دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

محبوب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ۔  بعض نے ان کا نام کلثوم بن زھدم بھی ذکر کیا ہے ۔  ایک روایت کے مطابق ان صحابی کا نام کلثوم بن ھدم تھا لیکن یہ بات درست نہیں ہے کیونکہ ان کا وصال تو ابتدائے ہجرت میں قتال کی آیات نازل ہونے سے پہلے ہی ہوگیا تھا ۔ علامہ ابن عبد البر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں :  ” حضرت سیدنا کلثوم بن ھدم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ بہت بزرگ صحابی تھے ، حضور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بعثت سے قبل ہی مدینہ منورہ میں ایمان لے آئے تھے ۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جب مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ ہجرت کرکے تشریف لائے تو سب سے پہلے ابتدائی چار دن اِن ہی کے گھر ٹھہرے تھے ، بعدازاں حضرت سیدنا ابو ایوب انصاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے گھر تشریف لے گئے ۔  حضرت سیدنا کلثوم بن ھدم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا وصال بدر سے قبل ہوگیا تھا ، ہجرت کے بعد انصار میں سب سے پہلے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا ہی وصال ہوا ۔ “ ( [1] )

مدنی گلدستہ

’’رب کریم کی رضا  ‘‘  کے 11حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور

  اس کی وضاحت سے ملنے والے 11مدنی پھول

(1)   سفر ہو یا حضر صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نماز باجماعت کا خصوصی اہتمام فرمایا کرتے تھے ۔

(2)   تمام صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے پسندیدہ اور محبوب بندے ہیں مگر بعض صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کو بارگاہِ ربُّ العزت اور بارگاہِ رِسالت میں خصوصی مقام ومرتبہ بھی حاصل تھا ۔  

(3)   شاگرد کی شکایت اُستاد سے مُرید کی شکایت پیر سے حتی کہ اپنے امام کی شکایت سلطانِ اسلام سے کرسکتے ہیں یہ غیبت نہیں بلکہ اِصلا ح ہے جبکہ اِصلاح ہی کی نیت ہو ۔

(4)   اعمال کا دارومدار مقاصد اور نیتوں پر ہے ۔

(5)   سورۃ اخلاص میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی مختلف صفاتِ کا بیان ہے  ۔

(6)   قرآنِ پاک کی مختلف سورتوں کے مختلف فضائل بیان فرمائے گئے ہیں ، سورۂ اخلاص کی بھی بہت فضیلت ہے ، تین بار سورۂ اخلاص کو پڑھنا پورے قرآن کے برابر ثواب ہے ۔

(7)   جب بنده اخلاص كے ساتھ کوئی عمل کرتاہے تو وہ انعامات ربانی کا مصداق بن جاتاہے  ۔

(8)   قرآن اور صاحب قرآن سے محبت میں دارَین کی فلاح ہے  ۔

(9)   جب بھی کسی معاملے کا فیصلہ کرنا ہو تو فریقین کا موقف سننے کے بعد فیصلہ کرنا چاہیے ۔

(10)   جس نے قرآن کے حلال کو حلال جانا اور حرام کو حرام تو ایسا شخص کل بروزِ قیامت اپنے خاندان کے دس ایسے لوگوں کی شفاعت کرے گا جن پر جہنم واجب ہوچکا ہوگا ۔

(11)  قرآنِ پاک سے محبت کرنے والا بھی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا محبوب بن جاتا ہے ۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں قرآنِ پاک کی تلاوت کرنے کی سعادت نصیب فرمائے ، تلاوتِ قرآن کے سبب محبت الہی نصیب فرمائے ، ہمیں قرآنِ پاک کے حلال کو حلال جاننے اور حرام کو حرام جاننے کی توفیق عطا فرمائے ، ہمارے تمام گناہوں کو معاف فرمائے ، ہماری حتمی مغفرت فرمائے ۔    

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

باب نمبر : 48                                                                                                                                         نیک لوگوں کو ايذا   دینے سے ڈرانے  کا بیان

نیک لوگوں ، مُحتاجوں اور مَساکِین کو ايذا   دینے سے ڈرانے  کا بیان

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !  بلا وجہ شرعی کسی کو بھی تکلیف پہنچانے کی اِسلام میں قطعاً اجازت نہیں ہے ۔ اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو یقیناً اس کا یہ عمل سراسر اِسلامی تعلیمات کے منافی ہے  ۔ اسلام تو لوگوں کی داد رسی کرنے ، محتاجوں کی مددکرنے ، اُن سے تکالیف کو دور کرنے کی تربیت دیتاہے  ۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے نیک بندوں سے حسن سلوک ، ان کے ساتھ تعاون ، مشکل وقت میں ان کی مدد یہ وہ اوصاف ہیں جو ایک مسلمان کی شخصیت کا حسین امتزاج ہیں ۔ مسلمان تو مسلمان اسلام نے  کسی کافر کو بھی بلا وجہ تکلیف دینے سے منع فرمایا ہے تو یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ایک مسلمان ہی دوسرے مسلمان کو تکلیف دے ؟ ریاض الصالحین کایہ باب بھی  ” نیک لوگوں محتاجوں اور مساکین کو ایذا پہنچانے سے ڈرانے “ کے بارے میں ہے ۔  عَلَّامَہ اَبُو زَکَرِیَّا یَحْیٰی بِنْ شَرَف نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے اس باب میں2آیات مبارکہ اور1حدیث پاک بیان فرمائی ہے ۔  پہلے آیات اوران کی تفسیر ملاحظہ کیجئے ۔

 ( 1 ) مسلمانوں کو بلا وجہ ستانا گناہ ہے

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے :

وَ الَّذِیْنَ یُؤْذُوْنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ بِغَیْرِ مَا اكْتَسَبُوْا فَقَدِ احْتَمَلُوْا بُهْتَانًا وَّ اِثْمًا مُّبِیْنًا۠(۵۸) ( پ۲۲ ، الاحزاب : ۵۸ )

ترجمۂ  کنزالایمان  :  اور  جو ایمان والے مَردوں اور عورتوں کو بے کیے ستاتے ہیں انہوں نے بہتان اور کُھلا گناہ  اپنے سر لیا ۔

 



[1]     الاصابۃ ، کرز بن زھدم ، ۵ / ۵۰۲ ، رقم : ۷۴۰۱ ، ارشاد الساری ، کتاب التوحید ، باب ما جاء فی دعاء ۔ ۔  ۔ الخ ، ۱۵ / ۳۸۶ ، تحت الحدیث :  ۷۳۷۵ ، الاستیعاب ، کلثوم بن الھدم الانصاری ، ۳ / ۳۸۴ ، دلیل الفالحین ، باب علامات حب اللہ تعالی للعبد ، ۲ / ۲۶۵ ، تحت الحدیث :  ۳۸۸ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن