دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

کلمۂ کریمہ اِذَالَقِیَنِیْ(جب وہ روز قیامت مجھ سے ملے گا) اشارہ فرماتا ہے ، بلفظِ اِذَا تعبیر فرمانا  بِحَمْدِ ﷲ بروزِ قیامت وعدۂ وصال و دیدارِ محبوبِ ذی الجلال کا مژدہ سُناتا ہے۔ مسلمانو! اور کیا درکار ہے دوڑواور اس دولت و سعادت کو لو وَبِااللہِ التَّوْفِیْق اور متوسط حال والے اگر مَصارِفِ مُسْتَحبہ کی وسعت نہیں  دیکھتے تو بِحَمْدِ ﷲ وُہ تدبیر ممکن ہے کہ زکوٰۃ کی زکوٰۃ ادا ہو اور خدمتِ سادات بھی بجا ہو یعنی کسی مسلمان مصرفِ زکوٰۃ معتمد علیہ کو کہ اس کی بات سے نہ پھرے ، مالِ زکوٰۃ سے کچھ روپے بہ نیتِ زکوٰۃ دے کر مالک کردے ، پھر اس سے کہے تم اپنی طرف سے فلاں سیّد کی نذر کر دو اس میں دونو ں مقصود حاصل ہو جائیں گے کہ زکوٰۃ تو اس فقیر کو گئی اوریہ جو سیّد نے پایا نذرانہ تھا ، اس کا فرض ادا ہوگیا اور خدمتِ سیّد کا کامل ثواب اسے اور فقیر دونوں کو ملا ۔ ‘‘([1])

مدنی گلدستہ

’’سادات ‘‘کے5حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور

اور اس کی وضاحت سے ملنے والے5مدنی پھول

   (1)باپ دادا پر واجب ہے کہ اولاد کو ان باتوں سے منع کرے جو شریعت میں جائز نہیں ہیں۔

   (2)سادات کو صدقات واجبہ لینا اور ان کو دینا ناجائز وحرام ہے کہ یہ لوگوں کے مال کا میل ہے اور سادات کرام اس سے پاک وصاف ہیں۔

   (3)حضرتِ سَیِّدُنا  علی المرتضیٰ شیر خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کی  جو اولادحضرت سیدتنا فاطمۃ الزہراء رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے ہے ان کو اور حسنین کریمین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کی اولاد کوسَیِّد کہاجاتاہے۔

   (4)حضرتِ سَیِّدُناعلی و جعفر وعقیل اور حضرت عباس و حارث بن عبدالمطلب کی اولادیں بنی ہاشم ہیں۔

   (5)سادات کرام پر چونکہ صدقات واجبہ حرام ہیں اس لیے مالی تنگی سےدوچار سادات کرام کی اپنے دیگر مال سے بطور ہدیہ اور نذرانہ خدمت کرنی چاہیے کہ بہت ہی اجروثواب کا کام ہے۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سےدعا ہے کہ وہ ہمیں اپنی اولاد کو غیر شرعی کاموں سے روکنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں سادات کا ادب واحترام اور ان کی مالی طور پر خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔                                           آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث  نمبر : 299                                                                                               اپنےسوتیلے بیٹے کی تربیت کرنا

وَعَنْ اَبِیْ حَفْصٍ عُمَرَ ابْنِ اَبِیْ سَلَمَۃَ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ الْاَسَدِ رَبِیْبِ رَسُوْلِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: كُنْتُ غُلاَمًا فِى حَجْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَكَانَتْ يَدِىْ تَطِيْشُ فِى الصَّحْفَةِ ،  فَقَالَ لِىْ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: يَا غُلاَمُ! سَمِّ اللَّهَ ،  وَكُلْ بِيَمِيْنِكَ وَكُلْ مِمَّا يَلِيْكَ. فَمَا زَالَتْ تِلْكَ طِعْمَتِى بَعْدُ.([2])

ترجمہ : رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کےسوتیلے بیٹےحضرتِ سیدنا ابو حفص عمر بن ابو سلمہ عبد اللہ بن عبد الاسد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سےروایت ہے ، فرماتے ہیں کہ میں تاجدارِ رِسالت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی پرورش میں تھا ، میرا ہاتھ (کھانا کھاتے ہوئے )پیالے میں اِدھر اُدھر گھومتا تھا تو نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے مجھ سے ارشاد فرمایا : ’’اے لڑکے! اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ  کا نام لو ، اپنے سیدھے ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ۔ ‘‘ (عمر بن ابو سلمہ فرماتے ہیں) پھر اس کے بعد میں ہمیشہ اسی طریقے سے کھاتا رہا۔

مدنی منوں کی مدنی تربیت:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مذکورہ حدیث پاک میں مدنی منوں کی تربیت کے حوالے سے چند مدنی پھول حاصل ہوئے : (1)عموماًمدنی منوں یا منیوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ جب وہ کسی برتن سے کوئی چیز کھاتے ہیں تو پورے برتن میں ہاتھ ڈال دیتے ہیں۔ (2) مدنی منوں یا منیوں کی غلطیوں پر ڈانٹ ڈپٹ نہیں بلکہ مدنی تربیت کرنی چاہیے۔ (3) مدنی منوں یا منیوں کی دینی واخلاقی تربیت کرنا حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سنت مبارکہ ہے۔ (4) حضور نبی رحمت شفیع اُمَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نہ صرف بڑوں بلکہ چھوٹے مدنی منوں اور منیوں پر بھی شفقت ورحمت فرمایا کرتے تھے۔ (5)مدنی منوں یا منیوں کی غلطیوں پر ان کی مدنی تربیت کرتے ہوئے اس غلطی کے علاوہ دیگر آداب بھی سکھانا بہت اچھا ہے۔ (6) مدنی منوں یا منیوں کی اَحسن طریقے سے تربیت کرنے کا یہ فائدہ بھی ظاہر ہوتا ہےکہ بسا اوقات وہ مدنی تربیت پوری زندگی کے لیے ان کے ذہن پر نقش ہوجاتی ہے۔

اپنے سامنے سے کھانا مستحب ہے:

مُفَسِّر شہِیر ،  مُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان مذکورہ حدیث پاک کے تحت فرماتے ہیں : (حضرت سَیِّدُنَا عمر بن عبداللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ میرا ہاتھ کھانا



[1]   فتاوی رضویہ ، ۱۰ / ۱۰۵ملتقطًا۔

[2]   بخاری ،  کتاب الاطعمۃ  ،  باب التسمیہ علی الطعام۔ ۔ ۔ الخ  ،  ۳ / ۵۲۱ ،  حدیث : ۵۳۷۶۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن