دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

حجۃ الوداع کے اَسماء اور اُن کی وجہ تسمیہ:

دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ۷۲۲صفحات پرمشتمل کتاب ’’فیضان صدیق اکبر‘‘ صفحہ۲۷۹ پر ہے : ۱۰سن ہجری میں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حج ادا فرمایا ، اسے حَجَّۃُ الوَدَاع ، حَجَّۃُ الاِسلام ، حَجَّۃُ البَلَاغ اورحَجَّۃُ التَّمَام وَالکَمَال بھی کہتے ہیں۔ (1)حجۃ الوداع کہنے کی وجہ یہ ہے کہ نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے لوگوں کو الوداع کہا اور وصیت فرمائی کہ میرے بعد کفر کی طرف نہ لوٹ جانا نیز صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانسے گواہی لی کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے پیغامات ان تک پہنچادیئے ہیں۔ (2) حجۃ الاسلام کہنے کہ وجہ یہ ہے کہ مدینہ منورہ میں حج کی فرضیت کے بعد آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے صِرف یہی حج کیا۔ (3) حجۃ البلاغ کہنے کی وجہ یہ ہے کہ نبی کریم رؤف رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اَحکامِ شرع لوگوں تک پہنچادیئے۔ (4) حجۃ التمام والکمال اس لیے کہتے ہیں کہ اس حج میں وقوف عرفہ کے دن پارہ ۶سورۃ المائدہ کی آیت نمبر۲ نازل ہوئی :

اَلْیَوْمَ اَكْمَلْتُ لَكُمْ دِیْنَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَیْكُمْ نِعْمَتِیْ وَ رَضِیْتُ لَكُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًاؕ-        (پ۶ ،  المائدۃ :  ۳)

ترجمۂ کنزالایمان : آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین کامل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور تمہارے لئے اسلام کو دِین پسند کیا۔

واضح رہے کہ ہجرت سے پہلے مکی دور میں دو عالَم کے مالِک و مختار ، مکی مَدَنی سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہر سال حج فرمایا کرتے تھے ، لیکن ہجرت کے بعد مدینہ منورہ میں حج کی فرضیت کے بعد آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے صرف یہی حج فرمایا۔([1])

دجال کی آنکھ کے بارے میں مختلف اقوال:

مذکورہ حدیث پاک میں دجال کا ذکر ہے نیز اس کی ایک نشانی بھی بیان کی گئی ہے کہ وہ ایک آنکھ سے کانا ہوگا۔ عَلَّامَہ بَدْرُ الدِّیْن عَیْنِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِینے مختلف روایات کے حوالے سے دجال کی آنکھ کے بارے میں مختلف اقوال بیان فرمائے نیز اُن میں تطبیق بھی بیان فرمائی ہے : (1)اس کی آنکھ اُبھرا ہوا انگور ہے۔ (2) اس کی آنکھ کا ڈھیلا اُبھرا ہوا ہے۔ (3)اس کی دائیں آنکھ کانی ہے۔ (4)اس کی آنکھ ہموار ہے جس پر موٹا ناخنہ ([2])ہے۔ (5)اس کی بائیں آنکھ کانی ہے۔ اِن تمام اَقوال میں یوں مطابقت کی جاسکتی ہے کہ دجال کی ایک آنکھ بالکل صحیح ہے اور دوسری آنکھ میں عیب ہے۔ ([3])

دجال کو دجال کہنے کی وجہ:

عَلَّامَہ مُحَمَّد بِنْ عَلَّان شَافِعِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی مذکورہ حدیث پاک کے تحت فرماتے ہیں : ’’دجال کا مطلب ہے بہت بڑا جھوٹا چونکہ دجال  کا زندہ کرنے اور مارنے وغیرہ کے متعلق  جو دعویٰ ہے اس بات کو  مؤمن ہی کیا ہر عقل مند شخص جھوٹا خیال کرتا ہےلہٰذا  اسے دجال کہا گیا ۔ ([4])

میرے بعد کافروں کی طرح نہ ہوجانا:

عَلَّامَہ بَدْرُ الدِّیْن عَیْنِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیحدیث پاک کے ان الفاظ ’’ میرے بعد کافروں کی طرح نہ ہوجانا۔ ‘‘ کے معنیٰ بیان کرتے ہوئے فرماتےہیں : ’’یعنی  جب میں دنیا سے رخصت ہو جاؤں توتم میرے بعد ایمان وتقوی پر اُسی طرح قائم رہناجس طرح ابھی ہو ، کسی پر ظلم نہ کرنا ، مسلمانوں سے جنگ نہ کرنا ،  نہ ہی ناجائز طریقے سےان کے اموال چھیننا کیونکہ یہ اَفعال گمراہی اور حق سے باطل کی طرف تجاوز ہیں۔ ([5])  عَلَّامَہ شِھَابُ الدِّین اَحْمَد بِنْ مُحَمَّد قَسْطَلَّانِی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی فرماتے ہیں : ’’یعنی میرے وصال کے بعد مسلمانوں کی گردنیں مارنے میں اپنے اَفعال کافروں جیسے نہ کرلینا۔ ‘‘([6])

مدنی گلدستہ

’’ابدال‘‘کے5حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور

اور  اس کی وضاحت سے ملنے والے5مدنی پھول

   (1)حجۃ الوداع رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا آخری خطبۂ حج ہے ، اس کے بعد آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم دنیا سے تشریف لے گئے۔

   (2)اس خطبہ میں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کو وعظ ونصیحت فرمائی۔

   (3)دجال ایک حقیقت اور بہت بڑا فتنہ ہے جو قرب قیامت میں ظاہر ہوگا۔ اس کا ظہور قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔

 



[1]   سیرت سید الانبیاء ،  ص۵۶۱ ،  السیرۃ الحلبیۃ ،  ۳ /  ۳۶۰۔

[2]   وہ گوشت جو آنکھ کے کوئے پر اگتا ہے اور کبھی آنکھ کی سیاہی کو بھی ڈھانپ لیتا ہے۔ (النھایۃ لابن اثیر ، باب الظاء مع الفاء ، ۳ /  ۱۴۳)

[3]   عمدۃ القاری ، کتاب المغازی ، باب حجۃ الوداع ، ۱۲ / ۳۶۱ ، تحت الحدیث : ۴۴۰۲۔

[4]   دلیل الفالحین ،  باب تحریم الظلم ،  ۱ /  ۵۱۸ ،  تحت الحدیث : ۲۰۵۔

[5]   عمدۃ القاری  ،  کتاب المغازی  ، باب حجۃ الوداع ، ۱۲ / ۳۶۱ ،  تحت الحدیث : ۴۴۰۲۔

[6]   ارشاد الساری ،  کتاب المغازی ،  باب حجۃ الوداع ،  ۹ / ۴۴۵ ،  تحت الحدیث :  ۴۴۰۳۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن