دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

کناروں کے ساتھ  دو فرشتے ہوتے ہیں ، بلند آوا زسے صَدا لگاتے ہیں ، سِوائے جن واِنس کے ساری مخلوق اُن کی آواز سنتی ہے ،  وہ کہتے  ہیں : ’’اے لوگو!اپنے رب کی طرف آؤ! بےشک ! وہ  قلیل  جوکافی ہو اُس کثیر سے بہتر ہے   جوغفلت میں مبتلا کر دے ۔ پھر شام کو یہ کہتے ہیں : اِلٰہی خرچ کرنے والے کو  بدلہ عطا فرما اور  کنجوس کا مال ہلاک  فرما ۔ ‘‘([1])

کنجوس اورسخی کا مال:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حدیث مذکور میں سخی کے لئے   فرشتے کی دعا اور کنجوس کے لئے بددُعا   کا بیان ہے اوریہ حقیقت  ہےکہ جو خوش  نصیب  راہِ خدا میں خرچ کرتے ہیں اُن  کا مال بڑھتا ہی رہتا ہے اور کنجوس   کا مال بے فائدہ  ہی رہتا  ہے ،  اگرچہ وہ  اپنے زُعمِ فاسِد میں مال بڑھتا ہوا  محسوس کرتا ہے لیکن وہ مال اُس کے کسی کام کا نہیں ،   نہ  اپنے اوپر خرچ کر سکتا ہے ، نہ دوسروں پر لہٰذا اُس کا مال نہ ہونے کے برابر ہے ۔

فرشتوں کی آمین کے ساتھ آمین:

اِس حدیث میں واجبات  میں خرچ کرنے پر اُبھارا گیا ہے جیسا کہ  اَہل وعیال پر خرچ کرنا ، صلہ رحمی کرنا وغیرہ اور اِس  ترتیب میں نفلی  و فرض  صدقات بھی شامل ہیں ۔ یعنی  اِن اُمور میں خرچ کرنے والوں  کے لئے  فرشتےدعا کرتے ہیں  اور  فرشتوں کی دُعا مقبول ہےاور حدیث مذکور  اِس فرمانِ  خداوندی کے مطابق ہے :  )وَ مَاۤ اَنْفَقْتُمْ مِّنْ شَیْءٍ فَهُوَ یُخْلِفُهٗۚ- ((پ۲۲ ،  سبا :  ۳۹) (ترجمۂ کنزالایمان : اور جو چیزتم  اللہ کی راہ میں خرچ  کرو وہ  اُس کے بدلے اور دے گا۔ )اِسی طرح اِس فرمانِ نبوی  کے مِصداق ہے : “ اےا بنِ آدم !تو  خرچ کر ، تجھ پر خرچ کیا جائے گا ۔ “ ([2])

خرچ کرنے والے کا بدلہ مبہم کیوں؟

مذکورہ حدیثِ پاک میں اِس بات کا بیان ہوا کہ فرشتہ خرچ کرنے والے کے لیے بدلے کی دعا کرتا ہے لیکن یہاں بدلے کا ذکر نہیں کیا گیا کہ بدلہ کیا ملتا ہے ؟یہ بات مُبہم ہے۔ علامہ  ابنِ حجر عسقلانی  قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیفرماتے ہیں : ’’اِسے مبہم  لانا ہی  اولیٰ ہے  تاکہ یہ ثواب اور مال دونوں کو شامل ہو  کیونکہ  بہت سے خرچ کرنے والے  مالی بدلہ ملنے سے پہلے دنیا  سے رُخصت  ہوجاتے ہیں تو اُن کا بدلہ آخرت میں ملے گا یا پھر بقدرِ خرچ  اُن سے  تکلیف دُور کر دی جائے گی۔ ‘‘([3])

کنجوس کے مال کی ہلاکت کا معنٰی:

مذکورہ حدیثِ پاک میں یہ بھی بیان ہوا کہ دوسرا فرشتہ کنجوس کے مال کی ہلاکت کی دعا کرتا ہے۔ دلیل الفالحین میں ہے : ’’اِس  ہلاکت سےمرادمال یا جان کی ہلاکت ہے یعنی کنجوس دیگر کاموں میں وقت ضائع کرکے  نیک اَعمال سےمحروم ہوجاتا ہے۔ ‘‘([4])

مُفَسِّر شہِیر ،  مُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّاننے جو  وضاحت فرمائی اُس کا خلاصہ  کچھ یوں ہے : ’’سخی کے لیے دعا اور کنجوس کے لیے بددعا روزانہ فرشتوں کے منہ سے نکلتی ہے ، جو یقیناً قبول ہے۔ خیال رہے کہلفظ “ خَلَف “ مطلقاًعِوض کو کہتے ہیں دُنیاوی ہو یا اُخروی ، حِسی ہو یا معنوی۔ مگر “  تَلَف “ دُنیوی اور حِسّی بربادی کو کہا جاتا ہے۔  تجربہ دِن رات ہورہا ہے کہ کنجوس کا مال حکیم ، ڈاکٹر ، وکیل یا نالائق اولاد برباد کرتی ہے۔ ‘‘([5])

پسندیدہ خرچ کیا ہے؟

دلیل الفالحین میں ہے : “ علامہ نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں کہ پسندیدہ  خرچ وہ ہے جو نیک کاموں  میں ، اَہل  وعیال  اور مہمانوں   اور   دیگر نفلی کاموں میں خرچ ہو ۔  علامہ قرطبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : یہ خرچ واجبات ومستحبات  سب کو شامل ہےلیکن  مستحبات سے رُکنے والا  بد دعا کا مستحق نہیں سوائے  یہ کہ  بخلِ مذموم  اُس پر غالب آ جائے  اور واجبات کی ادائیگی میں اُس کا نفس  تنگی محسوس کرے۔ ‘‘([6])

مدنی گلدستہ

’’سخاوت‘‘کے5حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور

اور اُس کی وضاحت سے ملنے والے5مدنی پھول

   (1)کنجوسی ترک کرکے سخاوت کو اپنائیے کہ سخی کے لئے فرشتے دُعا کرتے ہیں اور کنجوس کے لئے بددُعا ۔

   (2)حقوقِ واجبہ ادا نہ کرنا یا  اُن کی ادائیگی  اپنے اوپر بہت  گراں سمجھنا کنجوسی کی علامت ہے۔

 



[1]   دلیل الفالحین ،  باب فی النفقۃ علی العیال ،  ۲ / ۱۲۱ ،  تحت الحدیث : ۲۹۶۔

[2]   شرح بخاری لابن بطال ،  کتاب الزکوۃ  ،  باب قول اللہ  : فاما من اعطی ۔ ۔ ۔ الخ ،  ۳ / ۴۳۹۔

[3]   دلیل الفالحین ،  باب فی النفقۃ علی العیال ،  ۲ / ۱۲۱ ،  تحت الحدیث : ۲۹۶۔

[4]   دلیل الفالحین ،  باب فی النفقۃ علی العیال ،  ۲ / ۱۲۱ ،  تحت الحدیث : ۲۹۶۔

[5]   مرآۃ المناجیح ، ۳ / ۶۹ملتقطاً۔

[6]   دلیل الفالحین ،  باب فی النفقۃ علی العیال ،  ۲ / ۱۲۱ ،  تحت الحدیث : ۲۹۶۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن