دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

میں قرب عطا فرما اور جو ادا نہ کرے ، یا ان پر ظلم کرے ، تو اسے اپنی رحمت سے دورکر دے۔ ‘‘([1])

ذی رحم رشتہ داروں کی حد:

وہ رشتہ دارجن کے حقوق ادا کرنا ضروری ہیں اُن میں ذی رحم رشتہ دار داخل ہیں  ۔ ذی رحم محرم سے مراد ایسے قریب کے رشتے والا ہے کہ اگر اُن میں سے ایک مَرد ہو اور ایک عورت ہوتو نکاح ہمیشہ کے لیے حرام ہو جیسے باپ ماں بیٹا بیٹی ، بہن ، چچا ، پھوپھی ، ماموں ، خالہ ، بھانجا ، بھانجی۔ ([2])جبکہ اُن کے علاوہ دوسرے رشتہ دار جیسے ساس ، اپنے بچوں کے ماموں ، رضاعی ماں اوررضاعی بھائی وغیرہ کے ساتھ بھی اچھا سلوک کرنا چاہیے  کیونکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے : ) وَ اٰتِ ذَا الْقُرْبٰى حَقَّهٗ ( (پ۱۵ ، بنی اسرائیل : ۲۶) ترجمۂ کنزالایمان : اور رشتہ داروں کو ان کا حق دے ۔ حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت حلیمہ اور جناب ثوبیہ کے عزیزوں سے سلوک کیے۔ ([3])

رشتہ داروں سےحسن سلوک اورسیرت رسول:

حسن اَخلاق کے پیکر ، محبوبِ رَبِّ اکبر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سیرت پاک میں ذی رحم اور دیگر رشتہ داروں کے  ساتھ حسن سلوک کے کثیر واقعات موجود ہیں ، یہاں مذکورہ بالا کلام کی مناسبت سے دیگر رشتہ داروں سے متعلق دو 2واقعات ملاحظہ ہوں :

(1)جنگ اوطاس میں حضور اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رضاعی بہن اور حضرت سَیِّدَتُنَا  حلیمہ سعدیہ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی صاجزادی حضرت سَیِّدَتُنَا  شیماء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا بھی گرفتار ہوئیں ، جب انہیں شناخت کے لیے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی  بارگاہ میں حاضر  کیا گیا تو آپ نے انہیں پہچان لیااور جوشِ محبت میں آپ کی آنکھیں نم ہو گئیں اور آپ نے اپنی چادر مبارک زمین پر بچھا کر انہیں بٹھایا اور کچھ اونٹ کچھ بکریاں دے کر  ارشادفرمایا : ’’ تم آزاد ہو ، اگر تمہارا جی چاہے تو میرے پاس رہو اور اگر اپنے گھر جانا چاہو تو میں تمہیں وہاں پہنچا دیتا ہوں۔ ‘‘ انہوں نے اپنے گھر جانے کی خواہش ظاہر کی تو انتہائی عزت و احترام کے ساتھ انہیں  ان کے قبیلے میں پہنچا دیا گیا۔ ([4])

(2)جنگ اوطاس ہی کے موقع پر جب آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اموالِ غنیمت کی تقسیم سے فارغ ہوگئے تو  چند معززین کے ساتھ قبیلہ بنی سعد کے رئیس زہیر ابو صرد بارگاہ رسالت میں حاضر ہوئے اور جنگی قیدیوں کی رہائی کے بارے میں درخواست پیش کی۔ اس موقع پر زہیر ابو صرد نے ایک بہت پراثر تقریر کی ، جس کا خلاصہ یہ ہے کہ ’’اے محمد!(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)آپ نے ہمارے خاندان کی ایک عورت حلیمہ کا دودھ پیا ہےاور آپ نے جن عورتوں کو یہاں قید کر رکھا ہے ان میں سے بہت سی آپ کی (رضاعی) پھوپھیاں اور بہت سی آپ کی خالائیں ہیں۔ خدا کی قسم! اگر عرب کے بادشاہوں میں سے کسی بادشاہ نے ہمارے خاندان کی کسی عورت کا دودھ پیا ہوتا تو ہمیں اس سے بہت زیادہ امیدیں ہوتیں اور آپ سے تو اور بھی زیادہ ہماری توقعات وابستہ ہیں ، لہٰذا آپ ان سب قیدیوں کو رہا  فرما دیجئے۔ ‘‘چنانچہ زہیر کی یہ تقریر سن کر  رحمت عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنے خاندان کے حصے میں آنے والے تمام قیدیوں کو رہا فرما دیا اور صحابہ کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ سے بھی فرمایا تو انہوں نے بھی اپنے حصے میں آنے والے قیدی رہا کر دئیے۔ ([5])

مدنی گلدستہ

’’عرش‘‘کے3حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور

اوراس کی وضاحت سے ملنے والے3مدنی پھول

   (1)رشتہ داروں کا حق ادا کرنا بارگاہِ اِلٰہی میں قرب پانے کا ذریعہ  اور اُن کا حق ادا نہ کرنا یا اُن پر ظلم کرنا رحمتِ اِلٰہی سے دوری کا سبب ہے۔

   (2)ذی رحم  رشتہ داروں کے علاوہ  دیگر رشتہ داروں  کے ساتھ بھی حسن سلوک  کرنا چاہیے۔

   (3)حضور پر نور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سبھی رشتہ داروں کے ساتھ اچھا سلوک فرمایا کرتے تھے۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں رشتہ داروں کے حقوق ادا کرتے رہنے  اور تمام رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک کرنے کی  توفیق عطا فرمائے۔  آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر : 324       رشتے دار کو عطیہ دینا  اجرِ عظیم کا باعث

وَعَنْ اُمُّ الْمُؤْمِنِيْنَ مَيْمُوْنَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا :  اَنَّهَا اَعْتَقَتْ وَلِيْدَةً وَلَمْ تَسْتَاْذِنِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا كَانَ يَوْمُهَا الَّذِيْ يَدُوْرُ عَلَيْهَا فِيْهِ قَالَتْ :  اَشَعَرْتَ يَارَسُوْلَ اللهِ اَنِّي



[1]    مرقاۃ المفاتیح ، کتاب الآداب ، باب البروالصلۃ ، ۸ / ۶۵۸ ، تحت الحدیث : ۴۹۲۱ماخوذا۔

[2]   بہارشریعت ، ۲ / ۲۸۷ ، حصہ۹۔

[3]    مرآۃ المناجیح ، ۶ / ۵۲۲ملخصًا۔

[4]    شرح الزرقانی علی المواھب اللدنیۃ ،  باب غزوۃ اوطاس  ، ۳ / ۵۳۴ ملخصًا۔

[5]    السیرۃ النبویۃ لابن ھشام ،  باب امر اموال ھواز ن ...الخ ،  ص۵۰۴ ملخصًا۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن