30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
طاری تھی اور آپ انگشتِ شہادت آسمان کی طرف بلند کر کے کلمہ طیبہ کا ورد کر رہے تھے ، آپ نے آخری مرتبہلَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ کہا اور آپ کی روح پرواز کر گئی ۔ ( [1] )
گرمی حشر پیاس کی شدت ……… جام کوثر مجھے پلا یارب
خوف دوزخ کا آہ رحمت ہو ……… خاک طیبہ کا واسطہ یارب
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی ان پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری مغفرت ہو ۔ آمین
مدنی گلدستہ
’’بغداد ‘‘ کے 5حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور
اس کی وضاحت سے ملنے والے 5مدنی پھول
(1)قیامت کے دن لوگ اپنے اعمال کے مطابق پسینوں میں نہارہے ہوں گے ۔
(2) قیامت کے دن لوگ تین سو سال تک کھڑے رہیں گے ۔
(3) قیامت کا دن کفار پر اتنا شاق ہوگا کہ وہ اس سے نجات پانے کے لیے دوزخ میں جانے کی تمنا کرینگے ۔
(4) مسلمانوں کو قیامت کے دن سورج کی گرمی کوئی نقصان نہیں پہنچائے گی ۔
(5) جنت میں جانے کا ایک ہی راستہ ہوگا اور وہ پل صراط ہوگا ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں روزِ محشر کی ذِلت ورُسوائی سے محفوظ فرمائے ، اپنے عرش کے سایہ میں جگہ عطا فرمائے ، ہمیں بلاحساب وکتاب بخش دے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حدیث نمبر : 401 تم ہنسنا بھول جاؤگے اگر ۔ ۔ ۔ ۔
عَنْ اَنَسٍ رَضِىَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم خُطْبَةً مَا سَمِعْتُ مِثْلَهَا قَطُّ فَقَالَ : لَوْ تَعْلَمُونَ مَا اَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيْلاً وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا قَالَ : فَغَطَّى اَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم وُجُوْهَهُمْ وَ لَهُمْ خَنِينٌ . ( [2] ) وَفِی رِوَایَۃٍ : بَلَغَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ اَصْحَابِهِ شَيْءٌ فَخَطَبَ فَقَالَ : عُرِضَتْ عَلَيَّ الْجَنَّةُ وَالنَّارُ فَلَمْ اَرَ كَالْيَوْمِ فِي الْخَيْرِ وَالشَّرِّ وَلَوْ تَعْلَمُونَ مَا اَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيْلًا وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا فَمَا اَتَى عَلَى اَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمٌ اَشَدُّ مِنْهُ غَطَّوْا رُءُوْسَهُمْ وَلَهُمْ خَنِينٌ. ( [3] )
ترجمہ : حضرتِ سَیِّدُنا انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں : شہنشاہِ مدینہ ، قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ہمیں ایسا خطبہ ارشاد فرمایا کہ اُس جیسا خطبہ پہلے کبھی نہیں سنا ۔ چنانچہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا : ” جو کچھ میں جانتا ہوں اگر تم لوگ وہ جان لیتے تو کم ہنستے اور زیادہ روتے ۔ “ حضرت سَیِّدُنَا انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں : ” پھر صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَاننے اپنے چہرے ڈھانپ لیے اور ہچکیوں سے رونے لگے ۔ “ ایک روایت میں یوں ہے : ’’رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی طرف سے کوئی بات پہنچی تو حضور نبی اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا : ” مجھ پر جنت و دوزخ پیش کی گئی تو میں نے آج کی طرح کبھی خیر و شر نہیں دیکھا ، اگر تم وہ جان لو جو میں جانتا ہوں تو تم کم ہنستے اور زیادہ روتے ۔ “یہ سن کر صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان پر اُس سے زیادہ سخت دن کبھی نہ آیا ۔ انہوں نے اپنے سروں کو ڈھانپ لیا اور ہچکیوں سے رونے لگے ۔
مذکورہ حدیث میں اس بات کا بیان ہے کہ جب جنت و دوزخ حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے سامنے پیش کی گئی تو آپ نے جہنم کے عذاب کو ملاحظہ فرمایا اور جان لیا کہ کوئی بھی اس عذاب کو برداشت نہیں کر سکتا لہٰذا آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے لوگوں کو اسی عذابِ الٰہی سے ڈراتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ ’’جو کچھ میں جانتا ہوں اگر تم جان لیتے تو کم ہنستے اور زیادہ روتے ۔ ‘‘
عَلَّامَہ بَدْرُ الدِّیْن عَیْنِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْغَنِیفرماتے ہیں : ’’یہ ڈرانے اور خوف دلانے کا مقام ہے کہ حدیث میں فرمایا : ’’اگر تم جان لو“ یعنی گناہ گاروں کے لیے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی جو بڑی بڑی سزائیں ہیں ، اس کی سخت گرفت ، اس کی ہولناکیاں اور قیامت کے اَحوال کو جان لو جیسا کہ میں جانتا ہوں تو تم ہنسنا ہی بھول جاؤ ۔ سیِّدُ الْمُبَلِّغِیْن ، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے علم کو اپنے ساتھ خاص کیا کہ جو کچھ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جانتے ہیں وہ آپ کے علاوہ کوئی نہیں جانتا کیونکہ جب جہنم آپ کے سامنے پیش کی گئی تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے جو سخت اور خوفناک مناظر دیکھے وہ کسی نے نہیں دیکھے ، اگر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اُمَّت ان چیزوں کو جان لے جو کچھ آپ عَلَیْہِ السَّلَام جانتے ہیں تو خوف کی وجہ سے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع