دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

باب نمبر:22                                                                        خیر خواہی کا بیان

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دِین اِسلام محبت ،بھائی چارہ اور خیرخواہی کا درس دیتاہے جس میں بنی نوعِ اِنسانیت کی بقاءاور حُسنِ مُعَاشَرت ہے،فِطرتاً اِنسان ہمددری،حوصلہ اَفزائی اور خیرخواہی جیسے جذبات کا متمنی رہتاہے ۔یہی وجہ ہے کہ جب کوئی اُس کے ساتھ اچھا سلوک اور ہمدردی والا رَویہ اختیار کرتا ہے تو اُس کی محبت دِل میں گھر کر جاتی ہے، وہ بھی اُس کے ساتھ اچھے برتاؤ کی کوشش کرتا ہے نیز باہمی حُسنِ سُلوک ، خیر خواہی اوررَواداری بہترین معاشرہ قائم کرنے میں بھی بہت معاون ہیں۔جہاں دینِ اسلام اپنی اِصلاح کے جذبے کو بیدار کرتاہے، دیگر لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلاتاہے وہیں اِس بات کا بھی درس دیتا ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے، نرمی وخیر خواہی والا برتاؤ کیا جائے۔یہی وجہ ہے کہ دنیا کے کسی مذہب کے ماننے والوں میں وہ باہمی اُلفت ومحبت نہیں جتنی مسلمانوں کے مابین اُلفت ومحبت پائی جاتی ہے، اور یقینا ًیہ خیر خواہی کا ہی نتیجہ ہے۔ ریاض الصالحین کا یہ باب بھی خیرخواہی کےمتعلق ہے۔علامہ نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے اِس باب میں 3آیات اور3اَحادیث مبارکہ بیان فرمائی ہیں، پہلے آیات اور ان کی تفسیر ملاحظہ کیجئے۔

(1)تمام مسلمان بھائی بھائی ہیں

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ قرآنِ مجید فرقانِ حمید میں ارشاد فرماتا ہے:

اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ اِخْوَةٌ          ( پ۲۶ ، الحجرات   : ۱۰)

ترجمۂ کنزالایمان : مسلمان مسلمان بھائی ہیں۔

صَدرُ ا لا فاضِل مولانا سَیِّدمحمد نعیم الدین مُراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِیاس آیت کے تحت خزائن العرفان میں فرماتے ہیں کہ ’’(تمام مسلمان)آپس میں دینی رابطہ اور اسلامی محبت کے ساتھ مربوط (جڑے ہوئے) ہیں، یہ رشتہ تمام دُنیوی رشتوں سے قوی ترہے۔‘‘([1])سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: ’’مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، نہ وہ خود اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ ہی اسے کسی ظالم کے حوالے کرتا ہے۔‘‘([2])

ایک اہم وضاحت:

مُفَسِّرِ شَہِیْر ،  حَکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانتفسیر نورالعرفان میں اِس آیت مبارکہ کے تحت فرماتے ہیں: ’’خیال رہے کہ یہاں مؤمنوں کو مؤمن کا بھائی فرمایا گیا نہ کہ حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کو ،حضور تو عین ایمان ہیں، اُن کی نعلین پاک پر ہزاروں ماں باپ قربان ، لہٰذا حضور کو بھائی کہنا  ہرگز جائزنہیں۔([3])

(2)میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ قرآنِ مجید فرقانِ حمید میں ارشاد فرماتا ہے:

اُبَلِّغُكُمْ رِسٰلٰتِ رَبِّیْ وَ اَنْصَحُ لَكُمْ  (پ۸ ،  الاعراف :  ۶۲)

ترجمۂ کنزالایمان : تمہیں اپنے رب کی رسالتیں پہنچاتا اور تمہارا بھلا چاہتا۔

اس آیتِ مبارکہ میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے حضرت سیدنا نوح عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے کلام کو ذکر فرمایا ہے۔وَاَنْصَحُ لَکُمْ کا لغوی معنی ہے : ’’میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں۔‘‘علامہ نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے آیت مبارکہ کا فقط یہی حصہ ذکر فرمایا ہے۔

نصیحت کی تین علامتیں:

حضرت علامہ شاہ کرمانی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں:’’نصیحت کی تین علامات ہیں: (1)مسلمانوں کے مَصائب پر دل میں دُکھی ہو۔(2)اُن کی خیر خواہی کی کوشش کرے اور(3) اُن کی بہتری کے کاموں کی طرف اُن کی رہنمائی کرے اگر چہ وہ اس کو ناپسند کریں اور اس سے ناواقِف ہوں۔‘‘([4])

(3)میں تمہارا خیر خواہ ہوں

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ قرآنِ مجید فرقانِ حمید میں ارشاد فرماتا ہے:

اُبَلِّغُكُمْ رِسٰلٰتِ رَبِّیْ وَ اَنَا لَكُمْ نَاصِحٌ اَمِیْنٌ(۶۸)                                     (پ۸ ،  الاعراف :  ۶۸)

ترجمۂ کنزالایمان : تمہیں اپنے رب کی رسالتیں پہنچاتا ہوں اور تمہارا معتمد خیر خواہ ہوں۔

 



[1]   خزائن العرفان ، پ۲۶ ، الحجرات ، تحت الآیۃ : ۱۰۔

[2]   بخاری ،  کتاب الاکراہ ،  باب یمین الرجل لصاحبہ ۔ ۔ ۔ الخ ،  ۴ / ۳۸۹ ،  حدیث : ۶۹۵۱۔

[3]   نور العرفان ، پ۲۶ ، الحجرات ، تحت الآیۃ : ۱۰۔

[4]   دلیل الفالحین ،  باب فی النصیحۃ ،   ۱ / ۴۶۰۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن