دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

اٹھی۔ میں نے کہا : ’’ہائے افسوس! یہ تو میری والدہ ہے اور جو لوگوں کو پانی پلا رہا ہے وہ میرا والد ہے۔ میں حوض سے ایک پیالہ بھر کر اپنی والدہ کو پلا ؤں گی۔ ‘‘ پھر جیسے ہی پانی کا پیالہ بھرکر میں اپنی والدہ کے پاس آئی تو آسمان سے منادی کی یہ ند اسنائی دی : ’’خبردار! اس کنجوس عورت کو جو پانی پلائے گا اس کا ہاتھ مفلوج ہوجائے گا۔ ‘‘ پھر میر ی آنکھ کھل گئی اور اس وقت سے میرا ہاتھ ایسا ہے جیسا کہ تم دیکھ رہے ہو۔ ‘‘([1])

دولتِ دُنیا کے پیچھے تو نہ جا                                                                      ……                                         آخرت میں مال کا ہے کام کیا

مالِ دُنیا دو جہاں میں ہے وبال                                                  ……                                         کام آئے گا نہ پیشِ ذوالجلال

بخل کے پانچ اَسباب اور اُن کا علاج:

(1)…بخل کاپہلا سبب تنگ دستی کاخوف ہےکہ بندہ اس لیے خرچ نہیں کرتا کہ کہیں میں کنگال نہ ہوجاؤں۔ اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ اس بات کو ہمیشہ ذہن میں رکھے کہ اپنی جائز ضروریات پر خرچ کرنے ، اپنے گھروالوں پر خرچ کرنے اور راہِ خدا میں مال خرچ کرنے سے کمی نہیں آتی بلکہ اِضافہ ہوتا ہے۔

(2)…بخل کا دوسرا سبب مال سے محبت ہےکہ یہ محبت خرچ کرنے کی راہ میں رکاوٹ بن جاتی ہے۔ اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ قبر کی تنہائی کو یاد کرے کہ میرا یہ مال قبر میں میرے کسی کا م نہ آئے گا بلکہ میرے مرنے کے بعد ورثاء اسے بے دردی سے اپنے تصرف میں لائیں گے۔

(3)…بخل کا تیسرا سبب نفسانی خواہشات کا غلبہ ہے۔ اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ خواہشات نفسانی کے نقصانات اور اُس کے اُخروی انجام کا باربار مطالعہ کرے۔ اس سلسلے میں امیر اہل سنت کارسالہ’’ گناہوں کا علاج ‘‘پڑھنا حد درجہ مفیدہے۔

(4)…بخل کا چوتھا سبب بچوں کے روشن مستقبل کی خواہش ہے۔ اس کا علاج یہ ہےکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ پر بھروسہ رکھنے میں اپنے اعتقاد ویقین کو مزید پختہ کرے کہ جس ربّ عَزَّ  وَجَلَّنے میرا مستقبل بہتر بنایا ہے وہی ربّ عَزَّ  وَجَلَّ میرے بچوں کے مستقبل کو بھی بہتر بنانے پر قادر ہے۔

(5)…بخل کا پانچواں سبب آخرت کے معاملے میں غفلت ہے۔ اِس کا علاج یہ ہے کہ بندہ اس بات پر غور کرے کہ جو مال ودولت میں نے راہِ خدا میں خرچ کی ہوگی مرنے کے بعد وہ مجھے نفع دے سکتی ہے ، لہٰذا اس فانی مال سے نفع اٹھانے کے لیے اسے نیکی کے کاموں میں خرچ کرنا ہی عقل مندی ہے۔ ([2])

مدنی گلدستہ

’’عبادت‘‘کے5حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور

اور اس کی وضاحت سے ملنے والے5مدنی پھول

   (1)ظالم کے لیے دنیا وآخرت میں ذلت ہی ذلت ہے ، کل بروزِقیامت ظالم کے لیے اس کا ظلم پل صراط پر اندھیرا ہوگا۔

   (2)ظلم کی مختلف صورتیں ہیں ، اپنی جان پر بھی ظلم ہوتاہے ، رشتہ داروں ودیگرلوگوں پر بھی ظلم ہوتا ہے ، ہرقسم کے ظلم سے اپنے آپ کو بچانا چاہیے۔

   (3)کنجوسی اور بخل کی بھی شدید مذمت بیان کی گئی ہے کہ پچھلی اُمتیں اسی بخل کی وجہ سے قتل وغارت گری میں مبتلا ہوئیں ، نیز اس کے سبب انہوں نے حرام کاموں کو حلال ٹھہرالیا تھا۔

   (4)بنی اسرائیل کے ہلاک ہونے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ انہوں نے شریعت کی حرام کردہ باتوں کو حیلے بہانوں سے اپنے لیے جائز کیا ہوا تھالہذا شرعی احکام پر عمل کرنے اور ان کے نفاذ میں حیلے بہانوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔

   (5)ہرگناہ کے مختلف اَسباب ہوتے ہیں اگر ان اسباب کو ختم کردیا جائے تو اس گناہ سے جان چھوٹ سکتی ہے ، بخل کے پانچ اَسباب ہیں اگر ان کو ختم کردیا جائے تو اس موذی مرض سے نجات مل سکتی ہے۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں ظلم اور کنجوسی جیسے مہلک امراض سے محفوظ فرمائے ، شریعت کے احکام پر کما حقہ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، ہمیں گناہوں سے بچنے اور دوسروں کو بچانے ، نیکیاں کرنے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے کی توفیق عطا فرمائے۔         آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر : 204                                                                                                                                                حقوق العباد

 



[1]   عیون الحکایات ، ۲ / ۲۲۱۔

[2]   احیاء العلوم ، ج۳ ، ص۷۸۴ تا۷۸۷ملتقطا۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن