دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

فَقَالَ النَّبیّ صَلیَّ اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ  : کَلَّا    اِنِّی رَاَ یْتُہُ  فیِ النَّارِ فیِ بُرْدَۃٍ  غَلَّہَا  اَوْعَبَاءَ ۃٍ.([1])

ترجمہ : امیر المؤمنین حضرتِ سَیِّدُنا عمر بن خطابرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مَروی ہے فرماتے ہیں  خیبر کے دن  صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی ایک جماعت آئی ، وہ کہنے لگے : ’’فلاں شہید ہے ، فلاں شہید ہے۔ ‘‘یہاں تک کہ وہ ایک شخص  کے پاس سے گزرے تو اس کے بارے میں بھی کہنے لگے : ’’فلاں بھی شہید ہے ۔ ‘‘ تب حضور نبی اکرم ، شفیع معظم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ’’ہرگز نہیں! میں اِسے جہنم میں دیکھ رہاہوں ، ایک چادریا عبا ء(یعنی جبے)کی وجہ سے  جسے اُس نے چھپایا تھا۔ ‘‘

مال غنیمت میں خیانت کرنا  سخت حرام ہے:

علامہ اَبُو زَکَرِیَّا یَحْیٰی بِنْ شَرَف نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’اس حدیث پاک سے چند  احکام ثابت ہوتے ہیں : (1)مال غنیمت میں خیانت کرنا  سخت حرام ہے۔ (2)مال غنیمت میں خیانت چاہے کم مال کی ہو یا زیادہ دونوں برابر ہیں(یعنی دونوں کا گناہ برابر ہے )۔ (3)جومالِ غنیمت میں خیانت کرے اگر اسے جنگ میں قتل کردیا جائے تو اس پر شہید کا اطلاق کرنا منع ہے۔ (4)مسلمانوں کا اس پر اجماع ہے کہ  جنت میں کوئی ایسا شخص  داخل نہیں ہوگا جو کفر کی حالت میں مرا۔ (5)جس نے ما ل  غنیمت سے کوئی چیزخیانت سےلی اسے  واپس لوٹانا واجب ہے۔ ([2])

رسولُ اللہاپنی امت کے تمام اَعمال سے باخبر ہیں :

مُفَسِّر شہِیر ،  مُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : ’’اس حدیث پاک سے معلوم ہوتاہے کہ خیبر میں چند حضرات شہید ہوئے تھے۔ ہم نے خیبر میں سترہ شہدائے خیبر کے مزارات کی زیارت  کی جو تبوک سڑک پر واقع ہیں۔ جن میں سے حضرت سیدنا سلمہ بن اکوع رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ اور سیدنا بَراء بن بشررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکے نام معلوم ہوسکے۔ باقی کے نام ہمارے مُزَوِّرْیعنی زیارت کروانے ولے کو بھی معلوم نہ تھے۔ صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکے فلاں فلاں کو شہید کہنے کا مطلب یہ تھا یہ لوگ شہید ہیں اور فوراً جنت میں پہنچ گئے کیونکہ شہید کی رُوح مرتے ہی جنت میں پہنچ جاتی ہے ، اس لیے اسے شہید کہتے ہیں یعنی جنت میں حاضر ہوجانے والااور سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اِس فرمانِ عالیشان کہ میں اسے جہنم میں دیکھ رہا ہوں کا مطلب ہے یعنی وہ شخص شہید تو ہے مگر جنت میں نہ پہنچا ، دوزخ کی آگ کی سزا پارہا ہے کیونکہ خیانت شہادت کے لیے مضر نہیں ثواب کے لیے نقصان دہ ہے۔ جس شخص کے بارےمیں جہنم کا فرمایا چونکہ اس نے غنیمت کے مال سے ایک چادر  قبل تقسیم سے لے لی تھی لہذا وہ آگ کا عذاب پارہا ہے میں اسے آگ میں دیکھ رہا ہوں ، معلوم ہوا کہ حضور اس دنیا میں رہ کر عالَمِ غیب کی بھی ہر چیز دیکھ رہے ہیں اور ہر شخص کے ہر کھلے چھپے عمل بھی ملاحظہ فرمارہے ہیں کہ فرمایا : وہ آگ میں ہے کیونکہ اس نے خیانت کی تھی ، آگ میں ہونا عالَم غیب کی خبر ہے اور خیانت یہاں کا چھپا ہواعمل ، یہاں آگ سے مراد دوزخ کی آگ ہےاور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے اِس فرمان کہ ’’جنت میں صرف مؤمن ہی داخل ہوگا ۔ ‘‘میں یہاں جنت میں داخل ہونے سے مراد ہے اَوّل داخلہ بغیر سزا بھگتے اور مومن سے مراد مومن کامل یعنی متقی مسلمان یعنی جنت میں اَوّل داخلہ کامل مومن کو نصیب ہوگا جو ایمان و اعمال کا جامع ہو۔ خیانت کرنے والا مومن اگرچہ شہید بھی ہوجائے مگر اَوّلاً جنت میں نہ جاسکے گا۔ اس سے معلوم ہوا کہ وہ جو حدیث شریف میں ہے کہ شہید کے سارے گناہ معاف ہوجاتے ہیں وہاں حُقُوقُ اللہکے گناہ مراد ہیں حقوق العباد کی معافی مراد نہیں۔ ‘‘([3])

مِلاوٹ کرنے والے کاعبرت نا ک اَنجام:

حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا  کی خدمت میں کچھ لوگ حاضر ہوئے اورعرض کی کہ ’’ہم سفرحج پر نکلے ہوئے ہیں ، مقامِ صِفاح پر ہمارے قافلے کا آدمی فوت ہو گیا ہے۔ ہم نے اس کے لئے جب قبر کھودی توایک بہت بڑاکالا سانپ بیٹھا نظر آیاجس نے قبر کوبھر رکھا تھا اُسے چھوڑ کر دوسری قبر کھودی تو اس میں بھی وہی سانپ نظر آیا۔ ہم آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی خدمت میں اِس مسئلے کے حل کے لیے آئے  ہیں۔ ‘‘حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا  نے فرمایا : ’’یہ اُس کی خیانت کی سزا ہے جس کا وہ مرتکب ہوا کرتا تھا۔ اِسے اِن دونوں میں سے کسی ایک قبر میں دفن کر دو۔ خدا کی قسم!اگر اس دنیا کی ساری زمین بھی کھود ڈالو گے تب بھی ہر جگہ یہی صورت حال ہوگی۔ ‘‘بالآخر لوگوں نے اُسی سانپ بھری قبر میں اسے دفنا دیا۔ واپس آ کر اُس کا سامان اُس کے گھر والوں کو دے دیا اور اس کی بیوہ سے اس کے بُرے اعمال کے بارے میں دریافت کیا تو اُس نے بتایاکہ : ’’یہ اناج  بیچتا تھا اور اس میں خیانت کرتا تھا اس طرح کہ اُس میں سے اپنے گھر کے لئے کچھ نکال لیتا اور پھر کمی پوری کرنے کے لئے اُس میں اُتنی ہی مِلاوٹ کر دیتا تھا۔ ‘‘([4])         

مدنی گلدستہ

’’اَحمد‘‘کے4حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور

اور اس کی وضاحت سے ملنے والے4مدنی پھول

 



[1]   مسلم ، کتاب الایمان  ، باب غلظ تحریم الغلول۔ ۔ ۔ الخ  ، ص۷۱ ، حدیث : ۱۱۴۔

[2]   شرح مسلم للنووی ، کتاب الایمان ،  باب        غلظ   تحریم الغلول ،  ۱ / ۱۳۰ ،  الجزء الثانی۔

[3]   مرآۃالمناجیح ، ٥ / ٦٠٥ماخوذاً۔

[4]   شرح الصدور ، باب عذاب القبر ،  ص۱۷۴۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن