دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

العلمیۃ کے شعبہ فیضانِ حد یثکے بالخصوص اِن مدنی علمائے کرامکَثَّرَ ہُمُ اللہُ السَّلام نے خوب کوشش کی : (1)سید ابو طلحہ محمدسجاد عطاری المدنی (2) سیدمنیر رضا عطاری المدنی(3) ملک محمدعلی رضا عطاری المدنی (4)محمد جان رضا عطاری المدنی(5)گلفراز مدنی سَلَّمَہُمُ اللہُ الْغَنِیّ۔

’’فیضانِ ریاض الصالحین جلدسوم‘‘پرکام کی تفصیل درج ذیل ہے :

(1)ہرباب کے شروع میں تمہیدونئے صفحے سے ابتداء ، تمام ابواب ، آیات ، احادیث کی نمبرنگ ، آیات کی سافٹ ویئر سے پیسٹنگ وحتی المقدور ترجمہ کنزالایمان کا التزام کیا گیا ہے۔ (2)احادیث کی آسان شرح ، بعض احادیث کی باب کے ساتھ مطابقت ، بامحاورہ ترجمہ ، موقع کی مناسبت سے شرح میں ترغیبی وترہیبی و دعائیہ کلمات اور بعض جگہ مختلف الفاظ کے معانی بھی دیے گئے ہیں۔ (3)مکرراحادیث میں مناسبت والے مواد کو تفصیلاً اور دیگرمواد کو اجمالاً بیان کرکے پچھلے باب یا جلد کی تفصیلی شرح کی طرف نشاندہی کردی گئی ہے۔ (4)احادیث کی شرح کے بعد آخر میں مدنی گلدستے کی صورت میں اُن کا خلاصہ ، اصل ماخذ تک پہنچنے کے لیے آیات ، اَحادیث و دیگر مواد کی مکمل تخریج بھی کردی  گئی ہے۔ (5)اجمالی وتفصیلی فہرست کے ساتھ آخر میں ماخذومراجع بھی  دیے گئے ہیں ، نیزکئی بار پروف ریڈنگ کے ساتھ ساتھ مفتیان کرام سے اس کی شرعی تفتیش بھی کروائی گئی ہے۔ (6)واضح رہے کہ فیضان ریاض الصالحین جلدسوم میں بھی عمومی طور پر جلداول اور جلددوم کے مدنی پھولوں کے مطابق ہی کام کیا گیا ہے  البتہ اختصار کے پیش نظر بعض جگہ مکررات کو حذف کردیا گیاہے۔ بعض ابواب میں چنداحادیث کی ایک ساتھ شرح بھی بیان کی گئی ہے۔ نیزفارمیشن میں بھی اس بات کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے کہ کم سے کم صفحات میں زیادہ سے زیادہ مواد آجائے۔ ان تمام کوششوں کے باوجود اس کتاب میں جو بھی خوبیاں ہیں وہ یقیناً اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے فضل وکرم اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عطا ، اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامکی عنایت اور امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی پُرخلوص دعا کا نتیجہ ہے اورجو بھی خامیاں ہوں ان میں ہماری کوتاہ فہمی کادخل ہے۔ پوری کوشش کی گئی ہے کہ یہ کتاب خوب سے خوب تر ہو لیکن پھر بھی غلطی کااِمکان باقی ہے ، اہل ِعلم حضرات سے درخواست ہے کہ اپنے مفید مشوروں اور قیمتی آراء سے ہماری حوصلہ اَفزائی فرمائیں اوراِس کتاب میں جہاں کہیں غلطی پائیں ہمیں تحریری طور پر ضرور آگاہ فرمائیں۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہماری اِس کاوش کواپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور اِسے ہماری بخشش ونجات کا ذریعہ بنائے ۔ آمین

شعبۂ فیضان حد یث ، مجلس المد ینۃ العلمیۃ

شوال المکرم۱۴۳۸ہجری بمطابق جولائی2017ء

باب نمبر21 :    نیکی و پرہیزگاری پر باہم مدد کرنے کا بیان

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! باہم مُعاوَنت یعنی ایک دوسرے کی مدد کرنا مُعاشرتی اُمور میں سے ایک اہم امر ہے ، ہرشخص چاہے چھوٹا ہو یا بڑا کسی نہ کسی جگہ دوسرے کی مدد کرنے کا موقع ملتا ہی رہتا ہے۔ بعض لوگ عام حالات میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں تو کئی لوگ ایسے بھی ہیں جو مشکل حالات میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔ اسی طرح کئی لوگ دُنیوی اُمور میں مدد کرتے ہیں تو بہت سے لوگ اُخروی اُمور میں بھی ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔ باہم معاونت اچھی بھی ہوسکتی ہے اور بری بھی ، نیکی و پرہیز گاری کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرنا یقیناً قابل تعریف امر اور باعث اجروثواب ہے ، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور اس کے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رضا حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے ، جبکہ بُرائی اور گناہ والے کاموں پر ایک دوسرے کی مدد کرنا یقیناً قابل مذمت امر اور باعث عتاب وعقاب ہے ، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور اس کے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ناراض کرنے کا ایک بڑا سبب ہے۔ بہت خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو نیکی ، تقویٰ وپرہیزگاری کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں ، دوسروں کو ترغیب دلاتے ہیں ، اپنی آخرت کے لیے نیکیوں اور کثیر اجروثواب کا خزانہ اکھٹا کرتے ہیں۔ اور بہت بدنصیب ہیں وہ لوگ جو برائی اور گناہ والے کاموں پر ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں ، یا دوسروں کو اُس کی ترغیب دلاتے ہیں ، اپنی آخرت کے لیے گناہوں کا ذخیرہ اکھٹا کرتے ہیں۔ ریاض الصالحین کا یہ باب نیکی اور بھلائی کے کاموں میں تعاون کرنے کے متعلق ہے۔ علامہ نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے اِس باب میں2آیات اور4اَحادیثِ مبارکہ بیان فرمائی ہیں۔ اِس باب میں نیکی اور گناہ کی تعریف ، نیکی پر ایک دوسرے کی مدد کرنے کی فضیلت  ودیگر مختلف اُمور کو بیان کیا جائے گا۔ پہلے آیات اور ان کی تفسیر ملاحظہ کیجئے۔

(1)نیک کام پر ایک دوسرے کی مدد کرو

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ قرآنِ پاک میں ارشاد فرماتاہے :

 وَ تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوٰى ۪- ( پ ۶  ، المائدہ  : ۲ )

ترجمۂ کنزالایمان : اور نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو۔

نیکی اور پرہیزگاری کیا ہے؟

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن