دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

مسجد میں علم دِین کی مجلس :

مذکورہ بالا حدیث پاک میں اِس بات کا بیان ہے کہ حضرت سیدنا معاذ بن جبل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ اور آپ کے متعلقین مسجد میں علم دِین کی مجلس لگایا کرتے تھے ۔  اس سے معلوم ہوا کہ مسجد میں علم دِین کی مجلس لگانا اور دینی علوم حاصل کرنا بالکل جائز بلکہ بڑے اجروثواب کا باعث ہے نیز مسجد میں علم دِین سیکھنا سکھانا حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی سنت ہے ، صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کا ایک گروہ ایسا بھی تھا جو ہر وقت مسجد میں مقیم رہتاتھا اور بارگاہ ِرِسالت کے علمی فیضان سے فیضیاب ہوتا رہتا تھا ان صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکو اَصحافِ صفہ کہا جاتا تھا ۔  الغرض مسجد میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ذکر کرنے ، علم دِین کی مجلس لگانے والوں کے بہت فضائل بیان فرمائے گئے ہیں ۔ چنانچہ اِس ضمن میں تین فرامین مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پیش خدمت ہیں :

 ( 1 ) ’’مسجد میں بیٹھنے والے میں تین خصلتیں ہوتی ہیں : ! اِس سے فائدہ حاصل کیاجاتا ہے یا!وہ حکمت بھرا کلام کرتاہے یا!رحمت کامنتظر ہوتا ہے ۔ ‘‘ ( [1] ) ( 2 ) ’’بے شک کچھ لوگ ( گویا ) مساجد کے ستون ہوتے ہیں ، ملائکہ ان کے ہم نشین ہوتے ہیں اگر وہ غائب ہو جائیں تو ملائکہ انہیں تلاش کرتے ہیں اور اگر بیمار ہوں توان کی عیادت کرتے ہیں اور اگر انہیں کوئی حاجت درپیش ہو توان کی مدد کرتے ہیں  ۔ ‘‘ ( [2] ) ( 3 ) حضرتِ سیدنا عُقْبَہ بن عامررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ شہنشاہِ مدینہ ، قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمباہر تشریف لائے ہم اس وقت صفہ ( مسجد نبوی شریف سے متصل چبوترے ) پر بیٹھے تھے ۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا : ’’ تم میں سے کون یہ پسند کرتاہے کہ وہ روزانہ صبح کو بُطحان یا عقیق کی وادیوں میں جائے اورکوئی گناہ اور قطع رحمی کئے بغیر دو بڑے کوہان والی اونٹنیاں لے کر واپس لوٹے ؟  ‘‘   تو ہم نے عرض کیا : ’’یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !  ہم میں سے ہر ایک یہ پسند کرتا ہے ۔   ‘‘  فرمایا : ’’ تو تم میں سے کوئی صبح کے وقت مسجد میں کیوں نہیں جاتااورکتابُ اللہ کی دو آیتیں سیکھتا یا تلاوت کرتاکہ یہ تمہارے حق میں دواونٹنیوں سے بہتر ہيں اور تین آیتیں تمہارے لئے تین اونٹنیوں سے بہتر ہيں اور چار آیتیں چار اونٹنیوں سے بہتر ہیں اوراسی قدر اونٹوں  سے بہتر ہیں ۔ ‘‘ ( [3] )

مسجد میں دینی مسائل سکھانا :

واضح رہے کہ جہاں مسجد کو بنانا ایک بہت بڑے ثواب کا کام ہے وہیں اسے آباد کرنا بھی بہت بڑے اجروثواب کا باعث ہے ، مسجد میں نماز ادا کرنا ، اُس میں انفرادی یا اجتماعی طور پر ذکرُاللہ کرنا ، مسجد میں علم دِین کی مجلس لگانا یہ تمام صورتیں مسجد کو آباد کرنے کی ہیں ۔  حضرت سیدنا معاذ بن جبل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا اپنے متعلقین یا شاگردوں کے ساتھ مسجد میں علم دین کی مجلس لگانا یقیناً مسجد کو آباد کرنا ہے ۔ مساجد کو آباد کرنے اور اُسی میں پڑے رہنے والوں کے بھی احادیث میں بہت فضائل بیان فرمائے گئے ہیں ۔ چنانچہ اِس ضمن میں تین فرامین مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پیش خدمت ہیں :  ( 1 ) ’’بے شک اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے گھروں کو آباد کرنے والے ہی اللہ والے ہیں ۔ ‘‘ ( [4] )  ( 2 ) ’’مسجدہر پرہیز گا ر کاگھر ہے اور جس کا گھر مسجد ہو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اُسے راحت ، رحمت اور پل صرا ط سے باحفاظت گزار کراپنی رضا والے گھر جنت کی ضمانت دیتا ہے ۔ ‘‘ ( [5] ) ( 3 ) ’’جب کوئی بندہ ذکر ونَماز کے لئے مسجد کو ٹھکانا بنالیتاہے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اُس سے ایسے خوش ہوتا ہے جیسے لوگ اپنے گمشدہ شخص کی اپنے ہاں آمد پر خوش ہوتے ہیں ۔ ‘‘ ( [6] )

دعوت اسلامی اور مساجد کی آبادکاری :

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! مساجد کو آباد کرنے کی قرآن واحادیث میں بہت فضیلت بیان فرمائی گئی ہے ، مسجد کو آباد کرنے والے حقیقی مؤمن ہیں ، مسجد کو آباد کرنے والے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے محبوب ہیں ، جو لوگ مساجد کو اپنا ٹھکانہ بنالیتے ہیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ان سے خوش ہوتا ہے ۔  اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ اِس پرفتن دور میں جہاں لوگ دِن بدن نمازوں سے دُور ہوتے جارہے ہیں ، دعوت اسلامی نے مساجد کی آبادکاری کا بیڑا اٹھایا ہے ۔   مساجد کی آبادکاری کے حوالے سے دعوت اسلامی مختلف انداز میں مدنی کاموں میں مصروفِ عمل ہے ۔ مثلاً ( 1 ) اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ شیخ طریقت امیر اہلسنت ، بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کااپنے مختلف بیانات ، مدنی مذاکروں اور مدنی مکالموں میں وقتاً فوقتاً مسجد میں نماز باجماعت کا ترغیب دلانا ( 2 ) اپنے مریدین ، طالبین ، محبین ، متعلقین وغیرہ کو عطا کیے گئے مدنی انعامات میں پانچوں نمازیں مسجد میں باجماعت پہلی صف میں تکبیر اُولیٰ کے ساتھ اداکرنے کی ترغیب ( 3 ) آپ کی جانب سے چلائی گئی مسجد بھرو تحریک ( 4 ) دعوت اسلامی کے مختلف مبلغین  کا اپنے بیانات میں بھی مسجد میں نماز باجماعت کی ترغیب دلانا  ( 5 ) دعوت اسلامی کے تحت راہِ خدا میں سفر کرنے والے مدنی قافلوں کا مساجد میں ہی قیام کرنا اور اس کی آبادکاری کے لیے مختلف علاقوں میں اِنفرادی واجتماعی کوششیں کرنا ( 6 ) مساجد میں ہفتہ وار اجتماعات کی ترکیب بنانا ( 7 ) مسجد درس کی ترکیب بنانا ( 8 ) مساجد میں تربیتی حلقوں کا قیام ( 9 ) مساجد میں مختلف اجتماعاتِ ذکر ونعت کا قیام ( 10 ) مساجد میں ماہ رمضان میں 30دن ، 10دن کے اجتماعی نفلی وسنت اعتکاف کا قیام ( 11 ) مساجد میں تربیتی اجتماعات کی ترکیب ( 12 ) مساجد میں مختلف علمی نشستوں کا قیام ( 13 ) مساجد میں مختلف علمی وتربیتی کورسز کا قیام ۔ وغیرہ

 



[1]     الترغیب والترھیب ، کتاب الصلوۃ ، ۱ / ۱۳۸ ، حدیث : ۸ ۔

[2]     مستد رک حاکم ، کتاب التفسیر ، ۳ / ۱۶۲ ، حدیث : ۳۵۵۹  ۔

[3]     مسلم ، کتاب صلاۃ المسافرین ، باب فضل قرا ء ۃالقرآن ، ص ۴۰۲ ، حدیث : ۸۰۳ ۔

[4]     معجم اوسط ، ۲ / ۵۸ ، حدیث : ۲۵۰۲ ۔

[5]     مجمع الزوائد ، کتا ب الصلوۃ ، با ب لزوم المسجد ، ۲ / ۱۳۴ ، حدیث : ۲۰۲۶ ۔

[6]     ابن ماجہ ، کتا ب المساجد والجماعات ، با ب لزوم المساجد ، ۱ / ۴۳۸ ، حدیث : ۸۰۰ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن