30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
والوں کو جہنم سے رہائی ملے گی تو وہ اپنے چہرے سے پہچانے جائیں گے کیونکہ آگ مؤمنوں کے چہروں کو نہیں چھوئے گی ۔ ‘‘ ( [1] )
مُفَسِّرشہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان ” مرآۃ المناجیح“ میں فرماتے ہیں : ’’دوزخی لوگوں کو عذاب تو پورے جسم کو ہوگا مگر مختلف طریقوں کا ہوگا جیسا کافر ویسا اس کا عذاب ۔ دوزخ کی آگ کا تو ایک انگارا ہی سزا کے لیے کافی ہے جس کے گلے تک آگ ہو غور کرلو اس کا حال کیا ہوگا ؟اللہتعالیٰ اس آگ سے بچائے ۔ یہ آگ کفار کو بھی پہنچے گی اور بعض گنہگار مؤمنوں کو بھی ، مگر مؤمنوں کو کچھ دن کے لیے ۔ کافروں کو ہمیشہ کے لیے ۔ اور بھی کئی طرح فرق ہوگا ۔ ترقوت وہ ہڈی ہے جو گلے اور گردن کے درمیان ہے جسے ہندی میں ٹیٹوا کہتے ہیں ، فارسی میں چنبر ۔ ‘‘ ( [2] )
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! جہنم کا عذاب بہت سخت ہے ، اس عذاب کو سہنے کی کسی میں طاقت نہیں ہے ، ہمارے بزرگان دین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن جب بھی جہنم کا تذکرہ سنتے تو ان پر خوف خدا کے سبب رقت طاری ہوجاتی ، ان کی حالت غیر ہوجاتی بلکہ بسا اوقات تو بے ہوش ہوجاتے ۔ چنانچہ امیر المؤمنین سَیِّدُنا عمر بن عبدالعزیز رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی ایک کنیز آپ کی بارگاہ میں حاضر ہوئی اور عرض کرنے لگی : ’’عالی جاہ ! میں نے خواب میں عجیب معاملہ دیکھا ۔ ‘‘ آپ کے دریافت کرنے پر وہ یوں عرض گزار ہوئی کہ : ’’میں نے دیکھاکہ جہنم کو بھڑکایا گیااور اس پر پل صراط رکھ دیا گیا پھر اُموی خلفاء کو لایا گیا ۔ سب سے پہلے خلیفہ عبدالملک بن مروان کو اس پل صراط سے گزرنے کا حکم دیاگیا ، چنانچہ وہ پل صراط پر چلنے لگالیکن افسوس ! وہ تھوڑا سا چلا کہ پل الٹ گیا اور وہ جہنم میں گر گیا ۔ ‘‘ حضرت سیدنا عمر بن عبدالعزیز رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے دریافت کیا : ’’پھر کیا ہوا؟ ‘‘ کنیز نے کہا : ’’ پھر اس کے بیٹے ولید بن عبدالملک کو لایا گیا ، وہ بھی اسی طرح پل صراط پار کرنے لگا کہ اچانک پل صراط پھر الٹ گیا ، جس کی وجہ سے وہ دوزخ میں جاگرا ۔ ‘‘ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے سوال کیاکہ ، ’’اس کے بعدکیا ہوا؟ ‘‘ اس نے عرض کی : ’’اس کے بعد سلیمان بن عبدالملک کو حاضر کیا گیا ، اسے بھی حکم ہوا كہ پل صراط سے گزرو ، اس نے بھی چلنا شروع کیا لیکن یکایک وہ بھی دوزخ کی گہرائیوں میں اتر گیا ۔ ‘‘ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے پوچھا : ’’مزید کیا ہوا؟ ‘‘ اس نے جواب دیا : ’’یا امیر المؤمنین ! ان سب کے بعد آپ کو لایا گیا ۔ ‘‘ کنیز کا یہ جملہ سنتے ہی سَیِّدُنا عمر بن عبدالعزیز رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے خوف زدہ ہو کر چیخ ماری اور زمین پر گر گئے ۔ کنیز نے جلد ی سے کہا : ’’اے امیر المؤمنین ! اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی قسم ! میں نے دیکھا کہ آپ نے سلامتی کے ساتھ پلِ صراط پار کر لیا ۔ ‘‘ لیکن سَیِّدُنا عمر بن عبدالعزیز رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کنیز کی بات نہ سمجھ پائے کیونکہ آپ پر خوف کا ایسا غلبہ طاری تھا کہ آپ بے ہوشی کے عالم میں بھی اِدھر اُدھر ہاتھ پاؤں مار رہے تھے ۔ ( [3] )
قبر محبوب کے جلوؤں سے بسا دے مالک ……… یہ کرم کردے تو میں شاد رہوں گا یارب
گرتو ناراض ہوا میری ہلاکت ہوگی ……… ہائے میں نار جہنم میں جلوں گا یارب
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی ان پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری مغفر ت ہو ۔ آمین
مدنی گلدستہ
’’رسول ‘‘ کے 4حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور
اس کی وضاحت سے ملنے والے 4مدنی پھول
(1) جہنم میں لوگ اپنے اعمال کے مطابق آگ کی لپیٹ میں ہوں گے ، کم گناہ والا ٹخنوں تک ، زیادہ گناہ والا گردن تک آگ کی لپیٹ میں ہوگا ۔
(2) گناہ گار مومن جو جہنم میں جائیں گے آگ ان کے چہروں کو نہیں جلائے گی اور وہ اپنے چہروں کی وجہ سے پہچانے جائیں گے ۔
(3) دوزخ کی آگ کا ایک انگارا بھی بہت بڑی اور ناقابلِ برداشت سزاہے پھر پوری گردن تک آگ میں ہونا بہت ہی سخت عذاب ہے ۔
(4) مسلمانوں میں سے جو گناہ گار جہنم میں جائیں گے وہ اپنے گناہوں کی سزا پا کر جنت میں آجائیں گے جبکہ کفار ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جہنم میں رہیں گے ۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں اپنے ہر قسم کے عذاب سے محفوظ فرمائے ۔ حضور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے صدقے بے حساب مغفرت فرمائے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حدیث نمبر : 400 بارگاہِ اِلٰہی میں کانوں تک پسینہ
عَنِ ابْنِِ عُمَرَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا اَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم قَالَ : يَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ حَتّٰى يَغِيْبَ اَحَدُهُمْ فِىْ رَشْحِهِ اِلٰی اَنْصَافِ اُذُنَـيْهِ. ( [4] )
ترجمہ : حضرتِ سَیِّدُنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے کہ حضور نبی پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا : ’’لوگ تمام جہانوں کے رب کے سامنے کھڑے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع