دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

بہت مفید ہے۔

معمولی سالن بھی ہدیہ بھیجتے رہیں:

عام طورپر ایسا ہوتا ہے کہ جب گھر میں کوئی اچھا سالن یا کوئی گوشت وغیرہ پکتا ہے تو لوگ اپنے پڑوسیوں کو بھیجتے ہیں لیکن اس حدیث پاک سے معلوم ہوا کہ سالن اگرچہ معمولی ہی کیوں نہ ہو وہ بھی پڑوسی کو بھیجنا چاہیے کہ اس سے بھی پڑوسی کے حق کی حفاظت ہوتی ہے البتہ اس بات کا خیال رکھیں کہ اگر سالن ایسا معمولی ہے کہ پڑوسی اسے اچھا نہیں سمجھیں گے ، یا برا محسوس کریں گے تو نہ بھیجنا بہتر ہے۔

پہلے قریبی پڑوسیوں کو دینا افضل ہے:

جب بھی اپنے پڑوس میں کوئی چیز دینی ہو تو کوشش کریں کہ جو سب سے قریبی پڑوسی ہو انہیں دیں ، اس کی کئی وجوہات ہیں : (1) جو سب سے قریبی پڑوسی ہوتے ہیں اُن کے ساتھ ملنا جلنا اورآمنا سامنا زیادہ ہوتا ہے۔ (2) خوشی غمی کے موقع پر قریبی پڑوسی بہت زیادہ تعاون کرتے ہیں جبکہ دور کے پڑوسیوں میں یہ بات کم ہوتی ہے۔ (3) مشکل وقت میں سب سے پہلے قریبی پڑوسی ہی مدد کے لیے آتے ہیں بلکہ بعض معاملات میں تو وہ گھر کے نائب کی حیثیت رکھتے ہیں ، خصوصاً ایسے معاملات میں جب گھروالے خود بھی اپنے گھر سے غافل ہوتے ہیں تو قریبی پڑوسی ہی ان کےگھر کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ (4) جن احادیث وروایات میں پڑوسی کی مختلف اقسام بیان فرمائی گئیں ہیں ان میں بھی سب سے پہلے قریبی پڑوسی کو بیان فرمایا گیا ہے ، جو اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ اس کا حق پہلے ہے ، عربی کا مشہور مقولہ ہے : ’’اَلْحَقُّ لِلْقَرِیْب ثُمَّ لِلْبَعِیْد یعنی پہلے قریب والے کا حق ہے پھر دور والے کا۔ ‘‘ اس مقولے سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ سب سے پہلے قریبی پڑوسیوں کو دینا چاہیے۔ چند صورتیں ایسی بھی ہیں کہ ان میں دُور والے پڑوسی کو پہلے دینا زیادہ افضل ہے ، مثلاً : (1)دور والا پڑوسی قریب والے کے مقابلے میں زیادہ تنگدست وغریب ہے۔ (2) دور والا پڑوسی قریبی رشتے دار بھی ہے۔

لذت پر اُلفت کو ترجیح دیں:

مذکورہ حدیث پاک سے  یہ بھی معلوم ہو اکہ لذت پر اُلفت و محبت کو ترجیح دینی چاہیے کیونکہ شوربے میں گھی اور مصالحہ بڑھانے کے بجائے صرف پانی بڑھانے سے اگرچہ اس کا مزہ کم ہو جائے گا لیکن پڑوسیوں کو دینے کی برکت سے ان کے ساتھ تعلقات اچھے  ہو جائیں گے اور باہمی محبت بڑھے گی  کیونکہ تحفہ دینے سے  آپس میں محبت بڑھتی ہوتی ہے۔ افسوس ہمارے معاشرے میں صورت حال اس کے بر عکس ہے  کہ الفت و محبت پر مزے کو ترجیح دی جاتی ہے  اور جب پڑوسی کے ہاں  کھانے پینے کی کوئی چیز بھیجی جائے  اور وہ مزے دار نہ ہو یا پڑوسی کے مزاج اور ذوق کے مطابق نہ ہو تو وہ بھیجنے والے کے خلوص کو صرفِ نظر کر کے خوب باتیں بناتا ہے کہ اسے تو پکانا ہی نہیں آتا ، صحیح طریقے سےبھونا بھی نہیں ہے ، شوربہ بھی کچا رہ گیا ہے ، فلاں نے  تو کھانا بنانے کے مختلف کورس کئے ہیں لیکن دال بھی ٹھیک سے نہیں بناسکتا۔ ایسے حضرات کو چاہیے کہ اپنے طرزِ عمل پر غور کریں اور کسی کے کھانے میں عیب نکال کر  باہمی اُلفت و محبت کی راہ میں دیوار کھڑی کرنے کے بجائے  بھیجنے والےکے خلوص کی  طرف نظر کریں تاکہ باہمی تعلقات کی عمارت مضبوط ہو۔ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّعمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

مدنی گلدستہ

’’پڑوس‘‘کے4حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور

اور اُس کی وضاحت سے ملنے والے4مدنی پھول

(1)   کسی بھی نیکی کو چھوٹا سمجھ کر نہیں چھوڑنا چاہیے۔

(2)   ایک دوسرے کوآسان نیکوں کی ترغیب دیتے رہنا چاہئے ۔

(3)   کھانے پینے کی اشیاء پڑوسیوں کو بھیجنے کی احادیث میں ترغیب دلائی گئی ہے ، لہذا ضروری نہیں ہے کہ جب کوئی خاص قسم کا کھانا بنے تو ہی پڑوس میں بھیجیں بلکہ گھر میں بننے والے روز مرہ کے کھانے بھی پڑوس میں بھیجتے رہنا چاہیے۔

(4)   لذت  پر اُلفت و محبت کو ترجیح دینی چاہیے، دینے والے کی چیز نہیں بلکہ خلوص کو دیکھنا چاہیے۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنے پڑوسیوں کے یہاں سالن اور کھانے پینے کی مختلف چیزیں بھیجنے کی توفیق عطا فرمائے۔

            آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد 

حدیث نمبر : 305                                                         اللہ کی قسم! وہ مؤمن نہیں

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن