دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

مؤمنین کو ایذا دینے والے پر لعنت :

عَلَّامَہ اِسْمَاعِیْل حَقِّی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی اس آیت مبارکہ کی تفسیر میں فرماتے ہیں : ’’مسلمان مَردوں یا عورتوں کو بے کیے ستانے سے مراد یہ ہے کہ ان کے حق میں وہ باتیں کرتے یا ان کے ساتھ وہ کام کرتے ہیں جس سے انہیں رنج پہنچتا ہے حالانکہ کوئی ایسی وجہ نہیں ہوتی کہ جس پر انہیں دُکھ یا رنج پہنچایا جائے ۔  پچھلی آیت مبارکہ میں اللہ ورسول کو ایذا پہنچانے کا ذکر ہے ، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو ایذا دینا ہر حال میں ناحق ہے جبکہ عام مؤمینن و مؤمنات کو ایذا دینا کبھی حق ہوتا ہے کبھی نا حق ۔  آیت مبارکہ عام ہے اس میں ہر وہ ایذا یعنی تکلیف مراد ہے جو کسی بھی  مؤمن مرد وعورت کو ناحق دی جائے ۔ بہتان کا معنیٰ ہے  : کسی کے حق میں ایسی بات کہنا  جو اس نے نہ کی ہو ۔  یہ آیت مبارکہ پچھلی آیت مبارکہ کے فوراً بعد آئی ہے جس میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ایذا دینے کا ذکر ہے ۔ اس میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ مؤمنین کو ایذا دینا ایسے ہے جیسے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ایذا دینا اور رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ایذا دینا ایسا ہے جیسے اللہ عَزَّوَجَلَّ کو ایذا دینا اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو اِیذا دینے والے پر دنیا وآخرت میں لعنت اور ذلت ورسوائی ہے ، تو پس مؤمنین کو ایذا دینے والا بھی ایسا ہی ہے ۔ ‘‘ ( [1] )

مؤمن کو ہر طرح کی اذیت دینا حرام :

عَلَّامَہ اَبُوْ عَبْدُ اللہ مُحَمَّد بِنْ اَحْمَد قُرْطُبِیْ  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں :  ’’مسلمان مَردوں اور مسلمان عورتوں کو قبیح اَفعال واَقوال دونوں سے ہی اذیت ہوتی ہے جیسا کہ کسی پر بہتان لگانا اور اسے جھٹلانا ۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ آیت مبارکہ میں اذیت دینے سے مراد یہ  ہے  کہ کسی مؤمن کو  مذموم حسب کی وجہ سے یا مذموم پیشہ کی وجہ سے یا ایسی چیز کی وجہ سے عار دلانا کہ جب وہ اسے سنے تو اس کے لئے وہ بوجھ بنے کیونکہ مؤمن کو ہر طرح کی اذیت دینا حرام ہے ۔ ‘‘ ( [2] )

کتے اور سور کو بھی ناحق ایذا دینا حلال نہیں :

صَدرُ ا لا فاضِل حضرتِ علّامہ مولانا سَیِّدمحمد نعیم الدین مُراد آبادیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْھَادِی مذکورہ آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں  : ’’ یہ آیت ان منافقین کے حق میں نازل ہوئی جو حضرت علی مرتضٰیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو ایذا دیتے تھے اور ان کے حق میں بدگوئی کرتے تھے ۔ حضرت فضیل نے فرمایا کہ کتّے اور سور کو بھی ناحق ایذا دینا حلال نہیں تو مومنین و مؤمنات کو ایذا دینا کس قدر بدترین جُرم ہے  ۔ ‘‘ ( [3] )

 ( 2 ) سائل کو مت جِھڑکو

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے :

وَ اَمَّا السَّآىٕلَ فَلَا تَنْهَرْؕ(۱۰) ( پ۳۰ ، الضحی : ۱۰ )      ترجمۂ  کنزالایمان  :  اور منگتا کو نہ جھڑکو ۔

سائل آخرت کا ڈاکیا ہے  :

عَلَّامَہ اَبُوْ عَبْدُ اللہ مُحَمَّد بِنْ اَحْمَد قُرْطُبِیْ عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں :  ’’سائل کو نہ جھڑکو یعنی اسے مت ڈانٹو ۔  یہاں سائل کو سخت بات کہنے سے منع کیا گیا ہے ، بلکہ  اسے تھوڑا  مال دے کر یا اچھے انداز میں لوٹائے ۔ حضرت سیدنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ حضور نبی رحمت شفیع اُمَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا  : ’’جب سائل سوال کرے تو تم میں سے کسی کو اسے عطا کرنے سے کوئی چیز نہ روکے اگر چہ وہ عطا کرنے والا سائل کے ہاتھوں میں دو سونے کے کنگن دیکھے ۔   ‘‘  حضرت سیدنا اِبراہیم بن ادہم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَمنے فرمایا : ’’سائلیں کتنے اچھے لوگ  میں جو ہمارا زادہِ راہ آخرت کے لئے اٹھا کر لے جاتے ہیں ۔   ‘‘  سیدنا ابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے فرمایا : ’’سائل آخرت کا ڈاکیا ہے ، وہ تمہارے دروازے پر آتا ہے اور کہتا ہے  : کیا تم اپنے گھر والوں کے لئے کوئی چیز بھیجنا چاہتے ہو؟  ‘‘  حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا : ’’سائل کو تھوڑا ما ل دے کر یا اچھا جواب دے کر واپس کرو ، بیشک تمہارے پاس وہ آتا ہے جو نہ انسانوں میں سے ہوتا ہے اور نہ جنوں میں سے ، مگر وہ یہ دیکھتا ہے کہاللہ عَزَّ  وَجَلَّنے تمہیں جو عطا کیا ہے اس میں تمہارا کیا رویہ ہے ۔   ‘‘  یہاں سائل سے مراد وہ سائل ہے جو دین کے متعلق سوال کرے ، یعنی اس سے سخت بات نہ کہو اور نہ ہی اسے پچھاڑو بلکہ اسے نرمی اور شفقت سے جواب دو ۔  علامہ ابن عربی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ دینی سائل کو جواب دینا عالم پر فرض کفایہ ہے ۔ ‘‘ حضرت سیدنا ابودرداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ اصحاب حدیث کی طرف دیکھتے تو ان کے لیے اپنی چادر بچھا دیا کرتے تھے اور انہیں کہا کرتے تھے : ” خوش آمدیداے عاشقا نِ رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔   ‘‘  حضرت سیدنا ابو ہارون عبدی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ جب ہمارے پاس حضرت سیدنا ابو سعید خدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ تشریف لاتے تو فرماتے : رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی وصیت کے ساتھ مرحبا !  بے شک رسول کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا :  ’’لوگ تمہارے تابع ہیں ، بعض لوگ تمہارے پاس زمین کے مختلف حصوں سے مسائل سیکھنے کے لیے آئیں گے تو جب وہ تمہارے پاس آئیں تو انہیں بھلائی کی وصیت کرنا ۔ ‘‘ ( [4] ) صَدرُ ا لا فاضِل حضرتِ علّامہ مولانا سَیِّدمحمد نعیم الدین مُراد آبادیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْھَادِی مذکورہ آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں  : ’’یاکچھ دے دو  یا حسنِ اخلاق اور نرمی کے ساتھ عذر کردو ۔ یہ بھی کہا گیا



[1]     تفسیرروح البیان ، پ۲۲ ، الاحزاب ، تحت الآیۃ : ۵۸ ، ۷ /  ۲۳۹ ، ۲۳۸ ۔

[2]     تفسیر قرطبی ، پ۲۲ ، الا حزاب ، تحت الآیۃ : ۵۸ ، الجزء الرابع عشر ، ۷ /  ۱۷۸ ۔

[3]     تفسیرخزائن العرفان ، پ۲۲ ، الاحزاب ، تحت الآیۃ :  ۵۸ ۔

[4]     تفسیر قرطبی ، پ۳۰ ، الضحی ، تحت الآیۃ : ۱۰ ، الجزء العشرون ، ۱۰ /  ۷۱ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن