دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

دلائے ، گناہوں سے نفرت وبیزاری دلائے ، اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو جہنم کے عذاب سے بچانے کی  بھر پور کوشش کرے۔

مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے اس پرفتن دور میں جہاں ہرطرف برائیوں کا دور دورہ ہے ، بندہ نیکیوں سے دور اور گناہوں کے بہت قریب تر ہوتا جارہا ہے ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوت اسلامی کا مدنی ماحول گویا نجات کا ایک راستہ ہے ، دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر بے شمار لوگ گناہوں سے کنارہ کشی اختیار کرکے نیکیوں بھری زندگی گزار رہے ہیں ، آپ بھی دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے ، اپنے گھر والوں کو بھی اسی ماحول سے  وابستہ کر دیجئے ، اپنے علاقے میں ہونے والے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کو اپنا معمول بنالیجئے ، روزانہ فکر مدینہ کرتے ہوئے مدنی انعامات کا رسالہ پرکیجئے اور اپنے ذمہ دار کو جمع کروانے اور ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کو اپنا معمول بنالیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس تمام نیک کاموں اور مدنی ماحول کی برکت سے ، نیکیاں کرنے ، گناہوں سے بچنے ، ایمان پر استقامت حاصل کرنے ، سنتوں کا پابند بننے اور ایمان کی حفاظت کے لیے کڑھنے کا مدنی ذہن بنے گا۔

بری صحبتوں سے کنارہ کشی کر                                                                              ………   کے اچّھوں کے پاس آکے پا مدنی ماحول

تمہیں لطف آ جائے گا زندگی کا                                                                     ………   قریب آکے دیکھو ذرا مدنی ماحول

ایمان اور نیک اَعمال سے کوئی بے نیاز نہیں:

مُفَسِّرشہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : ’’سب لوگوں کے سامنے علانیہ حضرت فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کو تبلیغ فرمانے میں  لوگوں کو یہ سنانا مقصود ہے کہ  ایمان قبول کئے بغیر نبی سے قرابتداری بلکہ نبی کی اولاد ہونا بھی نجات کے لیے کافی نہیں۔ کنعان حضرت نوح  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا بیٹا تھا مگر کفر کی وجہ سے جہنمی ہوگیا۔ جہنم سے نجات پانے  کے لیے ایمان اور نیک اعمال کی ضرورت سب کو ہے جیسے کوئی شخص سید ہو یا غیر سید دھوپ ، ہوا ، پانی اور غذا سے مستغنی نہیں ، یوں ہی کوئی شخص ایمان ، قرآن  اوراَعمال سے بے نیاز نہیں۔ آج اپنے کو اعمال سے بے نیاز ماننے والے غذا پانی ہوا سے بے نیاز بن کر دکھائیں بلکہ مرکر انسان ان چیزوں سے بے نیاز ہوجاتا ہے مگر حضور پر نور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ضرورت پھربھی رہتی ہے کہ قبر و حشر میں حضورِ اَقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی غلامی کا سوال ہوتا ہے۔ ([1])

قیامت کے دن رسولُ اللہ کی شفاعت:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حضور عَلَیْہِ السَّلَام نے اپنی شہزادی حضرت فاطمہ زہرا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے فرمایا : “ اے فاطمہ! تم اپنے آپ کو جہنم کی آگ سے بچا لو کیونکہ  میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے اشیاء میں سے تمہارے لیے بذات خود کسی چیز کا مالک نہیں ہوں۔ “ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو کسی کی شفاعت کرنے کا اختیار نہیں اور نہ ہی آپ اپنے قرابت داروں میں کسی کی شفاعت کریں گے۔ کیونکہ کثیر احادیث مبارکہ  میں اس بات کا بیان ہے کہ حضور نبی رحمت شفیع اُمَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم قیامت کے دن شفاعت فرمائیں گے۔ شیخ عبدالحق محدث دہلوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’یہ خوف دلانے اور ڈرانے میں انتہا اور مبالغہ ہے ورنہ ان مذکورہ لوگوں میں سے بعض کے فضائل اور بہشت میں داخلہ سے متعلق احادیث وارد ہوئی ہیں۔ صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ امت کے گناہ گاروں کے لیے سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شفاعت ہوگی ، تو آپ کے عزیز و اقارب کے لیے بطریقِ اولیٰ ہوگی مگر اس کے باوجود بے پروائی ہو سکتی ہے ، اس کے حال و مقام کے مطابق وعظ و نصیحت فرمائی۔ ‘‘([2])

سیدہ فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کوتبلیغ:

حضورنبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنی شہزادی حضرت سَیِّدَتُنَا  فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے جو فرمایا۔ اس کا مطلب بیان کرتے ہوئےمُفَسِّرشہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الْاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : ’’یعنی اے فاطمہ اگر تم نے اِیمان قبول نہ کیا اور تم آخرت میں سز ا کی مستحق ہوگئیں تو وہ سزا میں تم سے دفع نہیں کرسکتا اور تم عذاب الٰہی سے نہیں بچ سکتیں۔ لہذا یہ حدیث اس آیت کے خلاف نہیں : )  وَ مَا كَانَ اللّٰهُ لِیُعَذِّبَهُمْ وَ اَنْتَ فِیْهِمْؕ- ((پ۹ ، الانفال : ۳۳) ترجمۂ کنزالایمان : ’’اور اللہ کا کام نہیں کہ انہیں عذاب کرے جب تک اے محبوب تم ان میں تشریف فرما ہو۔ ‘‘کیونکہ اس آیت میں دنیاوی عذاب مراد ہے۔ حضور (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)کی برکت سے کفار پر دنیاوی عذاب نہیں آتا اور مذکورہ حدیث میں اُخروی عذاب مراد ہے اور نہ یہ حدیث اِس حدیثِ شفاعت کے خلاف ہے : “ شَفَاعَتِیْ لِاَھْلِ الْکَبَائِرِ مِنْ اُمَّتِیْ کہ میری شفاعت میری اُمَّت کے گناہ کبیرہ والوں کو بھی پہنچے گی۔ “ کہ وہاں اُمَّت کا ذکر ہے یہاں کفار کا ذکر ہے۔ خیال رہے کہ حضور انور صَلَّی اللہُ   عَلَیْہِ  وَسَلَّم کے خدمت گار کافر کا عذاب ہلکا ہوسکتا ہے مگر دفع نہیں ہوسکتا۔ ابوطالب کا عذاب بہت ہلکا ہے ، ابو لہب کو پیر کے دن عذاب ہلکا دیا جاتا ہےاور انگلی سے پانی ملتا ہے۔ ابوطالب نے خود حضور صَلَّی اللہُ   عَلَیْہِ  وَسَلَّم کی خدمت کی اور ابو لہب کی لونڈی ثُوَیْبَہنے حضور(صَلَّی اللہُ



[1]    مرآۃ المناجیح ، ۷ / ۱۸۱ملخصًا۔

[2]    اشعۃ اللمعات ، کتاب الرقاق ، باب درلواحق ومتممات باب سابق ، ۴ / ۲۹۳ملخصًا۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن