دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

   (4)دجال کا فتنہ اتنا شدید ہوگا کہ پچھی امتوں کے انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَامبھی اس کے فتنے سے اپنی امتوں کو ڈراتے تھے۔

   (5)حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حجۃ الوداع کے خطبے میں اُمت مُسْلِمَہ کو ایمان پر قائم رہنے ، اَعمالِ صالحہ کرنے ، ظلم سے بچنے اور مسلمانوں کو ناحق قتل کرنے سے منع فرمایا۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعاہے کہ وہ مسلمانوں کو باہم محبت وبھائی چارہ سے رہنے کی توفیق عطافرمائے ، ہمیں تقویٰ وپرہیزگاری کی توفیق عطافرمائے ، ناحق قتل جیسے بڑے گناہ سے محفوظ فرمائے۔                              آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر : 206                                                                                                     سات زمینوں کا طوق

عَنْ عَا ئشَۃَ رضی اللہ عنہا فَاِنَّ رَسُولَ اللَّہِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم قَالَ : مَنْ ظَلَمَ قِیْدَ شِبْرٍ مِنَ الاَرْضِ طُوِّقَہُ مِنْ سَبْعِ اَرَضِیْنَ. ([1])

ترجمہ : اُمّ المؤمنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے مروی ہے کہ تاجدارِ رِسالت ، شہنشاہِ نبوت  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا : ’’جس نے کسی کی بالشت برابر زمین ظلماً قبضے میں لی تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اسے سات زمینوں کا طوق پہنائے گا۔ ‘‘

سات زمینوں کے طوق کا معنٰی:

عَلَّامَہ بَدْرُ الدِّیْن عَیْنِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی فرماتے ہیں : ’’علامہ خطابی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا کہ اِس حدیث کے دو معنیٰ ہیں : ایک یہ ہے کہ ظلماً زمین پر قبضہ کرنے والے کو اس بات کا حکم دیا جائے گا کہ وہ اس زمین کو اٹھا کر محشر کی طرف لے جائےتو وہ اس کے گلے میں طوق کی طرح ہو جائے گی۔ دوسرا معنیٰ یہ ہے کہ اس کو سات زمینوں تک دھنسا نے کی سزادی جائے گی۔ ‘‘([2])

عَلَّامَہ اَبُو زَکَرِیَّا یَحْیٰی بِنْ شَرَف نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’طوق ڈالنے کا معنیٰ یہ ہے کہ یہ سات زمینیں اٹھا کر اس کے گلے میں ڈال دی جا ئیں گی تو وہ اس کے گلے میں طوق کی طرح ہو جائیں گی یا ان زمینوں کو اس کے گلے میں طوق کی طرح کر دیا جائے گا جیسا کہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے :

سَیُطَوَّقُوْنَ  مَا  بَخِلُوْا  بِهٖ  یَوْمَ  الْقِیٰمَةِؕ- (پ۴ ، ال عمرن  : ۱۸۰)

ترجمۂ کنزالایمان : عنقریب وہ جس میں بخل کیا تھا قیامت کے دن ان کے گلے کا طوق ہوگا۔

اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کی گردن کو اتنا ہی لمبا کر دےگا جیسا کہ حدیث پاک میں ہے کہ ’’کافر کی داڑھ اُحد پہا ڑ کی طرح ہوگی۔ ‘‘([3])

زمین کی ملکیت کہاں تک ہے؟

علامہ بَدْرُ الدِّیْن عَیْنِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی فرماتے ہیں : ’’مذکورہ حدیث میں اس بات کی دلیل ہے کہ جو شخص کسی زمین کا مالک ہو تو وہ زمین کے نیچے سے لے کر اس کی انتہا یعنی اوپر نیچے تک اس کا مالک ہوتا ہے ، اور اس مالک ِزمین کے لئے جائز ہے کہ وہ اپنی زمین کے نیچے کسی کوگڑھا ( سرنگ )یا کنواں نہ کھودنے دے ، خواہ اس سے اس کی زمین کو ضرر ہویا نہ ہو۔ اسی طرح مالک زمین کے لئے یہ بھی جائز ہے کہ زمین میں جہاں تک چاہے گڑھا (سرنگ )کھودے یا زمین کے اوپر جہاں تک چاہے بلندی میں عمارت بنائے جبکہ اس(گڑھا کھودنے یا عمارت بنانے )سے کسی دوسرے کو ضرر نہ ہو ۔ ‘‘([4])

زمین پرظلماً قبضہ زیادہ سخت ہے:

مُفَسِّر شہِیر ،  مُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : ’’اس حدیث سے معلوم ہوا کہ زمین کے سات طبقےاوپر نیچے ہیں ، صرف سات ملک نہیں۔ پہلے تو اس غاصب کو زمین کے سات طبق کا طوق پہنایا جائے گا پھر اسے زمین میں دھنسایا جائے گا۔ لہذاجن احادیث میں ہے کہ اسے زمین میں دھنسایا جائے گا وہ احادیث اس حدیث کے خلاف نہیں۔ یہ حدیث بالکل ظاہر پر ہے کہ کسی تاویل کی ضرورت نہیں۔ تعالیٰ اس غاصب (ظالم قابض)کی گردن اتنی لمبی کردے گا کہ اتنی بڑی ہنسلی (گردن کی ہڈی)اس میں آجائے گی۔ معلوم ہوا کہ زمین کا غضب دوسرے غصب سے سخت تر ہے۔ ‘‘([5])

قبضہ مافیا کے لیے لمحہ فکریہ:

 



[1]   بخاری  ، کتاب المظالم والغصب ، باب اثم من ظلم شیئا من الارض ، ۲ / ۱۲۹  ، حدیث : ۲۴۵۲ ۔

[2]   عمدۃ القاری ، کتاب المظالم  والغصب ، باب اثم من ظلم شیأ  من الارض  ۹  / ۲۰۲ ،  تحت الحدیث ۲۴۵۲۔

[3]   شرح مسلم ، کتاب المساقاۃ ، باب تحریم الظلم وغصب الارض وغیرھا  ،  ۶ / ۴۸  ،  الجزءالحادی عشر ۔

[4]   عمدۃ القاری ،  کتاب المظالم و الغصب  ،  باب اثم من ظلم شیأا من الارض ، ۹ /  ۲۰۳ ،  تحت الحدیث : ۲۴۵۲۔

[5]   مرآۃ المناجیح ، ۴ / ۳۱۳۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن