دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

ترجمۂ  کنزالایمان  : اے لوگو !  اپنے رب سے ڈرو بے شک قیامت کا زلزلہ بڑی سخت چیز ہے جس دن تم اسے دیکھو گے ہر دودھ پلانے والی اپنے دودھ پیتے کو بھول جائے گی اور ہر گابھنی اپنا گابھ ڈال دے گی اور تو لوگوں کو دیکھے گا جیسے نشہ میں ہیں اور وہ نشہ میں نہ ہوں گے مگر ہے یہ کہ اللہ کی مار کڑی ہے ۔

شانِ نزول :  مروی ہے کہ یہ دونوں آیتیں رات کے وقت نازل ہوئیں جب صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سفر میں تھے ۔ حضور نبی اکرم ، نورِمجسم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے سب کو آواز دے کر بلایا  ۔ سب لوگ آپ کے گردجمع ہوگئے ۔  پھر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے دونوں آیات پڑھ کر سنائیں ۔  ساری رات صحابہ کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ نے گریہ و زاری میں گزاری ۔  جب صبح ہوئی تو نہ انہوں نے سواریاں تیار کیں ، نہ تو خیمے گاڑے اور نہ ہی کھانا بنایا ۔  سارا دن غمگین رہے اور تفکر میں گزارا ۔  رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :  ’’تمہیں پتہ ہے یہ کونسا دن ہے ؟  ‘‘   صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کیا :  ’’اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور اس کا رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم بہتر جانتے ہیں ۔ ‘‘ حضورنبی کریم رؤف رحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :  ’’یہ وہ دن ہے جس دن اللہ عَزَّوَجَلَّ حضرت آدم سے فرمائے گا : اے آدم ! اپنی اولاد کو جہنم میں بھیج دو ۔ “حضرتِ آدم عَلَیْہِ السَّلَام عرض کریں گے : ’’ کتنے میں سے کتنے ؟  ‘‘   تو اللہ عَزَّوَجَلَّ فرمائے گا : ” ہزار ( ۱۰۰۰ )  میں سے نو سو ننانوے ( 999 ) جہنم میں اور ایک جنت میں ۔ ‘‘ پس اُس وقت ہر حاملہ عورت کا حمل گرجائے گا اور تم لوگوں کو نشے کی حالت میں دیکھو گے ۔ صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان پر یہ بات بہت شاق گزری اور بہت روئے ۔  پھر عرض کی : ’’یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !  نجات پانے والے لوگ کون ہوں گے ؟  ‘‘   حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا :  ’’تمہیں مبارک ہو اُن جہنمیوں میں سے اکثر یاجوج و ماجوج ہوں گے ۔ ‘‘ پھر فرمایا :  ’’میں امید کرتا ہوں کہ جنتیوں میں سے چوتھائی تم لوگ ہوگے ۔ ‘‘ یہ سن کر تمام صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَاننے نعرۂ تکبیر بلند کیا ۔  پھر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :  ’’میں امید کرتا ہوں کہ جنتیوں میں سے آدھے تم لوگ ہوگے ۔   ‘‘  یہ سن کر صحابہ نے نعرۂ تکبیر کہا اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کی حمد کی ۔  پھر فرمایا :  ’’مجھے امید ہے کہ جنتیوں کے دوتہائی تم لوگ ہوگے ، بے شک جنتیوں کی ایک سو بیس 120 صفیں ہوں گی ، ان میں سے اسّی 80صفیں میری امت کی ہوں گیں ۔  کافروں کے مقابلے میں مسلمانوں کی تعداد اتنی کم ہے جیسے کسی اونٹ کے پہلو میں تل کا نشان یا کالے بیل میں ایک سفید بال ۔ ‘‘ پھر فرمایا :  ’’میری امت کے ستّر ہزار 70,000لوگ بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوں گے ۔   ‘‘ 

 سیدنا فاروق اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے عرض کی : ’’یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !  صرف ستّر ہزار؟  ‘‘   فرمایا : ’’ہاں اور ہر ایک کے ساتھ مزید ستّر ہزار ہوں گے ۔ ‘‘ حضرت سیدنا عکاشہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کھڑے ہوئے اور عرض کی :  ’’یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !  دعا فرمائیے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے بھی اُن لوگوں میں شامل فرما دے ۔ ‘‘ توآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :  ’’تم انہی میں سے ہو ۔ ‘‘ پھر ایک انصاری شخص کھڑا ہوا اور عرض کی : ’’یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !  میرے لیے بھی دعا فرما دیں ۔ ‘‘ فرمایا :  ’’عکاشہ تم سے سبقت لے گئے ۔   ‘‘  اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اس آیت میں لوگوں کو ڈرنے کا حکم دیا  اور اس کی وجہ یہ بیان کی کہ قُربِ قیامت آنے والا زلزلہ بہت سخت ہے تو تم اُس سے ڈرو ، مطلب یہ ہے کہ تقویٰ اس بات کا تقاضہ کرتا ہے کہ اپنے آپ سے نقصان کو دور کیا جائے اور یہ بات معلوم ہے کہ اپنے آپ سے نقصان کو دور کرنا واجب ہے لہذا تقویٰ واجب ہے ۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ نے قیامت کی ہولناکی کے سبب ہونے والے تین اُمور بیان فرمائے :  ( 1 ) دودھ پلانے والی عورت اس زلزلے کی دہشت سے اپنے دودھ پیتے بچے کو بھول جائے گی ۔  یہاں مُرْضِعَۃْ فرمایا مُرْضِعْ نہیں فرمایا  ۔ اس میں ایک نکتہ ہے وہ یہ کہ مُرْضِعَۃ اس عورت کو کہتے ہیں جو فی الوقت اپنے بچے کو دودھ پلارہی ہو جبکہ مُرْضِعْ اس عورت کو کہتے ہیں جو فی الوقت دودھ پلا نہیں رہی ہو لیکن وہ دودھ پلانے کے دور میں ہو یعنی دودھ پلا سکتی ہو ۔  اُس زلزلے کی شدت بیان کرنے کے لیے مُرْضِعَۃ فرمایا کہ اس کی شدت اتنی زیادہ ہوگی کہ جس عورت کے پستان اس کے بچے کے منہ میں ہوں وہ اس زلزلے کی دہشت سے اپنے سینے سے لگے ہوئے بچے کو بھول جائے گی ۔  ( 2 ) دوسری بات یہ بیان فرمائی کہ حمل والی اپنا حمل ساقط کردے گی ۔  یعنی اس زلزلے کا خوف اتنا زیادہ ہوگا کہ اُس کا حمل ساقط ہوجائے گا ۔  ( 3 ) تیسری بات یہ بیان کی کہ تم لوگوں کو نشے کی حالت میں دیکھو گے ۔  یہاں پر نشے والوں سے تشبیہ دی ہے یعنی اس زلزلے کی شدت سے ان کی حالت نشے والے کی طرح ہوگی ۔  حقیقۃً وہ نشے میں نہیں ہوں گے بلکہ اللہ تَعَالٰی  کے عذاب کے خوف سے ان کے ہوش اُڑ جائیں گے اور ان کی عقل چلی جائے گی ۔  حضرتِ سَیِّدُنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں کہ ’’تم انہیں نشے والوں کی طرح  دیکھوگے وہ حالت شراب کے نشے کی وجہ سے نہ ہوگی بلکہ  خوف کی وجہ سے ہوگی ۔ ‘‘ ( [1] )

 ( 7 ) دو جنتیں کس کے لیے ؟

فرمانِ باری تعالیٰ ہے :

وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ جَنَّتٰنِۚ(۴۶) ( پ۲۷ ، الرحمن : ۴۶ )                 ترجمۂ  کنزالایمان  :  اور جو اپنے رب کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرے اس کے لیے دو جنتیں ہیں ۔

تفسیر طبری میں ہے : ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کے بندوں میں سے جو اُس سے اور اس کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرے اور جس نے فرائض ادا کر کے اور گناہوں سے اجتناب کر کے اُس کی اطاعت کی ، اُس کے لیے دو جنتیں ہیں یعنی دو باغات ہیں ۔ ‘‘ ( [2] ) تفسیر خازن میں ہے : ’’یعنی جو شخص اللہ عَزَّوَجَلَّ کے سامنے حساب و کتاب دینے سے ڈرے اور بُری خواہشات اور گناہوں کو چھوڑ دے تو اس کے لیے دو جنتیں ہیں ۔  ایک قول یہ بھی ہے کہ جب وہ گناہ کرنے کا پختہ ارادہ کرلے ، پھر اُسے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی یاد آجائے اور وہ اُس کے خوف سے گناہ کو چھوڑ دے تو اس کے



[1]      تفسیر کبیر ، پ۱۷ ، الحج ، تحت الآیۃ : ۱ ، ۲ ، ۸ / ۲۰۰ ، ۲۰۱ ۔

[2]      تفسیر طبری ، پ۲۷ ، الرحمن ، تحت الآیۃ : ۴۶ ، ۱۱ / ۶۰۱ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن