دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

کرکے اس اسلامی عمارت کو مضبوط کرتے اور اسے تقویت دیتے ہیں۔

   (4)حقیقی مددگار اللہ عَزَّ  وَجَلَّہے اوراس کی عطا سے اس کے بندے بھی معاون و مددگار ہیں۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں اپنے مسلمان بھائیوں کی باہم مددونصرت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔                      آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر : 223                                                                                  مسلمانوں کو تکلیف نہ دینے کا حکم

عَنْ اَبِیْ مُوْسٰی رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ :  قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :  مَنْ مَرَّ  فِیْ شَيْءٍ مِّنْ مَسَاجِدِنَا اَوْ اَسْوَاقِنَاوَمَعَہُ نَبْلٌ فَلْيُمْسِکْ اَوْلِیَقْبِضْ عَلَى نِصَالِهَا بِكَفِّهِ اَنْ یُّصِیْبَ اَحَدًا مِّنَ الْمُسْلِمِیْنَ مِنْھَا شَیْءٌ.([1])

ترجمہ : حضرتِ سَیِّدُنا ابوموسیٰرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا : ’’جو شخص ہماری مسجدوں یا بازاروں میں گزرے اور اس کے پا س تیرہوتو اسے چاہیےکہ وہ اسے تھام لے۔ ‘‘یا (ارشاد فرمایا : )’’اس  کی نوک کو اپنے ہاتھ میں پکڑلےتاکہ کسی مسلمان کو اس سےکوئی تکلیف  نہ پہنچے۔ ‘‘

مسلمان کی حرمت کی تاکید:

عَلَّامَہ اَبُو الْحَسَن اِبْنِ بَطَّال عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ ذیالْجَلَال فرماتے ہیں : ’’اِس حدیث پاک میں مسلمان کی حُرمت کی تاکید ہے تاکہ اُسے کوئی خوف زدہ نہ کرے اور نہ ہی زخمی کرےکیونکہ مسلمان عمومًامساجد کے پاس سے گزرتے ہیں خصوصًانمازوں کے اوقات میں لہٰذا حضور نبی پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو یہ خطرہ ہواکہ تیر کی نوک سے کسی مسلمان کو ایذا نہ پہنچے اور یہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے اخلاقِ کریمہ کا اِظہار ہےاور اِس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مسلمانوں  کےقلیل وکثیرخون کی تعظیم ضروری ہے ۔ “ ([2])

علامہ غلام رسول رضوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’مساجد میں خصوصًا اَوقاتِ صلوٰۃ میں بہت لوگ ہوتے ہیں اگرتیر ہاتھوں میں تھامے بغیرچلے تومسلمان کو زخم آنے کا خوف ہے۔ خیال کریں کہ سیدِ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کس قدر رحیم ہیں کہ کسی کے ہاتھوں مسلمان کو اذیت نہ پہنچے۔ ‘‘([3])

بازاریاکسی اورجگہ تیریانیزہ پکڑنےکاحکم:

مذکورہ حدیث پاک میں بازار ومسجد کا ذکر ہے لیکن شارحین کرام نے یہاں پر اِس بات کو بیان فرمایا ہےکہ اِس سے مراد تمام اجتماعات ، مِنٰی ، عَرَفات ، مُزْدَلِفَہ ، عُرس وغیرہ یا وہ تمام مقامات مراد ہیں جہاں سے مسلمانوں کا گزر ہوتا ہے یاپھر جہاں مسلمان جمع ہوتے ہیں۔ نیز اِس حدیث پاک سے یہ بھی معلوم ہوا کہ عوامی جگہوں کو بناتے وقت یا اُن کو آباد کرتے وقت مسلمانوں کو نفع پہنچانے یا مسلمانوں کو نقصان سے بچانے کی نیت کی جائے ، اگرچہ اِس سے مسلمانوں کے علاوہ دیگر لوگوں کو بھی فائدہ حاصل ہوگا لہٰذامسافر خانہ ، ہستپال ، سایہ دار درخت ، کنواں وغیرہ اِن سب میں یہ ہی نیت ہونی چاہیے کہ مسلمان اِن سے نفع اُٹھائیں۔ ([4])

کسی مسلمان کو تکلیف دینا جائز نہیں:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جب بھی بازار ، مسجد ، اجتماعِ ذکرونعت ، ہفتہ واراِجتماع ، بزرگانِ دِین کے عُرس یاکسی بھی ایسی جگہ جانے کاموقع ملےجہاں لوگوں  کا مجمع ہوتواپنے ساتھ بلاضرورت ایسی چیزیں نہ رکھیں جن سے مسلمانوں کوایذا پہنچنےکا اندیشہ ہو کیونکہ بلااِجازتِ شرعی کسی مسلمان کو ایذا دینا جائز نہیں۔ مسلمان کی حرمت اور اُسے تکلیف نہ دینے کے متعلق3فرامین مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے : (1)’’ جس نےبِلاوجہ ِشَرعی کسی مسلمان کواِیذا دی اُس نے مجھے اِیذا دی اور جس نے مجھے اِیذا دی اُس نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کو اِیذا دی۔ ‘‘([5]) (2)ایک بار آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کعبہ معظمہ کو مخاطب کر کے ارشاد فرمایا : ’’مومن کی حرمت  تجھ سے زِیادہ ہے۔ ‘‘([6]) (3)’’مسلمان وہ ہے کہ جس کے ہاتھ اور زَبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں ۔ ‘‘([7])

مدنی گلدستہ

’’فاطِمَہ‘‘کے5حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور

اور اُس کی وضاحت سے ملنے والے5مدنی پھول

 



[1]   بخاری ،  کتاب الفتن ، باب قول النبی  صلی اللہ علیہ وسلم من حمل علینا السلاح فلیس منا ، ۴ / ۴۳۴ ، حدیث : ۷۰۷۵ ۔

[2]   شرح بخاری لابن بطال ، کتاب الصلوۃ ، باب یاخذ بنصول النبل...الخ  ، ۲ / ۱۰۲ ، ملخصاً۔

[3]   تفہیم البخاری ، ۱ / ۸۰۱ ۔

[4]   مرآۃ المناجیح ، ۵ / ۲۵۳ ، ۲۵۲ملخصا۔

[5]   معجم اوسط ، ۲ / ۳۸۶ ، حدیث : ۳۶۰۷۔

[6]   ابن ماجہ ، کتاب الفتن ،  باب حرمۃدم المؤمن ومالہ ، ۴ / ۳۱۹ ،  حدیث : ۳۹۳۲۔

[7]   بخاری ،  کتاب الایمان ،  باب المسلم من سلم المسلمون ۔ ۔ ۔ الخ ، ۱ / ۱۵ ، حدیث : ۱۰۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن