دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

حدیث نمبر : 396                                                                                                                              اللہ عَزَّوَجَلَّ کی خفیہ تدبیر

عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ :  حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم وَهُوَ الصَّادِقُ الْمَصْدُوْقُ قَالَ : اِنَّ اَحَدَكُمْ يُجْمَعُ خَلْقُهُ فِى بَطْنِ اُمِّهِ اَرْبَعِينَ يَوْمًا نُطْفَةً ثُمَّ يَكُونُ عَلَقَةً مِثْلَ ذٰلِكَ ثُمَّ يَكُوْنُ مُضْغَةً مِثْلَ ذٰلِكَ ثُمَّ يُرْسَلُ الْمَلَكُ فَيَنْفُخُ فِيْهِ الرُّوحَ وَيُؤْمَرُ بِاَرْبَعِ كَلِمَاتٍ بِکَتْبِ رِزْقِهِ  وَاَجَلِهِ وَعَمَلِهِ وَشَقِىٌّ اَوْ سَعِيدٌ. فَوَ الَّذِي لَا اِلٰہَ غَیْرُہُ اِنَّ اَحَدَكُمْ لَيَعْمَلُ بِعَمَلِ اَھْلِ الْجَنَّۃِ حَتّٰى مَا يَكُوْنُ بَيْنَهُ وَبَيْنَھَا اِلَّا ذِرَاعٌ  فَيَسْبِقُ عَلَيْهِ الْكِتَابُ فَيَعْمَلُ بِعَمَلِ اَهْلِ النَّارِ فَیَدْخُلُھَا وَ اِنَّ اَحَدَکُمْ لَيَعْمَلُ بِعَمَلِ اَهْلِ النَّارِ حَتّٰى مَا يَكُونُ بَيْنَهُ وَبَيْنَھَا اِلَّا ذِرَاعٌ فَيَسْبِقُ عَلَيْهِ الْكِتَابُ فَيَعْمَلُ بِعَمَلِ اَهْلِ الْجَنَّةِ فَیَدْخُلُھَا ۔ “ ( [1] )

ترجمہ : حضرتِ سَیِّدُنا ابنِ مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے کہ حضور نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ہمیں حدیث بیان کی اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم قول و فعل میں بالکل سچے ہیں  ۔ ارشاد فرمایا : ” بے شک تم میں سے ہر ایک اپنی ماں کے پیٹ میں چالیس دن تک نطفے کی صورت میں رہتا ہے ، پھر وہ جما ہوا خون بن جاتا ہے ، چالیس دن تک وہ اسی طرح رہتا ہے پھر وہ گوشت کا ٹکڑا بن جاتا ہے اور چالیس دن تک اسی طرح رہتا ہے ۔ پھر ایک فرشتہ اس کی طرف بھیجاجاتا ہے جو اُس میں روح پھونکتا ہے ، اُسے چار چیزیں لکھنے کا حکم دیا جاتا ہے :  ( 1 ) رزق ( 2 ) موت کی مدت ( 3 ) عمل اور ( 4 ) خوش بختی یا بد بختی ۔ اُس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں !  بے شک تم میں سے کوئی شخص جنتیوں والے عمل کرتا رہتا ہے حتی کہ اُس کے اور جنت کے درمیان صرف ایک گز کا فاصلہ رہ جاتا ہے پھر تقدیر الٰہی اس پر غالب آتی ہے اور وہ جہنمیوں والے عمل کرتا  رہتاہے اور وہ جہنم میں داخل ہوجاتا ہے اور تم میں سے ایک شخص جہنمیوں والے عمل کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ اس کے اور جہنم کے درمیان ایک گز کا فاصلہ رہ جاتا ہے پھر تقدیر الٰہی اس پر غالب آتی ہے اور وہ جنتیوں والے عمل کرتا رہتا ہے اور وہ جنت میں داخل ہوجاتا ہے ۔   ‘‘ 

حدیث پاک کی باب سے مناسبت :

علامہ نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے اس حدیث کو باب الخوف میں ذکر کیا کیونکہ اس حدیث میں اس بات کا بیان ہے انسان بظاہر نیک اَعمال کرتا رہتا ہے اور اس کی موت کا وقت قریب آجاتا ہے اور پھر وہ اپنی زندگی کے آخری ایام میں ایسے اعمال کرتا ہے جن کی وجہ سے وہ جہنم میں داخل ہوجاتا ہے جبکہ کوئی شخص بُرے اعمال کرتا رہتا ہے اور اپنے آخری ایام میں نیک اعمال کرنے لگ جاتا ہے اور جنت میں داخل ہوجاتا ہے تو مؤمن کو ہر وقت اپنے خاتمہ کے لیے ڈرتے رہنا چاہیے نیز جو نیک اعمال کرے اسے فخر نہیں کرناچاہیے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ ساری زندگی نیک اعمال کرے اور زندگی کے آخری ایام میں نیکیوں کو چھوڑ کر گناہوں بھرے کام کر کے جہنم میں داخل ہوجائے ۔ چنانچہمُفَسِّرشہِیر مُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الْاُمَّتْ مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانفرماتے ہیں : ’’ ( کوئی ) ایمان لاکر متقی بن کے مرتا ہے ۔  لہذا کوئی بدکار رب تعالیٰ سے مایوس نہ ہو اور کوئی نیک کار اپنے تقویٰ پرفخر نہ کرے ، ﷲتعالیٰ حسن خاتمہ نصیب کرے ۔ ‘‘ ( [2] )

صادِق و مَصدُوق کسے کہتے ہیں؟

حدیثِ مذکور میں راوی یعنی حضرت سیدنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دو اوصاف ” صادق و مصدوق“ بیان کئے ہیں ۔ مُفَسِّرشہِیر مُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الْاُمَّتْ مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان اس کی شرح کرتے ہوئے فرماتے ہیں :  ” صادق وہ جس کے سارے اقوال سچے ہوں ، مصدوق وہ جس کے سارے اعمال سچے ہوں ۔  یا صادق وہ جوہوش سنبھال کر سچ بولے اور مصدوق وہ جو پہلے ہی سے سچا ہو ۔ یا صادق وہ جو واقع کے مطابق خبردے اور مصدوق وہ کہ جو وہ اپنی زبان مبارک سے کہہ دے واقعہ اُس کے مطابق ہوجائے ۔  حضور میں یہ سارے اوصاف جمع ہیں ۔ ‘‘ ( [3] )

مختلف مراحل میں انسانی تخلیق کی حکمتیں :

حدیث پاک میں فرمایا گیا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ رحم مادر میں نطفے کو چالیس دن رکھتا ہے پھر اسے جما ہوا خون کر دیتا ہے پھر چالیس دن بعد وہ گوشت کا ٹکڑا بن جاتا ہے ، پھر اس کی صورت بنائی جاتی اور اس میں رُوح پھونکی جاتی ہے ۔ انسان کی تخلیق میں اتنے مراحل کیوں رکھے گئے ؟ حالانکہاللہ عَزَّوَجَلَّ تو اس بات پر قادر ہے کہ آن کی آن میں انسان کو پیدا فرمادے ۔ تخلیق انسانی کے مختلف مراحل کی حکمتیں بیان کرتے ہوئے عَلَّامَہ بَدْرُ الدِّیْن عَیْنِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْغَنِی فرماتے ہیں : ” بے شک اللہ عَزَّوَجَلَّ اس بات پر قادر ہے کہ وہ ایک لمحے میں انسان کو پیدا فرمادے لیکن اس نے انسان کی تخلیق کے چند مراحل رکھے جو کہ حدیث میں ذکر ہوئے  ۔ اس میں چند حکمتیں ہیں :  ( 1 ) اگر اللہ عَزَّوَجَلَّ انسان کو یک دم پیدا کر دیتا تو اس میں اس کی ماں کے لیے بہت دشواری ہوتی کیونکہ وہ اس چیز کی عادی نہیں  اور بسا اوقات تو ماں کے ہلاک ہونے کا بھی اندیشہ ہوجاتا ۔  اس لیے پہلے نطفہ بنایا ، جب اسے اس کی عادت ہوگئی تو اسے جما ہوا خون کردیا ، پھر اس طرح مراحل طے کر کے بچہ مکمل کردیا ۔  ( 2 ) انسان کو مرحلہ وار پیدا کرنے میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قدرت اور نعمت کا اظہار ہے  تاکہ بندے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی عبادت کریں اور اس کا شکر بجالائیں کہ اُس مصورعَزَّوَجَلَّ نے کیسے کیسے مراحل سے گزار کر کیسی اچھی صورت میں پیدا فرمایا اور عقل ، فہم ، ذہانت و فطانت سے نوازا ۔  ( 3 ) اس میں لوگوں کو اس بات پر تنبیہ ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کو حشر و نشر پرکمال قدرت حاصل  ہے کہ جس طرح وہ انسان کو ایک بے قدرپانی سے پیدا کرنے پر قادر ہے اسی طرح وہ مر کر مٹی بن جانے والے انسان کو دوبارہ  اُٹھانے اور حشر میں اس سے حساب و کتاب لینے پر



[1]     مسلم ، کتاب القدر ، باب کیفیۃ الخلق الادمی فی بطن امہ ۔ ۔ ۔ الخ ، ص۱۴۲۱ ، حدیث : ۲۶۴۳ ۔

[2]      مرآۃ المناجیح ، ۱ / ۹۴ ۔

[3]     مرآۃ المناجیح ، ۱ / ۹۳ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن