دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

کوئی تجھ سا ہوا ہے نہ ہوگا شہا ترے خالق حُسن واَدا کی قسم

مدنی گلدستہ

’’رحمت‘‘کے4حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور

اور اس کی وضاحت سے ملنے والے4مدنی پھول

   (1)جو بھی اسلام سے یا حضورپر نور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے طریقے سے ہٹ جائے وہ حضور اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا دوست نہیں۔

   (2)رشتے داروں سے اچھا سلوک کرنا چاہیے کیونکہ اس سےدل جڑتے ہیں اور بدسلوکی سے بچنا چاہیے کیونکہ اس سے  دل ٹوٹ کر الگ الگ ہوجاتے ہیں۔

   (3)کافر  اور فاسق و فاجر کے ساتھ دوستی  ہر گز نہیں کرنی چاہیے  بلکہ نیک اور پرہیزگار مسلمانوں سے دوستی کرنی چاہیے۔

   (4)حضور اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کافر رشتہ داروں کے ساتھ بھی صلہ رحمی کی اعلیٰ مثالیں قائم فرمائی ہیں ، ہمیں بھی چاہیے کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اسوۂ حسنہ پر عمل کریں۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں نیک اور پرہیزگار لوگوں کو اپنا دوست بنانے اورکفار و فساق کی دوستی سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔                                                            آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر : 331      صلہ رحمی جنت میں  داخلے کا سبب ہے

وَعَنْ اَبِيْ اَيُّوْبَ خَالِدِ بْنِ زَيْدِ الْاَنْصَارِيِّ  رَضِيَ اللهُ عَنْهُ اَنَّ رَجُلًاقَالَ :  يَا رَسُوْلَ اللهِ اَخْبِرْنِيْ بِعَمَلٍ يُدْخِلُنِي الْجَنَّةَ وَيُبَاعِدُنِيْ مِنَ النَّارِ ،  فَقَالَ النَّبيُّ  صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :  تَعْبُدُ اللهَ وَلَا تُشْرِكُ بِهٖ شَيْئًا ،  وَتُقِيْمُ الصَّلَاةَ ،  وَتُؤْتِي الزَّكَاةَ ،  وَتَصِلُ الرَّ حِمَ.([1])

ترجمہ : حضرت سَیِّدناابو ایوب  خالد بن زید انصاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کی : ’’یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!مجھے ایسے عمل کے بارے میں خبر دیجئے جو مجھے جنت میں داخل کر دے اور جہنم سے دور کر دے ، سرکار دو عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : “ تم اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراؤ اور نماز قائم کرو اور زکوۃ دو اور صلہ رحمی کرو۔ ‘‘

صلہ رحمی کو بطور خاص ذکر کرنے کی وجہ:

عَلَّامَہ قَسْطَلَّانِی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی فرماتے ہیں : ’’اس خصلت کو  سوال کرنے والے کے حال کی طرف نظر کرتے ہوئے خاص طور پر ذکر کیا گویا کہ وہ  رشتہ داری  بہت توڑا کرتاتھا تو اسے صلہ رحمی کرنے کا حکم دیاکیونکہ یہ اس کے اعتبار سے اہم ہے۔‘‘([2])

عَلَّامَہ اَبُو زَکَرِیَّا یَحْیٰی بِنْ شَرَف نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا کہ صلہ رحمی کرو ۔ یعنی اپنے ذی رحم قرابت داروں کے ساتھ جس طرح بھی تمہیں میسر ہو ان کی حالت کے مطابق ان کے ساتھ حسن سلوک کرو۔ یعنی ان پر خرچ کرو ، انہیں سلام کرو ، ان سے ملاقات کرو ، (نیک معاملات) میں ان کی اطاعت کرو اور اسی طرح ہر معاملے میں ان سے اچھا برتاؤ برتو۔ ‘‘([3])

صلہ رحمی میں فائدے ہی فائدے:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! صلہ رحمی ایک ایسی خصلت ہے جو دنیا و آخرت کے فوائد کو احاطہ کیے ہوئے ہے ، صلہ رحمی کرنا جس طرح آخرت میں اجر عظیم کا سبب ہے اسی طرح دنیا میں بھی بے شمار خصائل و فوائد کا جامع ہے۔ صلہ رحمی سے اللہ عَزَّوَجَلَّ راضی ہوتا ہے ، دلی اطمينان حاصل ہوتا ہے ، فِرشتے خوش ہوتے ہيں ، لوگ اس کی تعريف کرتے ہيں ، شیطان لعين غم ناک ہوتا ہے ، عمر ميں برکت ہوتی ہے ، رزق میں برکت ہوتی ہے ، اچھی موت نصیب ہوتی ہے ، محبت ميں زيادتی ہوتی ہے ، موت کے بعد ایصاب ثواب کی وجہ سے صلہ رحمی کرنے والے کے اجر میں زیادتی ہوتی ہے۔ ([4])

حدیث پاک میں صلہ رحمی کرنے والے کی بڑی فضیلت بیان کی گئی ہے۔ حُسن اَخلاق کے پیکر ، محبوبِ رَبِّ اکبر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ایک مرتبہ منبر اقدس پر جلوہ فرماتھے کہ ایک صحابی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے کھڑے ہوکر عرض کی : ’’یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم لوگوں میں سب سے اچھا کون ہے؟‘‘ فرمایا : “ لوگوں میں سے وہ شخص سب سے اچھا ہے



[1]    مسلم ، کتاب الایمان ، باب الایمان الذی یدخل بہ الجنۃ۔ ۔ ۔ الخ  ، ص۲۶ ، حدیث : ۱۳بتغیر قلیل۔

[2]    ارشاد الساری ، کتاب الزکاۃ ، باب وجوب الزکاۃ ، ۳ / ۵۷۱ ، تحت الحدیث : ۱۳۹۶ملخصًا۔

[3]    شرح مسلم للنووی ،  کتاب الایمان ، باب الایمان الذی یدخل بہ الجنۃ۔ ۔ ۔ الخ  ، ۱ / ۱۷۳ ، الجزء الاول۔

[4]    تنبیہ الغافلین ،  باب صلۃ الرحم ،  ص۷۳ ملخصًا۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن