دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

جو کثرت سے قرآن کریم کی تلاوت کرے ، سب سے زیادہ متقی ہو ، سب سے زیادہ نیکی کا حکم دینے اور برائی سے منع کرنے والا ہواور سب سے زیادہ صلہ رحمی (یعنی رشتے داروں کے ساتھ اچھا برتاؤ) کرنے والا ہو۔ ‘‘([1])

مدنی گلدستہ

’’بہشت‘‘کے4حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور

اور اس کی وضاحت سے ملنے والے4مدنی پھول

   (1)مخاطب کے حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے اسے ترغیب دینے کے لیے بعض اعمال کو بطور خاص ذکر کیا جا سکتا ہے۔

   (2)جو شخص اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی وحدانیت کا اقرار کرے،اسلام کے ارکان قائم کرے اور  رشتے داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرے تو اسے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اپنے فضل و کرم سے جنت میں داخل فرمائے گا۔

   (3)صلہ رحمی کرنے کی برکت سے دنیا و آخرت کے بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

   (4)لوگوں میں سب سے اچھے آدمی کی ایک علامت یہ بھی ہے کہ وہ صلہ رحمی کرتا ہے۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنی توحید و عبادت پر ثابت قدم رکھے اور ارکان اسلام قائم  کرنے کے ساتھ ساتھ رشتہ داروں سے صلہ رحمی کرنے کی بھی توفیق عطا فرمائے۔                                           آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر : 332                   رشتہ دار پر صدقہ کرنے کا اجر

وَعَنْ سَلْمَانِ بْنِِ عَامِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ  ،  عَنِِ النَّبيِّ  صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:اِذَا اَفْطَرَ اَحَدُكُمْ فَلْيُفْطِرْ عَلٰى تَمْرٍ فَاِنَّهُ بَرَكَةٌ ،  فَاِنْ لَمْ يَجِدْ تَمْرًا فَالْمَاءُ فَاِنَّهُ طَهُوْرٌ ،  وَقَالَ : اَلصَّدَقَةُ عَلَى الْمِسْكِيْنِ صَدَقَةٌ وَعَلٰى ذِي الرَّحِمِ ثِنْتَانِ :  صَدَقَةٌ وَصِلَةٌ. ([2])

ترجمہ : حضرت سَیِّدنا سلمان بن عامر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے ، حضور نبی کریم ، رَ ؤفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : “ جب تم میں سے کوئی افطار کرے تو کھجور سے افطار کرے  کیونکہ اس میں برکت ہے اور اگر کھجور نہ پائے تو پانی سے افطار کرے کیونکہ یہ پاکیزہ ہے۔ “ اور ارشاد فرمایا : “ عام مسکین پر صدقہ کرنا ایک صدقہ ہے  جبکہ رشتہ دار پر صدقہ کرنے میں دو چیزیں ہیں ، ایک صدقہ اور دوسرا صلہ رحمی۔ “

کھجور سےافطارکرنےکی فضیلت وفوائد:

حدیث پاک میں کھجور سے روزہ اِفطار کرنے کی ترغیب دی گئی ہے ، کھجور سے روزہ کھولنا سرکارِ دوعالَم نورِمجسم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی سنت ہے ، نیز خالی پیٹ میٹھی چیز کھانا تندرستی ، خصوصًا نظر کے لیے بہت مفید ہے۔ اس لیے یہ عمل دینی اور دنیاوی برکتوں کا ذریعہ ہے ، کھجور محبوب بندوں کی غذا ہے۔ ‘‘([3]) شیخ عبدالحق محدث دہلوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’ کھجور سے افطار کرنا برکت اور زیادتی ثواب کا موجب و سبب ہے اور پانی سے افطارکرنا معدے کو الائشوں سے پاک و صاف کرنے کا ذریعہ ہے اور خوراک کی اشتہاء کا موجب ہے۔ بعض علماء فرماتے ہیں : جب معدہ خالی ہوتا ہے اور اس میں کھانے کی طلب اور خواہش پیدا ہوتی ہے تو وہ پوری رغبت سے کھانے کو قبول کرتا ہے ، پھر جب سب سے پہلے اس میں کوئی میٹھی چیز پہنچتی ہے تو اس سے معدے کو بہت نفع پہنچتا ہے اور بدن اس سے غایت درجہ فائدہ حاصل کرتا ہے ، خصوصًا نظر کہ میٹھی چیز سے اسے زیادہ قوت و طاقت پہنچتی ہے اور جبکہ اہل حجاز کے ہاں میٹھی چیز کھجور ہے تو ان کی طبعیت اسی کی طرف راغب ہوتی ہے اور ان کے اَبدان و اَجسام اس سے بہت زیادہ فائدہ اٹھاتے ہیں ، باقی رہا پانی تو جب جگر روزہ کی وجہ سے خشک ہوچکا ہوتا ہے تو ایسے میں پانی سے غذا کا کامل فائدہ حاصل ہوتا ہے ، اسی وجہ سے پیاسے اور بھوکے انسان کے لیے مناسب یہی ہے کہ تھوڑا سا پانی پی کر کھانا کھائے۔ ‘‘([4])

پانی سےافطارکرنےکےفوائد:

مُفَسِّر شہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الْاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : ’’پانی جیسے جسم کو پاک کرنے والا ہے ، ایسے ہی دل و دماغ کو بھی پاک و صاف کرنے والا ہے ، نیز پانی میں حرام ہونے کا احتمال بہت کم ہوتا ہے کہ کنویں کا پانی جنگل کا شکار اصل میں مباح ہے دوسرے چیزوں میں احتمال ہے کہ حرام کمائی سے حاصل کی گئی ہوں ، روزہ حلال



[1]    مسند امام  احمد  ، حدیث دُرّۃ بنت ابی لھب رضی اللہ عنھا ، ۱۰ / ۴۰۲ ، حدیث : ۲۷۵۰۴۔

[2]    ترمذی ، کتاب الزکاۃ ، باب ما جاء فی الصدقۃ علی ذی قرابۃ ، ۲ / ۱۴۲ ، حدیث : ۶۵۸۔

[3]   مرآۃ المناجیح ، ۳ / ۱۵۴ملخصًا۔

[4]    اشعۃ اللمعات ، کتاب الصوم ، باب درسحورومقاصد مختلفہ ازصوم ، ۲ / ۸۸۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن