30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
’’ہلاکت میں ڈالنے والے سات گناہوں سے بچتے رہو اوروہ یہ ہیں : ٭اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا شریک ٹھہرانا٭جادو کرنا٭اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی حرام کردہ جان کو ناحق قتل کرنا٭یتیم کا مال کھانا ٭سود کھانا ٭ جہاد کے دن میدان سے فرار ہونا اور ٭ سیدھی سادی پاک دامن مؤمن عورتوں پر زنا کی تہمت لگانا ۔ ‘‘ ( [1] ) ( 2 ) ’’کبیرہ گناہ یہ ہیں : ٭اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا شریک ٹھہرانا٭والدین کی نافرمانی کرنا اور ٭کسی جان کوقتل کرنا ۔ ‘‘ ( [2] ) ( 3 ) ’’کبيرہ گناہوں ميں سب سے بڑے گناہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ساتھ شريک ٹھہرانا ، مؤمن کوناحق قتل کرنا ، سود اوریتیم کامال کھانا ہے ۔ ‘‘ ( [3] )
مدنی گلدستہ
’’اسلام ‘‘ کے 5حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور
اس کی وضاحت سے ملنے والے 5مدنی پھول
(1) اگر کوئی شخص زبان سے مسلمان ہونے کا دعویٰ کردے تو اسے مسلمان ہی سمجھا جائے گا ۔
(2) شریعت نے ہمیں لوگوں کے ظاہری معاملات دیکھ کر فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے اور ان کے باطنی وخفیہ معاملات اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے سپرد کرنے کا حکم دیا ہے ۔
(3) اسلام ایسا پیارا مذہب ہے جس نے مسلمان کی عزت اور حرمت کو بڑی اہمیت دی ہے ۔
(4) مسلمان ہونے کے بعد اب کسی کو اجازت نہیں کہ اس کی حرمت کو پامال کرے ۔
(5) ناحق قتل کرنے کی اسلام میں شدید مذمت بیان فرمائی گئی ہے ، لہٰذا اس سے بچنا ضروری ہے ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اَحکامِ شرعیہ پر صحیح طریقے سے عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حدیث نمبر : 393 اے کاش ! میں آج ہی مسلمان ہوا ہوتا
عَنْ اُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ : بَعَثَنَا رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اِلٰى الْحُرْقَةِ مِنْ جُهَيْنَةَ فَصَبَحْنَا الْقَوْم عَلٰى مَيَاهِهِمْ وَلَحِقْتُ اَنَا وَرَجُلٌ مِّنَ الاَنْصَارِ رَجُلًا مِّنْهُمْ فَلَمَّا غَشَيْنَاهُ قَالَ : لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ فَكَفَّ عَنْهُ الاَنْصَارِي وَطَعَنْتُهُ بِرُمْحِيْ حَتّٰى قَتَلْتُهُ فَلَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِيْنَةَ بَلَغَ ذٰلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِيْ : يَا اُسَامَةُ ! اَقَتَلْتَهُ بَعْدَ مَا قَالَ : لَااِلٰهَ اِلَّا اللهُ؟ قُلْتُ : يَا رَسُوْلَ اللهِ ! اِنَّمَا كَانَ مُتَعَوِّذًا فَقَالَ : اَقَتَلْتَهُ بَعْدَ مَا قَالَ : لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ؟ فَمَا زَالَ يُكَرِّرُهَا عَلَيَّ حَتّٰى تَمَنَّيْتُ اَنِّيْ لَمْ اَكُنْ اَسْلَمْتُ قَبْلَ ذٰلِكَ الْيَوْمِ . ( [4] ) وَفِيْ رِوَايَةٍ فَقَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : اَقَالَ : لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَقَتَلْتَهُ؟ قُلْتُ : يَا رَسُوْلَ اللهِ ! اِنَّمَا قَالَهَا خَوْفًا مِنَ السَّلَاحِ قَالَ : اَفَلَا شَقَقْتَ عَنْ قَلْبِهِ حَتّٰى تَعْلَمَ اَقَالَهَا اَمْ لَا؟ فَمَا زَالَ يُكَرِّرُهَا حَتّٰى تَمَنَّيْتُ اَنِّیْ اَسْلَمْتُ يَوْمَئِذٍ. ( [5] )
ترجمہ : حضرت سَیِّدُنَا اُسامہ بن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت ہے کہ ہمیں رسولِ اَکرم ، شاہ ِبنی آدم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے قبیلہ جہینہ کی بستی کی سرکوبی کے لئے روانہ فرمایا ۔ پس ہم صبح سویرے ان بستیوں میں پہنچ گئے ۔ میں نے اورایک انصاری صحابی نے ایک کافر کا تعاقب کیا ، جب ہم نے اسے گھیرلیا تو وہ کہنے لگا : لَاِالٰہَ اِلَّااللہُ ۔ انصاری صحابی نے تو اسے قتل کرنے کے ارادے سے اپنے آپ کو روک لیا لیکن میں نے نیزے کا وار کرکے اسے موت کے گھاٹ اتاردیا ۔ جب ہم واپس لوٹے اور یہ بات حضور نبی اکرم نور مجسم شاہ بنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے سنی تو آپ نے ارشادفرمایا : ’’اے اسامہ ! تم نے اس شخص کو لَااِلٰہَ اِلَّااللہُ کہنے کے بعد قتل کردیا ؟ ‘‘ میں نے عرض کی : ’’یارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! وہ تو اپنی جان بچانے کے لئے ایسا کہہ رہاتھا ۔ ‘‘ لیکن آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم برابریہی فرماتے رہے ۔ پس میں شرمندہ ہوتے ہوئے دل میں یہ خواہش کرنے لگا : اے کاش ! میں آج ہی مسلمان ہو ا ہوتا ۔
ایک اور روایت میں یوں ہے کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا : ’’کیا اس نے لَاِالٰہَ اِلَّااللہُ کہا اور تم نے اسے قتل کر ڈالا ؟ ‘‘ میں نے کہا : ’’یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! اس نے تو ہتھیار کے خوف سے کہا تھا ۔ ‘‘ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ’’تم نے اس کا دل چیر کر کیوں نہ دیکھ لیا ہوتا تا کہ تمہیں معلوم ہوجاتا کہ اس نے دل سے کہا ہے یا نہیں ؟ ‘‘ آپ بار بار یہی فرماتے رہے یہاں تک کہ میں نے یہ خواہش کی کہ کاش ! میں آج کے دن مسلمان ہوا ہوتا ۔
حدیث نمبر : 394 تم اس کا کیا جواب دو گے ؟
عَنْ جُنْدُبِ بْنِ عَبْدِاللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ : اَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ بَعْثًا مِنَ الْمُسْلِميْنَ اِلٰى قَوْمٍ مِنَ المُشْرِكِيْنَ وَاَنَّهُمْ اِلْتَقَوْا فَكَانَ رَجُلٌ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ اِذَا شَاءَ
[1] بخاری ، کتاب الوصایا ، باب قول اللہ تعالٰیٰ : ان الذین یاکلون اموال الیتمی ۔ ۔ ۔ الخ ، ۲ / ۲۴۲ ، حدیث : ۲۷۶۶ ۔
[2] مسلم ، کتاب الایمان ، باب الکبائر واکبرھا ، ص۶۰ ، حدیث : ۸۸ ۔
[3] مجمع الزوائد ، کتاب الایمان ، باب فی الکبائر ، ۱ / ۲۹۱ ، حدیث : ۳۸۲ ۔
[4] بخاری ، کتاب المغازی ، باب بعث النبی صلی اللہ علیہ وسلم اسامۃ بن زید ۔ ۔ ۔ الخ ، ۳ / ۹۸ ، حدیث : ۴۲۶۹ ۔
[5] مسلم ، کتاب الایمان ، $&'); container.innerHTML = innerHTML; }
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع