30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
”شفاعت“ کے5حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور
اور اُس کی وضاحت سے ملنے والے5مدنی پھول
(1) کل بروزِ قیامت جب تمام انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام لوگوں کو دیگر انبیاء کی طرف بھیج رہے ہوں گے اس وقت صرف ہمارے پیارے آقا مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہی لوگوں کی داد رسی فرمائیں گے اور انہیں عذاب سے نجات دلوائیں گے۔
(2) کل بروزِ قیامت اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمارے پیارے نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی وہ شان محبوبی ظاہر فرمائے گا جو کسی کو بھی عطا نہ ہوئی ، کل آپ کو عطا فرمائے جانے والے مقام محمود کو اپنے اور غیر سب ملاحظہ کریں گے۔
(3) حضرتِ سَیِّدُناموسی عَلَیْہِ السَّلَام کو اللہ عَزَّوَجَلَّ سے بلا واسطہ کلام کرنے کا شرف حاصل ہےجبکہ ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو بلا واسطہ شرف کلام اور شرف زیارت دونوں حاصل ہیں۔
(4) لوگ اپنے اپنے اَعمال کے حساب سےپل صراط سے گزریں گے ، جس کے جتنےا عمال اچھے اس کی رفتار اتنی ہی زیادہ ، کوئی بجلی کی تیزی سے گزرے گا تو کوئی ہوا کی طرح ، کچھ پرندے کے اڑنے کی طرح اور کچھ پیدل چلنے والوں کی طرح۔
(5) حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سب سے پہلے شفاعت فرمائیں گے آپ کے بعد دوسرے لوگ اور دوسری چیزیں شفاعت کریں گی ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع