دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

جس نے کم وبیش نو مہینے تک ہمیں اپنے پیٹ میں پالا ، ہمارے پیدا ہونے کے بعداپنے ہاتھوں سے ہمیں کھلایا پلایا ، ہماری پرورش کی ، ہمیں چلنا ، بولنا ، کھانا ، پہننا سکھایا ، ہماری انگلی پکڑ کر زندگی کے ہر ہر موڑ پر ہماری رہنمائی کی ۔  آہ !  اِسلام نے جس ماں کے قدموں تلے جنت کو بیان فرما کر اسے عزت وعظمت کا تاج پہنایا ، آج اسی ماں کی توہین کرکے اس کی عظمت کو تار تار کیا جارہاہے ، بہت بدنصیب ہیں وہ لوگ جو اپنی ماں کی عزت وعظمت کو پامال کرتے ہیں ، اس کے سامنے زبان چلاتے ہیں ، اسے مَعَاذَاللہ گالیاں دیتے ہیں ، طرح طرح کی تکالیف پہنچاتے ہیں ، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ایسے لوگوں کو ہدایت نصیب فرمائے آمین ۔  اوربہت خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اپنی ماں کی عزت اور اس کا احترام کرتے ہیں ، اس کی ہرجائز بات پر سرتسلیم خم کر دیتے  ہیں ، ماں کی ناپسندیدہ باتوں پر بھی صبر کرتے ہیں ، اس کے حق میں دعائیں مانگتے ہیں ۔  یاد رکھیے  !  ماں کی نافرمانی میں کوئی بھلائی نہیں ہے ، ماں کے نافرمان کی مغفرت نہیں ہوگی ، ماں کا نافرمان جنت میں نہیں جائے گا ۔  فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہے : ” تین شخص جنت میں داخل نہیں ہوں گے :  ( 1 ) والدین کا نافرمان ( 2 ) شراب کا عادی اور ( 3 ) دے کر احسان جتانے والا ۔ ‘‘ ( [1] ) امیر المؤمنین حضرت سیدنا علی المرتضیٰ شیر خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا کہ جب میری امت پندرہ برائیاں اختیار کرلے گی تو اس پر آفتیں اور بلائیں نازل ہوں گی ۔  ‘‘ ان پندرہ برائیوں میں سے ایک برائی ماں کی نافرمانی بھی ہے ۔  ( [2] ) اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں اپنے والدین خصوصًا ماں کی نافرمانی سے محفوظ فرمائے ۔  آمین

 ( 2 ) حقوق کی عدم ادائیگی کا بیان :

عمدۃ القاری میں ہے : ” جس چیز کا دینا تم پر لازم ہے اس کے دینے سے منع کرنا تم پر حرام ہے ۔ ‘‘ ( [3] )

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !  اگر آپ کے ذمے کسی کا کوئی حق ہے تو اسے موت سے پہلے پہلے ادا کردیجئے کہ اسی میں عافیت ہے ، دنیا میں کسی کا حق مالی صورت میں ادا کرنا بہت آسان ہے لیکن قیامت کے دن کسی کا حق نیکیوں کی صورت میں ادا کرنا یا اس کے گناہ لے کر اسے راضی کرنا بہت مشکل کام ہے ، اس سے بڑی مفلسی کیا ہوگی کہ کل بروزِ قیامت بندہ ڈھیروں نیکیوں کے ساتھ آئے مگر وہ لوگ جن کے اس نے حق دبائے ہوں گے یا حق تلف کیے ہوں گے وہ اس کی نیکیاں لے جائیں اور اس کا نامہ اعمال خالی ہوجائے ۔  حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے استفسار فرمایا :  ’’کیا تم جانتے ہوکہ مفلس کون ہے ؟  ‘‘   عرض کیا :  ’’يارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !  ہم میں مفلس وہ کہلاتا ہے جس کے پاس نہ درہم ہوں نہ کوئی مال ہو ۔ ‘‘ تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا :  ’’ميری اُمت ميں مفلس وہ ہے جو قيامت کے دن نماز ، زکوٰۃ اور روزے لے کر حاضر ہو گا اور اس نے اِس کو گالی دی ہو گی ، اِس کا مال چھينا ہو گا ، اس کا خون بہایا ہوگا اور اسے مارا ہوگا تو اس کی نیکيوں ميں سے کچھ نيکياں اسے دے جائیں گی اور کچھ اسے دے دی جائیں گی اور اگر پورا حق ادا کرنے سے پہلے اُس کی نيکياں ختم ہو گئيں تو ان کے گناہ لے کر اس پر ڈال دئیے جائیں گے اور اسے جہنم ڈال دیا جائے گا ۔ ‘‘ ( [4] )

آج کل قرض کے نام پر لوگوں کے ہزاروں بلکہ لاکھوں روپے ہڑپ کرلئے جاتے ہیں ۔  ابھی تو یہ سب آسان لگ رہا ہوگا لیکن قِیامت میں بہت مہنگا پڑجائے گا ۔  میرے آقا اعلیٰ حضر ت امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰن نقل کرتے ہیں :  ’’جو دنیا میں کسی کے تقریبًا تین پیسے دَین ( یعنی قرض ) دبالے گا بروزِقیامت اسے ان کے بدلے سات سو باجماعت نمازیں دینی پڑ جائیں گی ۔ ‘‘ ( [5] ) جی ہاں !  جو کسی کا قرضہ دبالے وہ ظالم ہے اور سخت نقصان وخُسران میں ہے ۔ حضرت سیِّدُنا سلیمان طبرانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی ایک روایت نقل کرتے ہیں کہ سرکارمدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایاجس کا مفہوم ہے : ” ظالم کی نیکیاں مظلوم کو ، مظلوم کے گناہ ظالم کو دلوائے جائیں گے  ۔ ‘‘ ( [6] )

 ( 3 ) ناحق طلبی کی مذمت :

عَلَّامَہ مُحَمَّد بِنْ عَلَّان شَافِعِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’ناحق طلبی سے مراد یا تو یہ ہے کہ تم پر اس چیز کا لینا حرام ہے جس کا لینا تمہارے لیے جائز نہیں یا یہ معنی ہے کہ مطلقاً سوال کرنا منع ہے ۔ ‘‘ ( [7] )

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !  اگر ہم اپنے معاملات پر غور کریں تو ہمارے سامنے کئی ایسی چھوٹی چھوٹی چیزیں ظاہر ہوں گی جنہیں ہم اپنے کام میں لے آتے ہیں مگر اُن کا استعمال ہمارے لیے شرعاً جائز نہیں ہوتا ۔  مثلاً کسی نے کوئی چیز امانت رکھوائی مگر اس کی اجازت کے بغیر اس میں تصرف کرلیا ، کسی سے عاریۃً کوئی چیز لی اور پھر جان بوجھ کر واپس نہ کی ، کسی سے قرض لینے کے بعد جان بوجھ کر اسے واپس نہیں کیا ، کسی سے اس کا مال ظلماً چھین کر اپنے مال میں شامل کرلیا ، سبزیوں اور پھلوں کی ریڑھیوں سے چپ چاپ کچھ نہ کچھ اٹھا کر اپنے تھیلے میں یا منہ میں ڈال لیا ، معلوم ہے کہ یہ چیز فلاں کی ہے مگرپھر بھی اس کی اجازت کے بغیر اس میں تصرف کرلیا ۔  واضح رہے کہ یہ تمام کام ناجائز وحرام اور جہنم میں لے جانے والے کام ہیں ۔  دنیا میں اگر حُقُوقُ اللہ میں کوئی کوتاہی ہوگئی تو ہوسکتا ہے کل بروزِ قیامت اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اپنی کرم نوازی سے اسے معاف فرمادے مگر حقوق العباد کا معاملہ نہایت ہی سخت ہے اگر آج دنیا میں کسی کا کوئی حق دبا لیا تو کل بروز قیامت جب تک وہ بندہ معاف نہیں کرے گا رب تعالی بھی معاف نہ فرمائے گا ، بظاہر معمولی نظر آنے والی شے بھی اگربِغیر اجازت استعمال کر ڈالی اورقِیامت کے



[1]     سنن کبری للنسائی ، کتاب الزکاۃ ، باب المنان بما اعطی ، ۲ / ۴۲ ، حدیث : ۲۳۴۳ ۔

[2]      ترمذی ، کتاب الفتن ، باب ما جاء فی علامۃ حلول المسخ والخسف ، ۴  / ۸۹ ، حدیث : ۲۲۱۷ ۔

[3]      عمدۃ القاری ، کتاب فی الاستقراض ۔ ۔ ۔ الخ ، باب ما ینھی عن اضاعۃ المال ، ۹ / ۱۳۱ ، تحت الحدیث : ۲۴۰۸ ۔

[4]     مسلم ، کتاب البر والصلۃ والآداب ، باب تحریم الظلم ، ص۱۳۹۴ ، حدیث : ۲۵۸۱ ۔

[5]     فتاوٰی رضویہ ، ۲۵ / ۶۹ ماخوذا ۔

[6]     معجم کبیر ، باب الخاء ، خالد بن زید بن کلیب ۔ ۔ ۔ الخ ، ۴ / ۱۴۸ ، حدیث :  ۳۹۶۹ ۔

[7]     دلیل الفالحین ، باب فی تحریم العقوق وقطعیۃ الرحم ، ۲ / ۱۸۳ ، تحت الحدیث : ۳۴۱ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن