دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

نے اس سے پوچھا :  ’’یہ سنگریزے تم نے کہاں سے حاصل کیے ؟  ‘‘   اس نے ڈرتے ڈرتے جواب دیا :  میں ویرانے کی سیر کررہا تھا کہ میری نظر ان خوبصورت سنگریزوں پر پڑی ، میں نے ان کو جھولی میں بھرلیا ، اس کے بعد پھرتا پھراتا اس باغ میں آنکلا اور پھل توڑنے کے لیے یہ سنگریزے استعمال کرلیے ۔  بادشاہ نے کہا :  ’’تم اِن سنگریزوں کی قیمت جانتے ہو؟  ‘‘   اس نے عرض کی :  ’’نہیں ۔ ‘‘ بادشاہ بولا :  ’’یہ پتھر کے ٹکڑے دراصل انمول ہیرے تھے ، جنہیں تم نادانی کے سبب ضائع کرچکے ۔   ‘‘  اس پر وہ شخص افسوس کرنے لگا ۔ مگر اب افسوس کرنا بے کار تھا کہ وہ انمول ہیرے اس کے ہاتھ سے نکل چکے تھے ۔  ( [1] )

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !  اسی طرح ہماری زندگی کے لمحات بھی انمول ہیرے ہیں ، اگر ان کو ہم نے بے کار ضائع کردیا تو حسرت وندامت کے سوا کچھ ہاتھ نہ آئے گا ۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے انسان کو ایک مقررہ وقت کے لیے خاص مقصد کے تحت اس دنیا میں بھیجا ہے اور وہ مقصد اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی عبادت ہے ۔ انسان کو اس دنیا میں بَہُت مختصر سے وقت کیلئے رہنا ہے اوراس وَقفے میں اسے قبر و حشر کے طویل ترین معاملات کیلئے تیاری کرنی ہے لہٰذا انسان کا وقت بے حد قیمتی ہے ۔ وَقت ایک تیز رفتار گاڑی کی طرح فَرّاٹے بھرتا ہوا جارہا ہے نہ روکے رُکتا ہے ، نہ پکڑنے سے ہاتھ آتا ہے ، جو سانس ایک بار لے لیا وہ پلٹ کر نہیں آتا ۔

حضرت سیدنا حسن بصری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں :  ’’جلدی کرو !  جلدی کرو !  تمہاری زندگی کیا ہے ؟ یہی سانس تو ہیں کہ اگر رک جائیں تو تمہارے ان اعمال کا سلسلہ منقطع ہوجائے جن سے تم اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کا قرب حاصل کرتے ہو ۔  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس شخص پر رحم فرمائے جس نے اپنا جائزہ لیا اور اپنے گناہوں پر چند آنسو بہائے ۔ ‘‘ پھر آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے پارہ 16 ، سورۂ مریم کی آیت نمبر84تلاوت فرمائی :

اِنَّمَا نَعُدُّ لَهُمْ عَدًّاۚ(۸۴)    ( (( پ۱۶ ، مریم : ۸۴ )           ترجمۂ  کنزالایمان  :  ہم تو ان کی گنتی پوری کرتے ہیں ۔

امام غزالی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ فرماتے ہیں :  ’’یہاں گنتی سے سانسوں کی گنتی مراد ہے ۔ ‘‘ ( [2] )

یہ سانس کی مالا اب بس ٹوٹنے والی ہے              ………    غفلت سے مگر دل کیوں بیدار نہیں ہوتا

فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہے :  ’’روزانہ صبح جب سورج طلوع ہوتا ہے تو اس وقت دن یہ اعلان کرتا ہے کہ اگر آج کوئی اچھا کام کرنا ہے تو کرلو کہ آج کے بعد میں کبھی پلٹ کر نہیں آؤں گا ۔ ‘‘ ( [3] )

اپنے وقت کو فُضولیات میں برباد کرنے والو !  غور کرو !   زندگی کس قَدَر تیز رفتاری کے ساتھ گزرتی جارہی ہے ۔ بار ہا آپ نے دیکھا ہوگا کہ اچّھا بھلا ڈَیل ڈَول والا انسان اچانک موت کے گھاٹ اُتر جاتا ہے ، اب قَبْر میں اُس پر کیا بِیت رہی ہے ؟اس کا اندازہ ہم نہیں کرسکتے البتّہ خوداُس پر زندگی کا حال کھل چکا ہوگا کہ

کتنی بے اعتبار ہے دنیا                           ………    موت کا انتظار ہے دنیا

گرچِہ ظاہِر میں صورتِ گُل ہے                  ………    پر حقیقت میں خار ہے دنیا

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !  زندگی کا جو دن نصیب ہوگیا اسی کو غنیمت جان کر جتنا ہوسکے اس میں اچھے اچھے کام کرلیے جائیں تو بہتر ہے کہ ’’کل  ‘‘   نہ جانے ہمیں لوگ ’’جناب  ‘‘   کہہ کر پکارتے ہیں یا ’’مرحوم  ‘‘   کہہ کر ۔ ہمیں اس بات کا احساس ہو یا نہ ہو مگر یہ حقیقت ہے کہ ہم اپنی موت کی منزل کی طرف نہایت تیزی کے ساتھ رواں دواں ہیں ۔ یقیناً سمجھداری اسی میں ہے کہ جتنا دنیا میں رہنا ہے اتنا دنیا کے لیے اور جتنا آخرت میں رہنا ہے اتنا آخرت کی تیاری میں مشغول رہے ۔

 ( 2 ) اپنے علم پر کہاں تک عمل کیا ۔ ۔ ۔ ؟

کل بروزِ قیامت دوسرا سوال علم کے بارے میں ہوگا کہ علم سیکھا یا نہیں؟ اور اگر سیکھا تو اس پر عمل کیا یا نہیں؟یہاں پر علم سے مراد علم دِین ہے نہ کہ دُنیاوی علم ۔  کیونکہ دنیاوی علم صرف دنیا میں  ہی کام آئے گا جبکہ دِینی علم دنیا و آخرت دونوں جگہ کام آئے گا ۔ چنانچہ ” مرآۃ المناجیح“ میں ہے : ’’حضرت سیدنا ابودرداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ ان سے حضور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ’’ تم سے قیامت میں سوال ہوگا کہ تم عالِم تھے یا نرے جاہل؟اگر تم نے کہا کہ :  میں عالِم تھا  ۔ تو حکم ہوگا کہ  : اپنے علم پر کیا عمل کیا؟ اور اگر تم نے کہا کہ  : جاہل تھا ۔  تو فرمایا جاوے گا کہ  : تم جاہل کیوں رہے ؟ تمہیں کیا عُذر تھا؟  ‘‘   علم سے مراد علم دِین ہے لہٰذا اِنسان کو چاہیے کہ علم دِین سیکھے اور نیک عمل کرے ۔ ‘‘ ( [4] )

علم حاصل کرنا فرض ہے :

دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ۱۰۹صفحات پر مشتمل کتاب ’’راہِ علم  ‘‘   صفحہ11سے حصولِ علم سے متعلق چند اقتباسات پیش خدمت ہیں : تاجدارِ مدینہ ، سُرورِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا  : ’’علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے ۔ ‘‘ ( [5] ) واضح رہے کہ     ہر مسلمان پر تمام علوم کا حاصل کرنا فرض نہیں ہے بلکہ ایک مسلمان پر اُن



[1]      انمول ہیرے ، ص۲ ۔

[2]     احیاء العلوم ، کتاب ذکر الموت وما بعدہ ، بیان المبادرۃ الی العمل وحذر آفۃ التاخیر ، ۵ / ۲۰۵ ۔

[3]     شعب الایمان ، باب فی الصیام ، ما جاء فی لیلۃ النصف من شعبان ، ۳ / ۳۸۶ ، حدیث : ۳۸۴۰ ۔

[4]      مرآۃ المناجیح ، ۷ / ۳۲ ۔

[5]     ابن ماجہ ، المقدمۃ ، باب فضل العلماء ، ۱ / ۱۴۶ ، حدیث : ۲۲۴ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن