دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

کے بستر پر اس کی لونڈی سے پیدا ہواہے ۔ ‘‘ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا :  ’’اے عبد بن زمعہ !  یہ تیرا بھائی ہے ، اس لیے کہ بچہ اسی کا ہوتا ہے جس کے ہاں وہ پیدا ہوا ہو اور زانی کے لیے پتھر ہے ۔ ‘‘ اور عتبہ کے ساتھ مشابہت کی وجہ سے حضرت سودہ بنت زمعہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے فرمایا :  ’’اے سودہ !  اس سے پردہ کرو ۔ ‘‘ پس حضرت سودہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے اسے پھر کبھی نہ دیکھا ۔  ( [1] ) اس حدیث پاک میں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے شریعت کی رو سے ظاہر کے مطابق فیصلہ فرماتے ہوئے نوجوان کو حضرت سیدنا عبد بن زمعہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا بھائی قرار دیا اس لیے کہ بچہ اسی کا ہوتا ہے جس کے ہاں وہ پیدا ہوا ۔  باطن اور حقیقت پر آگاہ ہونے کی وجہ سے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس نوجوان کے حضرت سیدتنا سودہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا بھائی ہونے کی نفی فرمائی اور پردے کا حکم ارشاد فرمایا ۔  یہ ایک ایسا فیصلہ تھا جو امام الانبیاء ، سیدالاصفیاء صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ظاہرو باطن دونوں کے مطابق فرمایا ۔

 ( 2 ) حضرت سیدنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پاس ایک شخص مسجد میں آیا اور زنا کا اعتراف کیا لیکن آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنا رخ انور دوسری طرف پھیر لیا ، اس نے دوسری طرف سے آکر اعتراف کیا تو آپ نے پھر منہ پھیرلیا حتی کہ چار بار اس نے زنا کا اعتراف کیا  تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس سے فرمایا :  ’’کیا تمہارا دماغ خراب ہے ؟  ‘‘   اس نے کہا :  ’’نہیں ۔ ‘‘ فرمایا :  ’’کیا تم شادی شدہ ہو؟  ‘‘   اس نے کہا :  ’’جی ہاں ۔ ‘‘ پھر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اسے رجم کرنے کا حکم ارشاد فرمادیا ۔  ( [2] ) اس حدیث پاک میں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے شریعت کی رو سے ظاہر کے مطابق فیصلہ فرمایا ۔

 ( 3 ) حضرت سیدنا جابر بن عبداللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ بارگاہ رسالت میں ایک چور کو لایا گیا تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا :  ’’اسے قتل کردو ۔   ‘‘  عرض کی گئی :  ’’ یارسولَ اللہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !  اس نے تو صرف چوری کی ہے ؟  ‘‘   فرمایا :  ’’اس کا ہاتھ کاٹ دو ۔   ‘‘  دوبارہ اسے چوری کے جرم میں لایا گیا تو آپ نے قتل کا حکم ارشاد فرمایا ۔  پھر چوری کا عرض کیا گیا تو فرمایا :  ’’اس کا پاؤں کاٹ دو ۔ ‘‘ تیسری بار بھی چوری کے جرم میں اسی شخص کو لایا گیا تو قتل کا حکم فرمایا ۔ پھر چوری کا عرض کیا گیا تو فرمایا :  ’’اس کا دوسرا ہاتھ بھی کاٹ دو ۔ ‘‘ چوتھی بار بھی اس شخص کو چوری کے جرم میں لایا گیا تو قتل کا حکم فرمایا اور پھر چوری کا عرض کیا گیا تو فرمایا :  ’’اس کا دوسرا پاؤں بھی کاٹ دو ۔   ‘‘  پانچویں بار بھی اسی چوری کے جرم میں جب وہ لایا گیا تو فرمایا :  ’’اسے قتل کردو ۔   ‘‘  چنانچہ اسے قتل کردیا گیا ۔  ( [3] ) اس حدیث پاک میں اولاً سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے چور کو جو قتل کرنے کا حکم دیا وہ باطن کے مطابق فیصلہ تھا کیونکہ بالآخر اس نے قتل ہی ہونا تھا ۔ حضور نبی رحمت شفیع اُمَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اس خداداد اختیار اور ظاہری و باطنی احوال کے مطابق فیصلے کرنے کی مزید معلومات کیلئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ۱۰۸صفحات پرمشتمل کتاب  ’’اَلْبَاھِرْ  فِیْ حُکْمِ النَّبِیِّ بِالْبَاطِنِ وَالظَّاھِرِ  ‘‘  کا ترجمہ بنام ’’مدنی آقا کے روشن فیصلے ‘‘  کا مطالعہ کیجئے ۔

حق اِسلام سے کیا مرا دہے ؟

مذکورہ حدیث پاک کے آخر میں اس بات کا بیان ہوا کہ توحید باری تعالیٰ اور رسالت کی گواہی ، نماز ادا کرنے اور زکوۃ دینے سے خون اور مال محفوظ ہوگیامگر حق اسلام معاف نہ ہوگا ۔ علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے یہاں حق اسلام سے یہ حقوق مراد لیے ہیں :  ( 1 ) جان بوجھ کر قتل کرنے کا قصاص یعنی بدلے میں قتل کرنا معاف نہ ہوگا ۔  ( 2 ) محصن یعنی شادی شدہ شخص کا زنا بھی معاف نہ ہوگا کہ اسے سنگسار کیا جائے گا ۔  ( 3 ) مسلمان ہونے کے بعد ارتداد بھی معاف نہ ہوگا ۔  ( 4 ) مختلف اموال میں فرض ہونے والی مختلف اقسام کی زکاتیں بھی معاف نہ ہوں گی ۔  ( 5 ) مختلف اَحکامِ شرعیہ میں جو کفارے لازم ہوتے ہیں وہ بھی معاف نہ ہوں گے ۔  ( 6 ) نفقاتِ واجبہ یعنی جن  لوگوں پر خرچ کرنا واجب ہے ان کا خرچ بھی معاف نہ ہوگا ۔  ( 7 ) وہ تمام امور جن کا کرنا شرع نے اس پر واجب فرمایا ہے ان کی ادائیگی معاف نہ ہوگی ۔  اسی طرح وہ تمام امور جن کو کرنے کی ممانعت ہے ان کی ممانعت بھی اس سے ختم نہیں ہوگی ، اسے ضرور بچنا ہوگا ۔  ( [4] )

باطنی اُمور کا حساب اللہ پر :

عَلَّامَہ مُحَمَّد بِنْ عَلَّان شَافِعِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’یعنی مخفی معاملات اور پوشیدہ عقائد کا حساب وکتاب اور فیصلہ ربّ تعالیٰ فرمائے گا جبکہ ظاہری معاملات کا فیصلہ مقتضائے حال کے مطابق کیا جائے گا ۔  حدیث پاک کا حاصل یہ ہے کہ باطنی امور کا معاملہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے سپرد کر دیا جائے کیونکہ رازوں کی پوشیدگیوں ، دلوں کے باریک اور خفیہ خیالات کا ذمہ اس رب تعالیٰ ہی پر  ہے جو ایمان ، کفر اور نفاق کو جانتا ہے ۔ ‘‘ ( [5] )

حدیث پاک سے ماخوذ چند مسائل :

عَلَّامَہ بَدْرُ الدِّیْن عَیْنِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْغَنِیفرماتے ہیں : ’’اس حدیث پاک سے درج ذیل مسائل مستفاد ہوتے ہیں :  ( 1 ) اہل بدعت میں سے و ہ لوگ جو وحدانیت ورسالت کی گواہی دیتے ہو ں ان کی تکفیر نہیں کی جائے گی جبکہ انہوں نے کسی ضرورت دینی کا انکار نہ کیا ہو ۔ لوگوں کے ظاہری اَعمال کو قبول کیا جائے گا اور ان سے جو حکم ثابت ہو رہا ہو   اس کے



[1]     بخاری ، کتاب الفرائض ، باب الولد للفراش ۔ ۔ ۔ الخ ، ۴ / ۳۲۱ ، حدیث :  ۶۷۴۹  ۔

[2]     مسلم ، کتاب الحدود ، باب من اعتراف علی نفسہ بالزنی ، ص۹۲۹ ، حدیث : ۹۱ ۱۶ ۔

[3]     نسائی ، کتاب قطع السارق ، باب قطع الرجل من السارق بعد الید ، ص۷۹۵ ، حدیث : ۴۹۸۷ ۔

[4]     دلیل الفالحین ، کتاب الفضائل ، باب فی الامر بالمحافظۃ علی الصلوات المکتوبات ۔ ۔ ۔ الخ ، ۳ /  ۵۶۱ ، تحت الحدیث : ۱۰۷۴ ۔

                            دلیل الفالحین ، باب فی اجراء احکام الناس ۔ ۔  ۔ الخ ، ۲ / ۲۷۰ ، تحت الحدیث : ۳۹۰ ۔

[5]     دلیل الفالحین ، باب فی اجراء احکام الناس ۔ ۔  ۔ الخ ، ۲ / ۲۷۰ ، تحت الحدیث : ۳۹۰ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن