دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

اَعْتَقْتُ وَلِيْدَتِي  قَالَ :  اَوَ فَعَلْتِ قَالَتْ :  نَعَمْ ،  قَالَ :  اَمَا اِنَّكِ لَوْ اَعْطَيْتِهَا اَخْوَالَكِ كَانَ اَعْظَمَ لِاَجْرِكِ.([1])

ترجمہ : اُمُّ المؤمنین حضرت سَیِّدتنا میمونہ بنت حارث رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے روایت ہے کہ  انہوں نے ایک ولیدہ لونڈی آزاد کی اور حضورنبی اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے اجازت طلب نہ کی ، جب وہ دن آیا جس میں حضور اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اُن کے  پاس تشریف لاتے تھے تو انہوں نے  عرض کی :  ’’یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!کیا آپ کو معلوم ہے کہ میں نے اپنی ولیدہ آزاد کر دی ہے؟‘‘ ارشاد فرمایا : “ کیا تم نے یہ کام کر دیا ہے؟‘‘عرض کی : ’’جی ہاں۔ ‘‘ارشاد فرمایا : ’’اگر تم اسے اپنے ماموؤں کو دے دیتی تو یہ تمہارے لیے اجر عظیم کا باعث ہو تا۔ “ مذکورہ حدیث پاک میں بیان ہوا کہ اُمُّ المومنین حضرت میمونہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے اپنی ولیدہ لونڈی آزاد کی۔ ولیدہ وہ لونڈی کہلاتی ہے جو اپنے مملوک غلام اور لونڈی کے پیٹ سے پیدا ہو یعنی خانہ زاد۔ اُمُّ المومنین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے حضور اقدس  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے اجازت لیے بغیر  اُس لونڈی کوآزاد کر دیا اور جب ان کی باری کے دن آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تشریف لائے تو انہیں اس کی خبر دی۔ حضور پر نور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ان سے معلوم کیا کہ کیا تم نے لونڈی آزاد کر دی ہے۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے عرض کی کہ جی ہاں ! میں نے اسے آزاد کر دیا ہے ۔ اس پر تاجدار رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : ’’اگر تم وہ لونڈی اپنے ماموؤں کو دے دیتی کیونکہ تنگیٔ حال کی وجہ سے انہیں خادم کی بہت ضرورت تھی ، تو یہ تمہارے لیے اجر عظیم کا باعث ہوتا۔ ([2])

صلہ رحمی غلام آزاد کرنے سے افضل:

عَلَّامَہ اَبُو زَکَرِیَّا یَحْیٰی بِنْ شَرَف نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’مذکورہ حدیث پاک میں صلہ رحمی کرنے اور رشتہ داروں کے ساتھ بھلائی کرنے کی فضیلت بیان کی گئی ہے اور اس بات کو بیان کیا گیا ہے کہ صلہ رحمی کرنا غلام آزاد کرنے سے افضل ہے۔ نیز ماں کے عظیم مرتبہ اور حق کی وجہ سے ماں کے عزیزو اقارب کو زیادہ توجہ دینی چاہیے اور ان کے ساتھ زیادہ بھلائی کرنی چاہیے اور اس حدیث پاک سے ثابت ہوتا ہے کہ عورت کے لیے شوہر کی اجازت کے بغیر اپنے مال سے صدقہ و خیرات کرنا جائز ہے۔ ‘‘([3])

رشتہ داروں کو صدقہ دینا کب افضل ہے؟

فقیہ اعظم ، حضرت علامہ ومولانا مفتی شریف الحق امجدی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی علامہ ابن بطال عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْجَوَاد کے حوالے سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا : “ رشتہ داروں کو صدقہ دینا بہ نسبت غیر رشتہ داروں کے افضل ہے۔ جیساکہ حدیث پاک میں ہے کہ “ مسکین کو صدقہ دینا صرف صدقہ ہے اور رشتہ داروں کو دینا صدقہ اور صلہ رحم دونوں ہے۔ “ مگر یہ حکم مطلقًا درست نہیں اگر کوئی مسکین رشتہ دار سے زیادہ محتاج و ضرورت مند ہے تو اس صورت میں مسکین کو دینا افضل ہوگا۔ نسائی کی روایت میں ہے کہ فرمایا : “ کیوں نہیں اسے دے کر اپنی بھتیجی کو بکری چرانے سے نجات دلائی۔ “ اس سے معلوم ہوا کہ ان کے کچھ رشتہ دار زیادہ ضرورت مند تھے ، اس لیے ان پر صدقہ کرنا افضل فرمایا۔ ‘‘([4])

عَلَّامَہ مُحَمَّد بِنْ عَلَّان شَافِعِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’ رشتہ داروں پر صدقہ کرنا مطلقًا افضل نہیں بلکہ بعض  صورتوں میں عام مسکین کو دینا زیادہ افضل ہوتا ہے جیساکہ جب کوئی مسکین محتاج ہو اور اگر اسے صدقہ دیا جائے تو صدقہ کا نفع اس کے ساتھ دیگر افراد کو بھی ہوگا تو اس صورت میں اس مسکین کو دینا زیادہ افضل ہے لیکن مذکورہ حدیث پاک میں سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اُمُّ المومنین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کو رشتہ داروں پر صدقہ کرنے کا اس لیے فرمایا کہ وہ زیادہ مستحق تھے اس لیے انہیں صدقہ دینا زیادہ بہتر تھا۔ تو حق یہ ہے کہ رشتہ داروں کو صدقہ دینا افضل ہے یا عام مساکین کو اس میں افضلیت کا اعتبار حالات کے لحاظ سے ہوگا یعنی جو زیادہ مستحق ہے اسے دینا زیادہ بہتر ہے۔ ‘‘([5])

شادی شدہ عورت کا اپنے مال میں تصرف :

مذکورہ حدیث پاک کے تحت شارحین حدیث نے شادی شدہ عورت کے اپنے مال میں شوہر کی اجازت کے بغیر تصرف کرنے کا مسئلہ بھی بیان فرمایا ہےکہ  شادی شدہ عورت اپنے مال میں شوہر کی اجازت کے بغیر تصرف کر سکتی ہے کیونکہ اس عورت اور بالغ مرد کے درمیان کوئی فرق نہیں ، جس طرح ایک عقلمند بالغ مرد اپنے مال میں تصرف کرسکتا ہے اسی طرح یہ عورت بھی اپنے مال میں بغیر اجازت تصرف کرسکتی ہے۔ ([6])

مدنی گلدستہ

’’کریم‘‘کے4حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور

اور اس کی وضاحت سے ملنے والے4مدنی پھول

 



[1]    بخاری ، کتاب الھبۃ ، باب ھبۃالمرأۃ لغیر زوجھا وعتقھا۔ ۔ ۔ الخ ، ۲ / ۱۷۳ ، حدیث : ۲۵۹۲۔

[2]    مرقاۃ المفاتیح ، کتاب الزکاۃ ، باب افضل الصدقۃ ، ۴ / ۴۲۶ ، تحت الحدیث : ۱۹۳۵ملخصًا۔

[3]    شرح مسلم للنووی ، کتاب الزکاۃ ، باب فضل النفقۃ والصدقۃ علی الاقربین والزوج والاولاد ، ۴ / ۸۶ ، الجزء السابع ملتقطًا۔

[4]    نزہۃ القاری ، ۳ / ۷۶۳ملخصًا۔

[5]    دلیل الفالحین ، باب فی برالوالدین وصلۃ الرحم ، ۲ / ۱۶۰ ، تحت الحدیث : ۳۲۵ملخصًا۔

[6]    شرح بخاری لابن بطال ، کتاب الھبۃ وفضلھا۔ ۔ الخ ، باب ھبۃ المرأۃ لغیرزوجھا۔ ۔ ۔ الخ ، ۷ / ۱۰۷ملخصًا۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن