دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

ہوں گے حتی کہ ان میں سے ایک شخص اپنے آدھے کانوں تک پسینے میں ڈوب جائے گا ۔   ‘‘ 

کفار پسینے میں ، مؤمن سائے میں :

عَلَّامَہ بَدْرُ الدِّیْن عَیْنِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْغَنِی فرماتے ہیں : ’’قیامت کے دن پسینہ آنے کے بارے میں مختلف احادیث مروی ہیں ۔  بیہقی میں سیدنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ سورج لوگوں کے اتنے قریب آجائے گا کہ پسینہ ان کے کانوں تک پہنچ جائے گا ۔  طبرانی میں سیدنا عبداللہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا  : ’’قیامت کا دن طویل ہوگا اور کافر کو اس کے پسینے سے لگام لگائی جائے گی   حتی کہ وہ کہے گا :  اے رب !  مجھے اس سے نجات دے اگرچہ جہنم میں داخل کر کے ۔   ‘‘  علامہ قرطبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’ کامل مؤمن کو سورج نقصان نہیں پہنچائے گا یا جو شخص عرش کے سایے میں ہوگا ، اسے نقصان نہیں پہنچائے گا ۔ ‘‘ سیدنا سلمان فارسی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے کہ ’’سورج کی گرمی کسی مؤمن اور مؤمنہ کو نہیں پہنچے گی جبکہ کفار کو سورج جلادے گا حتی کہ ان کے جلنے کی وجہ سے عَق عَق کی آوازیں آئیں گیں ۔   ‘‘  حضرت سیدنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں کہ ’’قیامت کے دن کفار کو ان کے پسینے سے لگام ڈالی جائے گی ۔ “آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے پوچھا گیا : اس وقت مؤمن کہاں ہوگا؟ ارشاد فرمایا : ” سونے کی کرسی پر اور اُس پر بادل سایہ کیے ہوگا ۔ ‘‘ سیدنا ابو موسیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں  کہ ’’سورج لوگوں کے سروں پر ہوگا اور  ان کے اعمال اُن پر سایہ کیے ہوں گے ۔ ‘‘ ( [1] )

تین سو سال کھڑے رہیں گے :

جب اللہ عَزَّوَجَلَّ کا حکم ہوگا حساب کتاب کا وقت آئے گا تب تمام لوگ اپنی اپنی قبور سے نکل کر کھڑے ہوں گے اور تین سو 300سال تک کھڑے رہیں گے یہاں تک اپنے اپنے پسینے میں غوطہ زن ہوں گے ۔ عَلَّامَہ مُحَمَّد بِنْ عَلَّان شَافِعِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں :  ’’رب العالمین کے حکم سے سزا و جزاء کے لیے لوگ اپنی قبروں سے اٹھیں گے ۔ حضرت سیدنا کعب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ’’ لوگ تین سو 300 سال تک کھڑے رہیں گے ، یہاں تک کہ اپنے پسینے میں آدھے کان تک ڈوب جائیں گے ۔   ‘‘  لوگوں کے ہجوم اور سورج کی جھلسا دینے والی گرمی کی وجہ سے اتنا پسینہ آئے گاجیسا کہ ایک روایت میں ہے : ’’جہنم اہلِ محشر کو گھیر لے گی اور جنتیوں کے لیے جنت میں جانے کا ایک ہی راستہ ہوگا اور وہ پل صراط ہوگا ۔  پس لوگ اپنے اعمال کے حساب سے پسینے میں ہوں گے ، بعض کو پسینے کی لگام لگادی جائے گی کہ وہ کلام نہ کر سکیں گے بعض کے کانوں تک پسینہ ہوگا اور بعض کا اس سے کم حتی کہ بعض ٹخنوں تک پسینے میں ہوں گے ۔   ‘‘ 

 یہاں ایک سوال ذہن میں آتا ہے کہ پسینہ سمندر کی طرح ہو تو یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ایک شخص کے کانوں تک پسینہ ہو اور دوسرے کے ٹخنوں تک ہو؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ ’’اللہتعالیٰ اس کے پیروں کو زمین سے اُوپر اٹھا دے گا اور اس کا پسینہ ٹخنوں تک ہی پہنچے یا پھر یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہر شخص کا پسینہ دوسرے سے روک دے کہ ایک کا پسینہ دوسرے تک نہ پہنچے جیسے کہ اُس نے حضرتِ سَیِّدُنا موسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے دریائے نیل کے پانی کو روک دیا ۔ ‘‘ ( [2] )

نیکیوں کا پلڑا بھاری ہے یا گناہوں کا؟

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! واقعی قیامت کا دن بہت ہولناک اور دشوار گزار ہوگا ، کسی شخص میں اس دن تکالیف اور دشواریوں کو سہنے کی طاقت نہیں ، ہمارے بزرگان دین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن بھی قیامت کے ہولناک منظر سے ہمیشہ خوفزدہ رہا کرتے تھے ، نیز انہیں ہروقت یہی فکر لگی رہتی تھی کہ کل بروز قیامت پتا نہیں ہمیں ہمارا نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں ملے گا یا بائیں ہاتھ میں ۔ قیامت کے خوف سے ان پر ہمیشہ رقت طاری رہتی تھی ۔  چنانچہ حضرت سَیِّدُنا مالک بن دینار رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ایک مرتبہ قبرستان کے پاس سے گزر رہے تھے کہ آپ نے دیکھا کہ لوگ ایک مردے کو دفن کر رہے ہیں  ۔ یہ دیکھ کر آپ بھی ان کے قریب جا کر کھڑے ہو گئے اور قبر کے اندر جھانک کر دیکھنے لگے ۔  اچانک آپ نے رونا شروع کر دیا اور اتنا روئے کہ غش کھا کر زمین پر گر پڑے  ۔ لوگ مردے کو دفن کرنے کے بعد آپ کو چارپائی پر ڈال کر گھر لے آئے  ۔

    کچھ دیر بعد حالت سنبھلی اور آپ ہوش میں آئے تو لوگوں سے فرمایا : ’’اگر مجھے یہ خدشہ نہ ہوتا کہ لوگ مجھے پاگل سمجھیں گے اور گلی کے بچے میرے پیچھے شور مچائیں گے تو میں پھٹے پرانے کپڑے پہنتا ، سر میں خاک ڈالتا اور بستی بستی گھوم کر لوگوں سے کہتا  : اے لوگو !  جہنم کی آگ سے بچو ۔  اور لوگ میری یہ حالت دیکھنے کے بعد اللہتعالیٰ کی نافرمانی نہ کرتے  ۔   ‘‘  پھر جب آپ کے وصال کا وقت قریب آیا تو اپنے شاگردوں کو یہ وصیت فرمائی کہ’’میں نے تمہیں جو کچھ سکھایا ، اس کا حق ادا کرنا ، اور جب میں مر جاؤں تو میری پیشانی پر ( بغیر روشنائی کے ) یہ لکھوا دینا : یہ مالک بن دینار ہے جو اپنے آقا کا بھاگا ہوا غلام ہے  ۔ ‘‘ پھر مجھے قبرستان لے جانے کے لئے چارپائی پر مت ڈالنا بلکہ میری گردن میں رسی ڈال کر ہاتھ پاؤں باندھ کر اس طرح لے جانا جیسے کسی بھاگے ہوئے غلام کو باندھ کر منہ کے بل  گھسیٹتے  ہوئے اُس کے آقا کے پاس لے جایا جاتا ہے اور قیامت کے دن جب مجھے قبر سے اٹھایا جائے تو تین چیزوں پر غور کرنا ، پہلی چیز کہ اس دن میرا چہرہ سیاہ ہوتا ہے یا سفید ، دوسری چیز کہ جب اعمال نامے تقسیم کئے جارہے ہوں تو مجھے نامۂ اعمال دائیں ہاتھ میں ملتا ہے یا بائیں میں ، تیسری چیز یہ کہ جب میں میزانِ عد ل کے پاس کھڑا کیا جاؤں تو میری نیکیوں کا پلڑا بھاری ہے یا گناہوں کا ؟  ‘‘  یہ کہہ کر آپ زارو قطار رونے لگے اور کافی دیر آنسو بہانے کے بعد ارشاد فرمایا : ’’  کاش  !  میری ماں نے مجھے نہ جنا ہوتا کہ مجھے قیامت کی ہولناکیوں اور ہلاکتوں کی خبر ہی نہ ہوتی اور نہ ہی مجھے ان کا سامنا کرنا پڑتا ۔   ‘‘  پھرجب رات کا وقت ہوا تو آپ کی حالت غیر ہونے لگی ، اسی وقت غیب سے آواز آئی کہ : ’’مالک بن دینار رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  قیامت کی ہولناکیوں اور دہشتوں سے امن پاگیا ۔ ‘‘ آپ کے ایک شاگرد نے یہ آواز سنی تو دوڑ کر آپ کے پاس پہنچا ، اس نے دیکھا کہ آپ پر نزع کی کیفیت



[1]      عمدۃ القاری ، کتاب الرقاق ، باب قول اللہ تعالی : الا یظن اولئک ۔ ۔ ۔ الخ ، ۱۵ / ۶۰۶ ، تحت الحدیث : ۶۵۳۱ ۔

[2]      دلیل الفالحین ، باب فی الخوف ، ۲ / ۲۹۲ ، تحت الحدیث : ۴۰۰ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن