دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

زبان کا عالِم ہو گا (کہ دوسروں کو نیکی کی دعوت دے گااور برائی سے منع کرے گا) جبکہ دل اور عمل کا جاہل(یعنی بے عمل )ہوگا۔ ([1])(3)حضرت سیدنا عیسیٰ رُوْحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ارشاد فرمایا : ’’وہ شخص اہل علم میں سے کیسے ہو سکتا ہے ؟جس کا سفر آخرت کی طرف ہو جبکہ وہ دنیا کے راستوں کی طرف متوجہ ہو اور اس کا شمار علماء میں کیسے ہوسکتا ہے ؟جو اس لئے علم نہیں سیکھتا کہ اس پر عمل کرے بلکہ فقط دوسروں کو بتانے کے لئے علم حاصل کرتا ہے۔ ‘‘([2])

مدنی گلدستہ

’’صالحین‘‘کے6حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور

اور اس کی وضاحت سے ملنے والے6مدنی پھول

   (1)نیکی کی دعوت دینا اور برائی سے روکنا ایک عظیم کام ہے ، مگر مبلغ کو چاہیے کہ وہ دیگر لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے اور بُرائی سے منع کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی اصلاح کی بھی کوشش کرتا رہے۔

   (2)ایسے بے عمل مبلغ یا واعظ کے لیے احادیث میں بہت وعیدات بیان ہوئی ہیں جو دوسروں کو تو نصیحت کی بات کرتا ہے لیکن اپنی ذات کی اصلاح کی کوشش نہیں کرتا ۔

   (3)کل بروزِ قیامت بے عمل مبلغ کو سب سے زیادہ حسرت ہوگی۔

   (4)یہ ضروری نہیں کہ بے عمل شخص دوسروں کو نیکی کی دعوت نہیں دے سکتا ، یا برائی سے منع نہیں کر سکتا ،  لیکن ہونا یہ چاہیے کہ اس کے ساتھ ساتھ اپنی اصلاح کی کوشش بھی جاری رکھے۔

   (5)قول وفعل میں تضاد ہونا منافقین کا طریقہ کار ہے ، لہذا جو بات ہم کسی دوسرے کو کہیں ہمارا اپنا فعل اس کے خلاف نہیں ہونا چاہیے۔

   (6)حصولِ علمِ دِین بہت بڑی سعادت ہے مگر علم وہی مفید ہوتا ہے جس پر عمل کیا جائے ، نیز حقیقی عالم بھی وہی ہے جو اپنے علم پر عمل کرتا ہے۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں نیکی کی دعوت دینےاور بُرائی سے منع کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی اصلاح کی کوشش کرنےکی بھی توفیق عطا فرمائے ، ہمارا قول وفعل ایک جیسا کردے ، ہمیں علم دین حاصل کرنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔            آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

با ب نمبر : 25                         اَمانت کی ادائیگی کے اَحکام کا بیان

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمارے مذہب اِسلام کی تعلیمات میں یہ بات واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے کہ کسی بھی مسلمان کو بلاوجہ شرعی تکلیف نہ پہنچائی جائے ، چاہے اِس تکلیف کا تعلق جسم سے ہو یا رُوح سے ، مال سے ہو یا جان سے ، الغرض جس بھی جہت سے تکلیف پہنچنا ممکن ہو ، شریعت نے اُسے حرام قرار دیا ہے ، کسی کی امانت کی ادائیگی میں کوتاہی کرنا ، اُسے ادا نہ کرنا یا اُس میں خیانت کرنا یہ بھی ایک ایسا جرم ہےجس سے بہت زیادہ ذہنی اذیت ہوتی ہے۔ اِس لیے اِسلام میں امانت کی ادائیگی پر بہت زور دیا گیا ہے۔ ریاض الصالحین کا یہ باب اَمانت ادا كرنے کے اَحکام کے بارے میں ہے۔ عَلَّامَه نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی نے اِس باب میں 2آیات اور 4احادیثِ مبارکہ بیان فرمائی ہیں۔ پہلے آیات اور اُن کی تفسیر ملاحظہ کیجئے۔

(1)امانت اس کے مالک کو دے دو

فرمانِ باری تعالیٰ ہے :

اِنَّ اللّٰهَ یَاْمُرُكُمْ اَنْ تُؤَدُّوا الْاَمٰنٰتِ اِلٰۤى اَهْلِهَاۙ-                          (پ : ۵ ،  النساء : ۵۸)

ترجمۂ کنزالایمان : بے شک اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں جن کی ہیں انہیں سپرد کرو۔

تمام معاملات میں امانت کا خیال رکھو:

تفسیر کبیرمیں ہے : ’’اِس آیت میں مسلمانوں کو تمام معاملات میں امانت کو ادا کرنے کا حکم دیا  گیا ہے ، خواہ وہ معاملات مذاہب و دیانات سے تعلق رکھتے ہوں یا دُنیاوی معاملات سے ، کیونکہ اس سے پہلی آیت میں ان لوگوں کے لئے عظیم ثواب کا ذکر کیا گیا ہے جو ایمان لائے اور نیک اعمال کیے ، چونکہ  امانت ادا کرنا بھی نیک اَعمال میں سے ہےاسی لئے اس آیت میں اس کا حکم دیا گیا۔ ‘‘([3])

 



[1]   الاحادیث المختارۃ  ،  ابو عثمان عبد الرحمن عن عمر   ،  ۱  /  ۳۴۴  ، حدیث :  ۲۳۶۔

[2]   شعب الایمان  ، باب فی نشر العلم  ،  ۲  / ۳۱۴  ، حدیث :  ۱۹۱۷ ۔

[3]   تفسیر کبیر ،  پ۵ ،  النساء  ،  تحت الایۃ : ۵۸ ،  ۴ / ۱۰۸۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن