیں گے  ۔

(5)   جنت میں داخلہ تین طرح  کا ہے : ( ۱ ) کسبی ( ۲ ) وہبی ( ۳ ) عطائی ۔

(6)   حضرت سَیِّدُنَاعیسی عَلَیْہِ السَّلَام کو کلمۃُ اللہ اس لئے کہتے ہیں کیونکہ آپ کی پیدائش اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے کلمۂکُن سے ہوئی ۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ایمان کی سلامتی عطا فرمائے ، ہمارے تمام صغیرہ کبیرہ گناہوں کو معاف فرمائے ، کل بروزِ قیامت ہمیں اپنے فضل وکرم سے بلا حساب جنت میں داخل فرمائے ۔  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 



[1]      مرآۃ المناجیح ، ۱ /  ۴۹ ۔

[2]      مرآۃ المناجیح ، ۱ /  ۴۹ ۔

[3]      کیمیائے سعادت ، رکن چھار م منحیات ، اصل ششم مقام دوم درمراقبت ، ۲ / ۸۸۶ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن