دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

(1)   پڑوسی کو اذیت دینا ایمان کے اعلیٰ درجات سے محرومی کا سبب ہے۔

(2)   ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ پڑوسی کو بڑی چھوٹی ہر طرح کی اذیت دینے سے بچے اور ایمان کے اعلیٰ درجات پانے کی طرف رغبت اختیار کرے۔

(3)   پڑوسی کو اذیت دینا جنت میں ابتداءً داخل ہونے میں رُکاوٹ بن سکتا ہے۔

(4)   کوئی اہم بات سمجھانی ہوتو اس بات کو ایک سے زیادہ مرتبہ دُہرایا جا سکتا ہے۔

(5)   انتظار اور سوال کرنے کے بعد معلوم ہونے والی بات اچھی طرح ذہن نشین ہو جاتی ہے۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں پڑوسیوں کےحقوق پامال کرنے سے بچائے اور ہمیشہ اپنے پڑوسیوں کا خیال رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔    آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد 

حدیث نمبر : 306               پڑوسی کے ھدیہ کو حقیر نہ جانو

وَعَنْهُ ،  قَالَ :  قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :  يَا نِسَاءَ الْمُسْلِمَاتِ ،  لَا تَحْقِرَنَّ جَارَةٌ لِجَارَتِهَا وَلَوْ فِرْسِنَ شَاةٍ.([1])

ترجمہ : حضرت سَیِّدنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : “ اے مسلمان عورتوں! کوئی پڑوسن اپنی پڑوسن کی دی ہوئی چیز کو حقیر نہ جانے اگرچہ وہ بکری کاکُھر ہی کیوں نہ ہو۔ “

معمولی ہدیہ بھی خوشی سے قبول کرلو:

مذکورہ حدیث پاک میں اس بات کو بیان کیا گیا ہے کہ ہدیہ چاہے حقیر چیز کا ہی کیوں نہ ہو لینے والے کو اس میں عیب نہیں نکالنا چاہیے۔ مُفَسِّرشہِیر ،  مُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّتمفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : “ اگر تم امیر ہو اور تمہاری پڑوسن غریب اور وہ غریب اپنی محبت سے کوئی معمولی چیز بطور ہدیہ بھیجے تو نہ اسے واپس کردو اور نہ اسے نگاہِ حقارت سے دیکھو بلکہ خوشی سے قبول کرو کہ اس کا دل خوش ہوجائے تعالیٰ اخلاص کا ایک پیسہ بھی قبول فرمالیتا ہے۔ اس حدیث کا مطلب اس کے برعکس بھی ہوسکتا ہے یعنی کوئی عورت اپنی پڑوسن کو معمولی ہدیہ دینے میں نہ ہچکچائے جو کچھ جُڑے بنے دیتی رہےکہ ہدیوں سے محبتیں بڑھتی ہیں ، چونکہ چیزوں میں عیب نکالنے کی عادت زیادہ عورتوں میں ہوتی ہے اس لیے انہی سے خطاب کیا گیا ، یہ حدیث ہم غریبوں کے لیے بڑی ہمت افزاء ہے کیونکہ اس سے معلوم ہورہا ہے کہ خود نبی کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم مسکینوں کے معمولی ہدیہ ثواب وغیرہ کو بھی ردّ نہیں فرماتے۔ “ ([2])

عورتوں سے خطاب کی وجہ:

یاد رہے کہ چیزوں میں عیب نکالنے اور انہیں حقیر جاننے  کی عادت  عام طور پرعورتوں میں زیادہ ہوتی ہے اس لیے یہاں  بطورِ خاص ان سے خطاب  فرمایا گیاورنہ مَردوں کو بھی یہی حکم ہے کہ وہ معمولی چیز کو حقیر جان کر اسے تحفہ دینے سے نہ رُکیں  اور نہ ہی تحفے میں ملنے والی معمولی چیز کو حقیر جانیں۔ نیز حدیث پاک میں جو فرمایا گیا کہ اگرچہ بکری کا کُھر ہی ہدیہ میں ہو یہ مبالغہ کرتے ہوئے فرمایا گیا ہے کہ آسانی سے جو چیز بھی ہدیہ کرسکتے ہو وہ کرو کسی چیز کو حقیر جانتے ہوئے ہدیہ سے نہ رُکو ، یہاں حقیقۃ بکری کا کُھر مراد نہیں ہے کہ عام طورپر کُھر ہدیہ نہیں کیا جاتا ، مقصد یہ ہے کہ جو موجود ہو اس کے اعتبار سے ہدیہ کردو کیونکہ کچھ نہ دینے سے دینا بہتر ہے۔ ([3])

معمولی تحفہ بھی قبول کرلینا سنت ہے:

حضور نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عادتِ مبارکہ تھی کہ اگر آپ کی بارگاہ میں تحفے کے طور پر کوئی معمولی  چیز بھی پیش کی جاتی تو آپ اسے قبول فرما لیا کرتے تھے جیسا کہ حضرت سَیِّدناابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا : “ اگر مجھے ایک دستی یا پائے کے لیے دعوت دی جائے تو میں اسے منظور کر لوں گا اور اگر ہدیے کے طور پر  میرے لیے دستی یا پایا بھیجا جائے تو میں  ضرور قبول کرلوں گا۔ ‘‘([4])

مدنی گلدستہ

’’اَخُوَّت‘‘کے4حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور

اور اس کی وضاحت سے ملنے والے4مدنی پھول

(1)   کسی کے دیئے ہوئے معمولی تحفے کو بھی حقارت کی نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہیے۔

 



[1]   بخاری ، کتاب  الادب ، باب : لا تحقرن جارۃ لجارتھا ، ۴ / ۱۰۴ ،  حدیث : ۶۰۱۷ ۔

[2]   مرآۃ المناجیح ، ۳ / ۹۵۔

[3]   عمدۃ القاری ، کتاب الھبۃ۔ ۔ ۔ الخ ، باب الھبۃ و فضلھا والتحریض علیھا ،  ۹ / ۳۷۸ ،  تحت الحدیث : ۲۵۶۶ماخوذا۔

[4]   بخاری ، کتاب الھبۃ وفضلھاوالتحریض علیھا ، باب القلیل من الھبۃ ،  ۲ / ۱۶۶ ،  حدیث : ۲۵۶۸۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن