دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

اور اُس کی وضاحت سے ملنے والے6مدنی پھول

   (1)کسی بھی مسلمان کو ہاتھ ، زبان وغیرہ سے بلا اجازتِ شرعی کوئی بھی تکلیف دینا حرام ہے۔

   (2)ظاہری مہاجر تو وہی ہے جو اپنے ایمان کی حفاظت کے لیے کسی غیر محفوظ مقام سے محفوظ مقام کی طرف ہجرت کرجائےلیکن کامل مہاجر وہ ہے جو تمام اَحکام ِشرعیہ پر عمل کرے اور ممنوعاتِ شرعیہ سے دور رہے۔

   (3)کسی کی ہجو ، تذلیل و تحقیر سے بچتے رہنا چاہیےکہ زبان کازخم تلوار کے زخم سےگہراہوتاہے۔

   (4)اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے نیک بندے چیونٹی یا اس سے بھی زیادہ چھوٹی شے  کو  تکلیف نہیں دیتے۔

   (5)افضل وکامل مؤمن وہ ہے جو حُقُوقُ اللہ اور حقوق العبادکی مکمل ادا ئیگی کرے ۔

   (6)مذکورہ حدیث پاک جوامع الکلم سے ہے ، اس کے اندر حسن اخلاق کی جامعیت کو بیان کیا گیا ہے۔ اگر تمام مسلمان اس پر عمل کریں تو معاشرہ امن کا گہوارہ بن جائے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ سےدعاہے کہ وہ ہمیں حُقُوقُ اللہ اور حقوق العباد دونوں کو پوری طرح اداکرنے کی توفیق عطافرمائے ، ہمیں اپنی زبان ، ہاتھ اور دیگر اَعضاء سے مسلمانوں کو تکالیف دینے سے محفوظ فرمائے۔                    آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر : 212                                                                                                                                                اَمانت میں خیانت

عَنْ عَبْدِ اللہ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ قَالَ : کَانَ عَلَی ثَقَل النَّبیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم رَجُلٌ یُقَالُ لَہُ کِرْکِرَۃُ فَمَاتَ فَقَالَ رَسُول اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : ہُوَ فی النَّارِ فَذ َہَبُوْا یَنْظُرُونَ اِلَیْہِ فَوَجَدُوْا عَبَاء َۃً قَدْ غَلَّہَا.([1])

ترجمہ : حضرت سیدنا عبداللہ بن عَمر و رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں : رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے سامان کی دیکھ بھال پر ایک آدمی مقرر تھا ، اُسے کِرْکِرَہْ کہاجاتا تھا۔ وہ مر گیا تو حضور نبی اکرم  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا : ’’وہ جہنم میں ہے۔ ‘‘صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَاننے جب اس کے بارے میں کھوج لگائی تو انہیں ایک چادر ملی جو اس نے خیانت کرتے ہوئے چھپائی تھی۔

جہنم میں جانے سے کیا مرادہے؟

عَلَّامَہ مُحَمَّد بِنْ عَلَّان شَافِعِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’جہنم میں جانے سے یا تو یہ مراد ہے کہ اس کے گناہ کی وجہ سے اسے عذاب ہو رہا ہے۔ یا  پھر یہ مراد ہے کہ اگر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے اسے معاف نہ فرمایا تو وہ خیانت میں لی گئی چادر اس کے لیے آگ ہے۔ ([2])

عَلَّامَہ بَدْرُالدِّیْن عَیْنِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیفرماتے ہیں : (1)اس شخص کی سزایہ ہے کہ اس کو دوزخ میں ڈالاجائے مگریہ کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کو معاف فرمادے۔ (2)یہ بھی ممکن ہے کہ اس کو قبر میں دوزخ کا عذاب دیاجائے ، پھر وہ جہنم سے نجات پاجائےاور (3) یہ بھی ہوسکتاہے کہ وہ اصل میں منافق ہو اور اس کے نفاق کی وجہ سے اس پر دوزخ واجب ہوگئی ہو۔ (4)وہ خیانت کے جرم پر ہی بغیرتوبہ کے مرگیا ہو ، اس لیے جہنم میں چلا گیالیکن حضورنبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا : ’’جس کے دل میں ذرہ برابر بھی ایمان ہو اس کودوزخ سے نکال لیاجائےگا۔ ‘‘ ([3])

مال غنیمت میں چوری کرنے کا حکم:

 عَلَّامَہ اَبُو زَکَرِیَّا یَحْیٰی بِنْ شَرَف نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’اس بات پر اجماع ہے کہ مال غنیمت میں چوری کرنا گناہِ کبیرہ ہے۔ ‘‘ عَلَّامَہ حَافِظ اِبنِ حَجَر عَسْقَلَانِی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی فرماتے ہیں : ’’مال غنیمت میں چوری چاہے کم ہو یا زیادہ دونوں ہی صورت میں  حرام ہے ۔ ‘‘([4])

خیانت کی تعریف:

’’بلا اجازتِ شرعی کسی کی امانت میں ناجائز تصرف کرنا خیانت کہلاتا ہے۔ ‘‘([5])

خیانت سے متعلق تین فرامین مصطفےٰصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم:

 



[1]   بخاری ،  کتاب الجھاد والسیر  ، باب القلیل من الغلول ، ۲ / ۳۳۲ ، حدیث : ۳۰۸۴۔

[2]   دلیل الفالحین ،  باب فی تحریم الظلم  ، ۱ / ۵۳۰ ،  تحت الحدیث۲۱۳۔

[3]   عمدۃ القاری ،  کتاب الجھاد والسییر  ،  باب قلیل من غلول ،  ۱۰ / ۴۰۷ ،  تحت الحدیث : ۳۰۷۴۔

[4]   دلیل الفالحین ،  باب فی تحریم الظلم  ، ۱ / ۵۳۰ ،  تحت الحدیث۲۱۳۔

[5]   عمدۃ القاری ،  کتاب الایمان ،  باب علامات المنافق ،  ۱ / ۳۲۸۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن