دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

دیتا ہے یا پھر  اس پراس طرح آسانی فرماتا ہے کہ اس کی دعائیں اور حاجتیں جلدپوری  فرماتا ہے ۔ ‘‘ ( [1] )

مدنی گلدستہ

’’اولیاء  ‘‘  کے 6 حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور  اور

 اس کی وضاحت سے ملنے والے 6مدنی پھول

(1)   اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے ولیوں سے دشمنی رکھنا دنیا وآخرت کی تباہی وبربادی کا سبب ہے ۔

(2)   اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے ولیوں سے دشمنی رکھنے والا دراصل اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا دشمن ہے اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّکا اس کے خلاف اعلانِ جنگ ہے اور جس کے خلاف خود ربّعَزَّ  وَجَلَّ اِعلانِ جنگ فرمادے یہ اس کے بُرے خاتمے اور دنیا وآخرت میں کامیاب نہ ہونے پر دلالت کرتا ہے ۔

(3)   اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے ولیوں سے اُن کی ولی ہونے کی وجہ سے عداوت یعنی دشمنی رکھنے کو علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامنے کفر لکھا ہے ۔

(4)   فرائض کی ادائیگی ربّ عَزَّ وَجَلَّ کو بہت محبوب ہے جبکہ فرائض کے ساتھ ساتھ نوافل کی ادائیگی بھی ربّعَزَّ  وَجَلَّ کے قرب کا بہت بڑا ذریعہ ہے ۔

(5)   جو نوافل فرائض کی ادائیگی کے بعد اداکیے جائیں وہی قُرب الٰہی کا ذریعہ بنتے ہیں ۔

(6)   جس بندے سے ربّعَزَّ  وَجَلَّ محبت فرماتا ہے اسے خلافِ شرع کاموں سے محفوظ فرمادیتا ہے ۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں فرائض کے ساتھ ساتھ نوافل کا بھی پابند بنائے اور ہمیں اپنے محبوب بندوں میں شامل فرمائے اور اپنے اولیا کی دشمنی اور بغض سے محفوظ فرمائے ، ہمیں فقط اُن کی محبت نصیب فرمائے ۔                                  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث  نمبر : 387                                                                                                                                                                                                         محبوب الٰہی ، محبوب جبریل

عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ عَنِ النَّبِىِّ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم قَالَ :  اِذَا اَحَبَّ اللَّهُ تَعَالٰی الْعَبْدَ نَادَى جِبْرِيلَ :  اِنَّ اللَّهَ تَعَالٰی يُحِبُّ فُلاَنًا فَاَحْبِبْهُ  فَيُحِبُّهُ جِبْرِيْلُ  فَيُنَادِى فِى أَهْلِ السَّمَاءِ :  اِنَّ اللَّهَ  يُحِبُّ فُلاَنًا فَاَحِبُّوهُ فَيُحِبُّهُ اَهْلُ السَّمَاءِ  ثُمَّ يُوضَعُ لَهُ الْقَبُولُ فِى الْاَرْضِ. ( [2] ) وَفِيْ رِوَايَةٍ لِمُسْلِمٍ :  قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم :  اِنَّ اللَّهَ  تَعَالٰی اِذَا اَحَبَّ عَبْدًا دَعَا جِبْرِيْلَ فَقَالَ :  اِنِّي اُحِبُّ فُلَانًا فَاَحْبِبْهُ فَيُحِبُّهُ جِبْرِيلُ ثُمَّ يُنَادِي فِي السَّمَاءِ فَيَقُولُ : اِنَّ اللَّهَ  يُحِبُّ فُلَانًا فَاَحِبُّوْهُ فَيُحِبُّهُ اَهْلُ السَّمَاءِ ثُمَّ يُوضَعُ لَهُ الْقَبُولُ فِي الْاَرْضِ وَاِذَا اَبْغَضَ عَبْدًا دَعَا جِبْرِيلَ فَيَقُولُ :  اِنِّي اُبْغِضُ فُلَانًا فَاَبْغِضْهُ فَيُبْغِضُهُ جِبْرِيلُ ثُمَّ يُنَادِي فِي أَهْلِ السَّمَاءِ  اِنَّ اللَّهَ يُبْغِضُ فُلَانًا فَاَبْغِضُوهُ فَيُبْغِضُہُ اَھْلُ السَّمَاءِ ثُمَّ تُوضَعُ لَهُ الْبَغْضَاءُ فِي الْاَرْضِ. ( [3] )

ترجمہ : حضرتِ سَیِّدُناابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : ’’اللہ عَزَّ  وَجَلَّ جب کسی بندے سے محبت فرماتا ہے تو جبریل کو ندا دیتا ہے کہ بے شک اللہ عَزَّ وَجَلَّ فلاں بندے سے محبت فرماتا ہے لہٰذا  تم بھی اس سے محبت کرو چنانچہ جبریل بھی اس سے محبت کرتے ہیں پھر حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَام آسمان والوں میں ندا کرتے ہیں کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ فلاں شخص سے محبت فرماتا ہے لہٰذا تم بھی اس سے محبت کرو ، پس آسمان والے بھی اس سے محبت کرتے ہیں پھر زمین میں اسے مقبول بنادیا جاتا ہے ۔   ‘‘  مسلم شريف کی روايت میں ہے :  حضرتِ سَیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ دو عالم کے مالک ومختار ، مکی مَدَنی سرکارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا :  ” اللہ عَزَّ  وَجَلَّ جب کسی بندے سے محبت فرماتا ہے تو جبریل امین عَلَیْہِ السَّلَام کو بلاکر فرماتا ہے  کہ بے شک میں فلاں آدمی سے محبت کرتا ہوں لہٰذا  تم بھی اس سے محبت کرو ۔ چنانچہ جبریل امین بھی اس سے محبت کرتے ہیں پھر حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَام آسمان والوں میں ندا کرتے ہیں کہ ’’اللہ عَزَّ  وَجَلَّ فلاں شخص سے محبت فرماتا ہے لہذا تم بھی اس سے محبت کرو  ۔   ‘‘  پس آسمان والے بھی اس سے محبت کرتے ہیں ، پھر زمین میں اسے مقبول بنادیا جاتا ہے ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ جب کسی بندے کو ناپسند فرماتاہے تو جبریل عَلَیْہِ السَّلَام کو بلاکر فرماتا ہے کہ میں فلاں شخص کو ناپسند کرتا ہوں لہٰذا  تم بھی اسے ناپسند کرو ۔ چنانچہ جبریل عَلَیْہِ السَّلَام بھی اسے ناپسند کرتے ہیں پھر وہ آسمان والوں میں اعلان کرتے ہیں کہ’’اللہ عَزَّ  وَجَلَّ فلاں شخص کو ناپسند فرماتا ہے لہٰذا  تم لوگ بھی اسے ناپسند کرو ۔ ‘‘ پھر آسمان والے بھی اس سے ناپسند کرتے ہیں پھر زمین میں بھی اس کے لیے ناپسندیدگی رکھ دی جاتی ہے ۔   ‘‘ 

رب تعالٰی کی بندے سے محبت کا معنٰی :

رب تعالیٰ کی اپنے بندے سے محبت کے شارحین نے مختلف معنی بیان فرمائے ہیں ۔ چنانچہعَلَّامَہ مُحَمَّد بِنْ عَلَّان شَافَعِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِیفرماتے ہیں :  ” اللہ عَزَّ  وَجَلَّ بندے سے اس



[1]     عمدۃ القاری ، کتاب الرقاق ، باب التواضع ، ۵  ۱ / ۵۷۷ ، تحت الحدیث : ۶۵۰۲ ۔

[2]     بخاری ، کتاب بدء الخلق ، باب ذکر الملائکۃ ، ۲ / ۳۸۲ ، حدیث : ۳۲۰۹ ۔

[3]     مسلم ، کتاب  البر والصلۃ والاداب ، باب اذااحب اللہ عبدا ، ص۱۴۱۷ ، حدیث : ۱۶۳۷ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن