دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

   (6)والدین کے حقوق ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے رشتہ داروں کے حقوق بھی ادا کرنے چاہئیں۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ ہمیں اپنے والدین کی خدمت و تعظیم کرنے  اور ان کے رشتہ داروں کے بھی حقوق ادا کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔                                                                                        

 آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر : 317                    بوڑھے والدین کی خدمت نہ کرنے کا وبال

وَعَنْهُ عَنِ النَّبيّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : رَغِمَ اَنْفُ ثُمَّ رَغِمَ اَنْفُ ثُمَّ رَغِمَ اَنْفُ مَنْ اَدْرَكَ اَبَوَيْهِ عِنْدَ الكِبَرِ  اَحَدَهُمَا اَوْ كِلَيْهِمَا فَلَمْ يَدْخُلِ الْجَنَّةَ.([1])

ترجمہ : حضرتِ سَیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سےروایت ہے ، رسولِ اَکرم ، شاہ ِبنی آدم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : ’’ اس شخص کی ناک خاک آلود ہو ، پھر اس کی ناک خاک آلود ، پھر اس کی ناک خاک آلود ہو کہ جو والدین میں سے ایک یا دونوں کو بڑھاپے میں پائے اور (ان کی خدمت کرکے) جنت میں داخل نہ ہو۔ “

بوڑھے والدین کی خدمت جنت میں داخلے کا سبب:

مذکورہ حدیث پاک میں اس شخص کی مذمت بیان کی گئی ہے کہ جو اپنے والدین کو بڑھاپے کی حالت میں پائے لیکن ان کی خدمت میں کوتاہی کرکے جنت میں داخلے کا سنہری موقع اپنے ہاتھ سےگنوا دے۔  عَلَّامَہ اَبُو زَکَرِیَّا یَحْیٰی بِنْ شَرَف نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’اس حدیث پاک میں  والدین کے ساتھ بھلائی کرنے اور اس کا  عظیم ثواب حاصل کرنے  کی ترغیب دی گئی ہے۔ حدیث پاک کا معنی یہ ہے کہ  جب والدین بوڑھے اور ضعیف ہوں اس وقت ان کی خدمت کرنا ، ان پر اپنا مال خرچ کرنا یا کسی اور طرح ان کے ساتھ نیک سلوک کرنا جنت میں داخلے کا سبب ہے تو جس نے بوڑھے والدین کی خدمت وغیرہ میں کوتاہی کی اس نے جنت میں داخل ہونے کا موقع ضایع کردیا اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ایسے شخص کی ناک خاک آلود کرے گا۔ ‘‘([2])(یعنی اسے ذلیل  و رُسوا کرےگا۔ )

بوڑھے ماں باپ کی دعا:

حضور نبی رحمت شفیع اُمَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ’’جو والدین میں سے کسی ایک یادونوں کو بڑھاپے میں پاکر اُن کی خدمت کی سعادت حاصل نہ کرے اس کی ناک خاک آلود ہو۔ ‘‘ حدیث پاک میں بڑھاپے کی قید اس لیے لگائی کہ اس وقت ہی خدمت کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے اور بارگاہِ الٰہی میں بوڑھے کی دعا زیادہ قبول ہوتی ہے ، وہ کریم سفید داڑھی (سفید) بالوں والے بندے کے پھیلے ہوئے ہاتھ خالی نہیں پھیرتا ، اولاد کو چاہیے کہ ایسے وقت اور ایسے وقت کی خدمت کو غنیمت جانیں۔ ‘‘([3])

شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَۃ ہمیں بوڑھے ماں باپ کی اطاعت و فرمانبرداری کا ذہن دیتے ہوئے فرماتے ہیں : ’’یقیناً ماں باپ کا بُڑھاپا انسان کو امتِحان میں ڈال دیتاہے ، بسا اوقات سخت بڑھاپے میں اکثر بستر ہی پر بول وبراز(یعنی گندَگی)کی ترکیب ہوتی ہے جس کی وجہ سے عمومًااولاد بیزار ہوجاتی ہے۔ مگر یاد رکھیے!ایسے حالات میں بھی ماں باپ کی خدمت لازمی ہے۔ بچپن میں ماں بھی توبچے کی گندگی برداشت کرتی ہے۔ بڑھاپے اور بیماریوں کے باعث ماں باپ کے اندر خواہ کتناہی چِڑچِڑا پن آجائے ، سٹھیا جائیں ، بلا وجہ لڑیں ، چاہے کتنا ہی جھگڑیں اور پریشان کریں ، صبر ، صبر اورصبرہی کرنا اور ان کی تعظیم بجا لاناضروری ہے۔ ان سے بدتمیزی کرنا ، ان کو جھاڑنا وغیرہ درکنار ان کے آگے ’’اُف‘‘ تک نہیں کرنا ہے ، ورنہ بازی ہاتھ سے نکل سکتی اور دونوں جہانوں کی تباہی مقدَّر بن سکتی ہے کہ والدین کا دل دُکھانے والا اس دنیا میں بھی ذلیل وخوار ہوتاہے اورآخرت میں بھی عذابِ نار کاحق دار ہے۔ ‘‘([4])

دل دُکھانا چھوڑ دیں ماں باپ کا                    ……                     ورنہ ہے اس میں خسارہ آپ کا

والدین کی خدمت کرنےکا نادرموقع:

اِمَام شَرَفُ الدِّیْن حُسَیْن بِنْ مُحَمَّدطِیْبِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’بوڑھے والدین کی خدمت نہ کرنے والا جنت سے دور ہوجائے گا۔ یعنی وہ ذلیل و رسوا اور خائب و خاسر ہوا کہ جس نے بوڑھے والدین کی خدمت کرکے کامیاب ہونے اور جنت میں جانے کا موقع پایا لیکن اس موقع سے فائدہ نہ اُٹھایا اور اس موقع سے فائدہ اُٹھانے کے متعلق اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے :

وَ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًاؕ-اِمَّا یَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ اَحَدُهُمَاۤ اَوْ كِلٰهُمَا فَلَا تَقُلْ لَّهُمَاۤ اُفٍّ وَّ لَا تَنْهَرْهُمَا وَ قُلْ لَّهُمَا قَوْلًا كَرِیْمًا(۲۳) وَ اخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَ قُلْ رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّیٰنِیْ صَغِیْرًاؕ(۲۴)                 (پ۱۵ ، بنی اسرائیل : ۲۳ ،  ۲۴)

 



[1]    مسلم ، کتاب البروالصلۃوالآداب ، باب رغم من ادرک ابویہ اواحدھما۔ ۔ ۔ الخ ، ص۱۳۸۱ ، حدیث : ۲۵۵۱۔

[2]    شرح مسلم للنووی ، کتاب البر والصلۃ والآداب ، باب تقديم الوالدين۔ ۔ ۔ الخ ، ۸ / ۱۰۹ ، الجزء السادس عشر۔

[3]    مرآۃ المناجیح ، ۶ / ۵۱۶۔

[4]   نیکی کی دعوت ، ص۴۳۶۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن