دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

اس کی وضاحت سے ملنے والے3مدنی پھول

   (1)والدین کے ساتھ نیکی کرنا اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں انتہائی پسندیدہ عمل ہے۔

   (2)وقت  میں نماز ادا کرنا ،والدین کے ساتھ نیک سلوک کرنا  اور  راہِ خدا میں جہاد کرنا اہم ترین نیک اَعمال ہیں،جو انہیں بجا لائے گا تو وہ دوسرے نیک اعمال بدرجہ اولیٰ بجا لائے گااور جو انہیں ضائع کرے گا  تو دوسرے نیک اعمال  زیادہ ضائع کرے گا۔

   (3)جو شخص نماز پنج گانہ ادا کرے اور ہر نماز کے بعد اپنے والدین کے لیے دعائے مغفرت کرے تو گویا اس نے اللہ عَزَّوَجَلَّ اور والدین کا حق ادا کردیا۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں نماز پنجگانہ پابندی وقت کے ساتھ ادا کرنے، والدین کے ساتھ نیک سلوک  کرنے  کی اور شرعی اُصول وقوانین کی روشنی میں راہ خدا میں جہاد  کرنے  کی توفیق عطا فرمائے ۔                                    آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر : 313                                                                                              والد کے عظیم حق کی اہمیت

وَعَنْ اَبِيْ هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ،  قَالَ :  قَالَ رَسُوْلُ اللهِ  صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :  لَا يَجْزِيْ وَلَدٌ وَالِدًا اِلَّااَنْ يَجِدَهُ مَمْلُوْكًا فَيَشْتَرِيَهُ فَيُعْتِقَهُ.([1])

ترجمہ : حضرت سَیِّدنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سےروایت ہے سرکارِ نامدار ، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا : ’’ کوئی بیٹا اپنے باپ کا حق ادا نہیں کرسکتا مگر اس صورت میں کہ وہ اپنے باپ کو کسی کا غلام پائے تو اسے خریدکر آزاد کردے۔ ‘‘

والد کا حق ادانہیں ہوسکتا:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! پہلے زمانے میں انسانوں کی خریدو فروخت کا سلسلہ ہوا کرتا تھا اور جنگ میں پکڑے جانے والے قیدیوں کو غلام بنا لیا جاتا تھا اور پھر اُن سے مختلف کام لیے جاتے تھے یا انہیں فروخت کردیا جاتا تھا اور پھر خریدار ان غلاموں سے اپنی مرضی کا کام لیتا یا انہیں آزاد کردیتا۔ لیکن اگر کوئی شخص اپنے باپ یا قریبی رشتہ داروں میں سے کسی کو خریدے گا تو جمہور کے نزدیک وہ خریدتے ہی آزاد ہو جائیں گے ، انہیں آزاد کرنے کی حاجت نہیں۔ اس حدیث پاک میں باپ کے عظیم حق کو بیان کرنا مقصود ہےیہ مراد نہیں کہ اگر کوئی اپنے غلام باپ کو خرید کر اسے آزاد کردے تو اس نے اپنے  باپ کا حق ادا کردیا۔ چنانچہ علامہ ملا علی قاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِیفرماتے ہیں : ’’یعنی بیٹا اپنے باپ  کے احسان کا بدلہ نہیں دے سکتااور جمہور کے نزدیک باپ ملک میں آتے ہی آزاد ہوجائے گا۔ اس حدیث میں باپ کے حق کو ایک محال یعنی ناممکن بات کے ساتھ معلق کرکے مبالغے کے لیےبیان کیا گیا ہے۔ معنی یہ ہے کہ کوئی بیٹا اپنے باپ کا حق ادا نہیں کرسکتاسوائے اس کے کہ وہ اپنے غلام باپ کو خرید کر آزاد کردے اور ایسا کرنا (یعنی غلام باپ کو خرید کر آزاد کرنا)محال (ناممکن )ہے (کیونکہ غلام باپ ملک میں آتے ہی خود بخود آزاد ہوجائے گا )لہذا باپ کا حق ادا کرنا بھی محال(ناممکن)ہے۔ ‘‘([2])مُفَسِّرشہِیرحَکِیْمُ الْاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں :  ’’مطلب یہ ہے کہ بیٹا اپنے باپ کی کتنی ہی خدمت کرے مگر اس کا حق ادا نہیں کرسکتا۔ ‘‘([3])

والدین کے دس(10) حقوق:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اولاد پر ماں باپ کے کئی حقوق لازم ہیں۔ چنانچہ حضرتِ سَیِّدُنا فقیہ ابو اللیث سمرقندی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’ والدین کے اولاد پر دس 10حقوق ہیں : (1) جب انہیں کھانے کی ضرورت ہوتو انہیں کھلائے۔ (2) کپڑوں کی ضرورت ہوتو حسب استطاعت کپڑے پہنائے۔ (3) انہیں خدمت کی ضرورت ہوتو خدمت کرے۔ (4) وہ جب بلائیں تو جواب دے اور حاضر ہو جائے۔ (5) گناہ اور غیبت کے علاوہ ہر کام میں ان کی فرمانبرداری کرے۔ (6) ان سے نرم لہجے میں بات کرے ، سختی سے کلام نہ کرے۔ (7) انہیں نام سے نہ پکارے۔ (8) ان کے پیچھے چلے۔ (9) جو چیز اپنے لیے پسند کرے ان کے لیے بھی وہی چیز پسند کرے اور جو اپنے  لیے ناپسند کرے اُسے ان کے لیے بھی ناپسند کرے۔ (10) جب بھی اپنے لیے دعا مانگے ان کے لیے بھی دعائے مغفرت ضرور کرے جیساکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے حضرت نوح عَلَیْہِ السَّلَام کے متعلق بتایا کہ وہ دعا مانگتے ہیں : )  رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَ لِوَالِدَیَّ( (پ۲۹ ، نوح : ۲۸) ترجمۂ کنزالایمان : اے میرے رب مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو۔([4])

مدنی گلدستہ

’’باپ‘‘کے3حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور

اور اس کی وضاحت سے ملنے والے3مدنی پھول

 



[1]    مسلم ، کتاب العتق ، باب : فضل عتق الوالد ، ص۸۱۲ ، حدیث : ۱۵۱۰۔

[2]   مرقاۃ المفاتیح ،  کتاب العتق ،  باب اعتاق العبد۔ ۔ ۔ الخ ، ۶ / ۵۶۱ ،  تحت الحدیث :  ۳۳۹۱ملخصا۔

[3]    مرآۃ المناجیح ، ۵ / ۱۸۷۔

[4]    تنبیہ الغافلین ،  باب حق الوالدین ،  ص۶۷۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن