دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

(1)   کل بروزِ قیامت انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام اور جن پر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا خصوصی فضل وکرم ہوگا ان سے یہ پانچ سوالات نہیں کیے جائیں گے ۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں گناہوں سے بچنے ، نیکیاں کرنے ، دنیا میں رہتے ہوئے اپنی آخرت کی تیاری کرنے ، قیامت کے دن پوچھے جانے والے پانچ سوالوں کی تیاری کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر :  408                                                                                                                                                                                                                                                               زمین گواہی دے گی

عَنْ اَبِي هُرَيْرَةَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ  قَالَ :  قَرَاَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :  ( یَوْمَىٕذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَهَا)  ثُمَّ قَالَ :  اَتَدْرُوْنَ مَا اَخْبَارُهَا؟  قَالُوا : اللَّهُ وَرَسُوْلُهُ اَعْلَمُ قَالَ :  فَاِنَّ اَخْبَارَهَا اَنْ تَشْهَدَ عَلَى كُلِّ عَبْدٍ اَوْ اَمَةٍ بِمَا عَمِلَ عَلَى ظَهْرِهَا  تَقُولَ :  عَمِلْتَ كَذَا وَكَذَا فِي يَوْمِ كَذَا وَكَذَا فَھٰذِہِ اَخْبَارُهَا. ( [1] )

ترجمہ : حضرتِ سَیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ حضورنبی رحمت ، شفیعِ اُمَّت  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے یہ آیت مبارکہ تلاوت فرمائی : ( یَوْمَىٕذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَهَاۙ(۴)) ( پ۳۰ ، الزلزال : ۴ ) ( ترجمۂ  کنزالایمان  :  اس دن وہ اپنی خبریں بتائے گی ۔  ) پھر فرمایا  : ’’ کیا تم جانتے ہو زمین کی خبریں کیا ہیں؟   ‘‘  صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی :  ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کا رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم زیادہ جانتے ہیں ۔ ‘‘ فرمایا :  ” بے شک زمین کی خبریں یہ ہیں کہ وہ  زمین کل بروزِ قیامت ہر مَرد اورعورت کے اُن اعمال کی گواہی دے گی جو انہوں نے اس کی پیٹھ پر کیے اور وہ زمین کہے گی :  تو نے فلاں دن یہ عمل کیا اور فلاں دن فلاں کام کیا ۔  یہ ہیں اس کی خبریں ۔ “

تمام گناہوں کا گواہ :  

مذکورہ حدیث پاک میں اِس بات کا بیان ہے کہ ہم نے جس جگہ گناہ کیا ہوگا زمین کا وہ حصہ ہمارے اس گناہ کی گواہی دے گا کہ مجھ پر تو نے یہ گناہ کیا تھا ، پھر ہمارے پاس کوئی عذر نہ رہے گا ۔  لہٰذا جب ہم اکیلے میں گناہ کریں تو یہ نہ سمجھیں کہ کوئی ہمارے گناہ کی گواہی دینے والا نہیں بلکہ قیامت کے دن زمین کا حصہ ہمارے ہر ہر گناہ کا گواہ ہے ۔  خواہ ہم نے وہ گناہ ظاہری طورپر کیا ہو یا چھپ کر ۔  عَلَّامَہ مُحَمَّد بِنْ عَلَّان شَافِعِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : زمین کی خبریں یہ ہیں کہ وہ گواہی دے گی  ۔ یعنی زبان سے بولے گی جیسا کہ حدیث سے ظاہر ہے اور اُس دن زمین کو بولنے سے کوئی مانع نہیں کیونکہ یہ ممکن ہے اور بندوں پر اِتمامِ حجت کے لیے زیادہ مضبوط دلیل ہے ۔ ‘‘ ( [2] )

زمین کے علاوہ کیے گئے گناہوں کی گواہی :

یہاں ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ جو گناہ زمین پر کیا جائے اس کی گواہ تو زمین ہے لیکن جو گناہ سمندر میں ، فضا میں یا پہاڑوں پر کیا جائے ۔  کیا زمین اس کی گواہی بھی دے گی؟ اس کا جواب دیتے ہوئے  مُفَسِّر شہِیر مُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الْاُمَّتْ مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : ’’زمین کی پیٹھ عام ہے خود زمین مکان کی چھت ، پہاڑ کی چوٹی ، سمندر کی سطح ، ہوائی جہاز کی سیٹ جہاں بھی کوئی عمل کیا جاوے وہ زمین کی پیٹھ پر ہی ہے کیونکہ پہاڑ بھی زمین پر ہے اور پانی و ہوا بھی زمین پر ، ان میں سے جہاں بھی کچھ کیا جاوے وہ زمین کی پیٹھ پر ہی ہے ، قبر کو زمین کا پیٹ کہا جاتا ہے اور ظاہری زمین کو زمین کی پیٹھ ۔ ‘‘ ( [3] )

عَلَّامَہ مُلَّا عَلِی قَارِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْبَارِیفرماتے ہیں : ’’زمین کی گواہی اس طرح ہوگی کہ وہ کہے گی :  فلاں نے میری پیٹھ پر فلاں دن فلاں مہینے میں فلاں نیکی یا فلاں گناہ کیا تھا ۔  فرمایا : یہی گواہیاں اس کی خبریں ہیں ۔ ‘‘ ( [4] )

زمین کو ہر شخص کی پہچان ہوگی :

حدیث پاک میں ہے :  ” یہ ہیں اس کی خبریں ۔ “اس فرمان عالی سے معلوم ہوا کہ زمین میں حواس ہیں ، یہ عمل کرنے والوں کو بھی پہچانتی ہے ، ان کے عملوں کو بھی ، اس کی یہ جان پہچان تفصیل وار ہے ۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ زمین کو قیامت کے دن ہر ایک کی پہچان ہوگی ، ان کا ہرعمل یاد ہوگا ۔  ( [5] )

گناہوں سے بچنے کے دو عظیم نسخے :

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! عموماً بندہ کسی کے سامنے یا کسی کی موجودگی میں کوئی گناہ کرتے ہوئے ڈرتا ہے لیکن تنہائی میں گناہ کرنے پر شیطان اس کو ابھارتا ہے اور پھر اس سے گناہ کرواتا ہے ۔  تنہائی میں گناہ سے بچنے کے دو 2عظیم نسخے پیش خدمت ہیں :  ( 1 ) اللہ عَزَّ  وَجَلَّ دیکھ رہا ہے : جب بھی نفس وشیطان کی طرف سے تنہائی میں کسی بھی گناہ کرنے کا ارادہ ذہن میں آئے تو فوراً یہ مدنی ذہن بنائیں کہ اگرچہ اس جگہ اور کوئی بھی موجود نہیں ہے یا اس جگہ مجھے کوئی نہیں دیکھ رہالیکن میرا رب تعالیٰ تو مجھے دیکھ رہا ہے ۔ اگر کل بروز قیامت رب تعالیٰ نے مجھ سے استفسار فرمایا کہ اے میرے بندے  !  میں تو تیری خلوت وجلوت دونوں میں تجھے دیکھ رہا تھا ، میں تو تیرے ہر اعلانیہ اور خفیہ فعل سے خبردار تھا تو پھر تونے گناہ کیوں کیا؟ تو میں اپنے رب تعالیٰ کو کیا جواب دوں گا؟اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ اگر یہ مدنی ذہن بن گیا تو گناہوں سے نجات میں بہت مُعاوَنت ملے گی ۔  ( 2 ) یہ جگہ گواہی دے گی : تنہائی میں گناہ سے بچنے کا یہ



[1]      ترمذی ، کتاب صفۃ القیامۃ والرقائق والورع ، باب : ۷۲ ، ۴ / ۱۹۴ ، حدیث :  ۲۴۳۷ ۔

[2]      دلیل الفالحین ، باب فی الخوف ، ۲ / ۳۰۱ ، تحت الحدیث : ۴۰۸ ۔

[3]      مرآۃ المناجیح ، ۷ / ۳۷۷ ۔

[4]      مرقاۃ المفاتیح ، کتاب صفۃ القیامۃ والجنۃ والنار ، باب الحشر ، ۹ / ۴۸۴ ، تحت الحدیث : ۵۵۴۴ ۔

[5]      مرآۃ المناجیح ، ۷ / ۳۷۷ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن